جمعہ بیان     ۶ جنوری۳ ۲۰۲ء      :کبیرہ گناہوں نے سب سے بڑھ کر فحاشی ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

24:37) مفتی انوارالحق صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

24:38) عامل مخلوق کو خالق سے کاٹ کر اپنےسے جوڑ رہے ہیں۔۔۔

27:30) سب سے بڑا تعویذ تقویٰ ہے۔۔۔

32:37) کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑھ کر فحاشی ہے۔۔۔

36:44) امام عادل کون ہے؟۔۔۔

38:59) جب اللہ کا خوف ہی نہ ہو تو پھر انسان ہر گنا ہ کرتا ہے۔۔۔

40:44) ہر شخص امام عادل بن سکتا ہے۔۔۔

42:21) مجالس ابرار: اَلَا کُلُّکُمْ رَاعٍ وَّکُلُّکُمْ مَّسْئُوْلٌ عَنْ رَّعِیَّتِہٖ ۔۔۔بعضے حضرات اس سے زیادہ سخت کوتاہی میں مبتلا ہیں کہ خود تو ماشاء اللہ دین کی طرف متوجہ ہیں مگر بیوی بچوں سے بالکل غافل ہیں۔ خود وضع و لباسِ اسلامی سے آراستہ نظر آتے ہیں مگر ان کی بچیوں کو دیکھیے تو بلا آستین و نصف آستین کے کرتے پہنے پھرتی ہیں۔ جوتا اور لباس انگریزی وضع کے ہیں۔ پردے کی تاکید و اہتمام نہیں۔ ان کے علم میں نامحرم اعزا سے خلط ملط ہونا ہے جس پر نکیر و انکار نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح مستورات نہایت باریک لباس پہنتی ہیں، جسم اور بال جھلکتے نظر آتے ہیں جس سے نماز بھی نہیں ہوتی۔ مستورات شرعی پردے کا ہتمام نہیں کرتیں۔ بچوں کو دیکھیے تو انگریزی وضع کے بل ہیں، پائجامہ وغیرہ میں بالکل اسلامی وضع کے خلاف نظر آتے ہیں۔ بعضوں کے بچے شروع ہی سے دنیوی تعلیم میں مشغول ہیں نہ نماز کا اہتمام ہے اور نہ عقیدوں کی صحت کرائی گئی ہے۔

43:49) احسن قول کیا ہے؟۔۔۔

46:06) وراثت تقسیم نہ کرنا۔۔۔

48:50) تکبّر اور جاہ دونوں حرام ہیں۔۔۔

49:57) غرض کہ کسی طرح کا ان کے بیوی بچوں میں دینداری کا پتا بھی نہیں۔ اس سے بڑھ کر بہتوں کی حالت ہے کہ داماد دنیا دار جنٹل مین آزاد قسم کا پسند کرتے ہیں۔ صرف دنیا کے مال و جاہ کی وجہ سے دیندار داماد کی تلاش و فکر ہی نہیں کرتے۔ ایسے حضرات کی حالت بہت ہی افسوس کے قابل ہے۔ کیوں صاحب! جب آپ دینداری کو اپنے لیے اختیار کرچکے ہیں اور یہ آپ تسلیم کرچکے ہیں کہ بلادیندار بنے فلاحِ آخرت حاصل نہیں ہوسکتی تو اس فلاح سے اپنے بیوی بچوں کو محروم رکھنا اُن کو بہی خواہی ہے یا سراسر بدخواہی؟

55:50) ذرّہ ذرّہ اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے۔۔۔

58:40) مگر آپ اپنے بیوی بچوں کو دیندار نہ بنائیں گے تو کون بنائے گا اور قیامت میں اُن کے بارے میں جو بازپُرس ہوگی کہ ہم نے تم کو ان پر حاکم بنایا تھا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سب نگراں ہو اور سب سے اپنے اپنے زیرِ نگرانوں کے معاملے میں بازپُرس ہوگی کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَعِیَّتِہٖ (جامع الترمذی: ۱/ باب ما جاء فی الامام، ایج ایم سعید) تم نے ان کو ہمارے باغیوں کی زبان اور قوانین کی تعلیم تو دلائی اور ہمارے قوانین و احکام سے جاہل رکھا تو اس کا ہمارے پاس کیا جواب ہوگا؟ اگر ہمارے وہ اہِ صلاح و مبلغ بھائی جو دوسروں کے اصلاح کی فکر میں رہتے ہیں اور اس کے لیے کافی وقت صَرف کرتے ہیں ان کی یا ان کے گھر کی حالت ایسی ہو تو ان کو اس کی طرف اور بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور عقل و نقل ہر اعتبار سے اپنے توابع کی اصلاح پر زیادہ زور دیں اور زیادہ وقت صَرف کریں کیوں کہ یہ فرض ہے، اور اہلِ محلہ یا بستی والوں کی اصلاح درجۂ فرض میں نہیں بلکہ عام طور پر استحباب کا درجہ رکھتی ہے۔

ہمارے بعض بھائی ایسے بھی ہیں جو اپنی اور اپنے متعلقین دونوں کی اصلاح سے غافل ہیں۔ ان کی حالت سب سے بڑھ کر خطرناک ہے کہ اصلاح کے دونوں اہم فریضوں سے غفلت ہے، اور ایسی غفلت ہے کہ اس سے ہماری اور ہمارے متعلقین کی آخرت کی تباہی اور نقصان کے علاوہ دنیا میں بھی چین و راحت کی زندگی میسّر نہیں ہوتی۔

01:04:01) ایماندار اور متقی تاجر کی فضیلت۔۔۔

01:04:50) حدیثوں میں آیا ہے کہ گناہوں کی زیادتی کی صورت میں حاکموں کو اللہ تعالیٰ سخت بنادیتے ہیں۔

01:05:13) قرض دار کو مہلت دینا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ کرنا کتنا بڑا ثواب کاکا م ہے۔۔۔

01:11:59) تقویٰ کے انعامات۔۔۔

01:13:46) قرض دار کا قرض معاف کرنا اور اس کے فضائل۔۔۔

01:14:26) شراب پینے والے شخص کے لیے وعیدیں۔۔۔

01:23:01) آج والدین سے معافی مانگ لیں۔۔۔

01:24:22) شراب پینے سے متعلق باقی احادیثِ مبارکہ ۔۔۔

01:25:30) اللہ کی رحمت اللہ کے غضب پر غالب ہے۔۔۔

01:26:15) معصوم بچے کے انتقال پر فضائل۔۔۔

01:27:00) معارفُ القرآن جدید پارہ نمبر سات:اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ مومنین اور صالحین کی صفات۔۔۔

01:30:27) بے حیائی سے متعلق احادیثِ مبارکہ۔۔۔

01:33:02) اللہ تعالیٰ کے پیاروں کی باقی نشانیاں۔۔۔

01:39:15) کبیرہ گناہ۔۔۔کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑھ کر فحاشی ہے۔۔۔

01:43:35) سب سے بڑا اڈہ فحاشی کا یہ سمارٹ فون ہے۔۔۔

01:44:48) فتاوٰی رحیمیہ:عوام کا فرض کیا ہے؟۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries