سفر سندھ   ۲۹     دسمبر۲ ۲۰۲ء فجر           :اللہ والی محبت پر عرش کا سایہ ملے گا   !ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کل بعد عشاء دو گھنٹے کا بیا ن ہوا بیان میں شرعی پردے سے بہت خواتین بیا ن میں موجود تھیں۔۔ بہت ہی اہم اور درد بھر بیان ہوا بیان کے آخر میں حضرت شیخ نے مساجد پر خرچ کرنے کے بار میں بھی اہم نصیحت بیان فرمائی کہ مسا جد میں خرچہ کرنے کی فکر نہیں کس سردی میں بجے پڑھ رہے ہیں نہ دروازہ ہے نہ کھڑکی۔

یہ ٹنڈوباگو سندھ میں ایک زیر تعمیر مسجد ہے جہاں تین دن بیا ن کی ترتیب رہی کئ برس سے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ مسجد کے لیے کھڑیاں اور دروازے نہیں لگواسکے بہت کم رفتہ رفتہ کام ہورہا ہے! سخت سردی میں مدرسے کے بچے یہاں پڑھتے ہیں اور اہل محلہ نماز ادا کرتے ہیں اور سخت ہوائیں چلتی رہتی ہیں اسی مسجد میں آج حضرت والا دامت برکاتہم کا فجر کا اس سفر کا آخری بیان ہوا حضرت والا نے خود بھی احباب کو توجہ دلائی! اور حضرت والاکا اپنا بھی معمول ہے جہاں بھی جاتے ہیں ایسی مساجد کے لیے تعاون کرتے ہیں

اور خاص احباب بھی تعاون کرتے رہتے ہیں اللہ تعالی ہمیں بھی اس صدقہ جاریہ میں حصہ لینے کی توفیق عطاء فرمائیں تاکہ ہمارا بھی قیامت تک کا صدقہ جاریہ بن جائے۔ رات بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔ آج چونکہ آخری دن تھا پھر فجر کا آخری بیان تھا اُس کے بعد واپسی کی ترتیب ہے تو بہت زیادہ مقامی احباب جمع ہوگئے تھے کھانے کے بعد مجلس شروع ہوئی جسمیں سلمان سیف صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے الحمدللہ یہ مجلس بھی آن لائن ہوئی اور کئی لوگوں نے سنکر حضرت والا کو اطلاع بھی کی۔

اشعار کے ساتھ نصیحت بھی ہوئی یہ مجلس پونے ایک بجے تک چلی۔ پھرحضرت شیخ نے سونے کی تیاری کی کچھ دیر چہل قدمی فرمائی جب بھی دین کی بات چلتی رہی سوا ایک تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔ فجر نماز ساڑے چھ بجے ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔ بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوگا پھر آرام کرکے حضرت شیخ کا بارہ بجے تک کراچی کے لیے روانہ ہونے کا ارادہ ہے۔

اللہ تعالی عافیت کے ساتھ حضرت شیخ کو اور تمام احباب کو مرکز غرفۃ السالکین پہنچادیں شرف قبولیت سے نوازیں اس سفر کو قبول فرمالیں۔ بیان کے کچھ عنوانات اللہ والی محبت پر عرش کا سایہ ملے گا طلباء کو نصیحت کہ جب مہتمم کی اطاعت نہیں جو اللہ کی محبت سکھا رہ ہے تو اللہ کی اطاعت کیسے ہوگی۔ حضرت مفتی امرتسری رحمہ اللہ کا واقعہ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا واقعہ جب منافقوں نے تہمت لگادی تھی تو قرآن پاک میں دو رکوع برات پر نازل ہوئیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries