مجلس    ۱۷ جنوری۳ ۲۰۲ء  عشاء :آپ ﷺ کے ہنسی مزاح کے چند حسین نمونے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:07) حسب معمول تعلیم۔۔

02:32) اشعار پڑھے گئے..فیضان محبت کتاب سے۔۔ اختر ہمیں تو چاہیے وہ رند بادہ نوش جس کو ہو فکر جام نہ ہو فکر نائو نوش ہو جس کی موت و زندگی بس اس کے نام پر دونوں جہاں کو کھیل گیا اس کے نام پر جو روح چین پاتی نہ ہو اس کے غیر سے وحشت سے بھاگی پھرتی ہو ہر ایک دیر سے سینے میں ہو جو درد کا نشتر لیے ہوئے صحراو چمن دونوں کو مضطر کیے ہوئے اﷲ کہے درد سے وہ اس طرح اخترؔ ارض و سما کی یہ فضا ہو جائے منور یا رب تیرے عشاق سے ہو میری ملاقات قائم ہیں جن کے واسطے یہ ارض و سماوات جیتے ہیں جو تیرے لیے مرتے ہیں ہم وہیں جس دل میں تو نہیں وہاں جائیں گے ہم نہیں مل جائے جب وہ درد شناسائے محبت پھر شوق سے کر دوں فدا گلہائے محبت پوچھوں گا میں اس سوختہ جاں سے یہ با ادب ہم تشنہ لبوں کو بھی پلائے گا جام کب کچھ راز بتا مجھ کو بھی اے چاک گریبان اے دامن تر اشک رواں زلف پریشان

09:07) کس کے لیے دریا تیری آنکھوں سے رواں ہے کس کے لیے پیری میں بھی تو رشک جواں ہے کس کے لیے لب پر یہ تیرے آہ و فغاں ہے تیرے چمن کو کیسے اجاڑے گی یہ خزاں جو خود ہی تیرے فیض سے ہے رشک گلستاں میں کچھ بھی نہیں دوستو یہ سب میرے اشعار فیض شہ عبدالغنی فیض شہ ابرار

12:12) میں داستان زخم جگر کس کو سنائوں اخترؔ میں اپنا زخم جگر کس کو دکھائوں پا جاتا ہوں جب آشنائے درد جگر کو کرتا ہوں فاش رابطۂ شمس و قمر کو

14:12) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرمایا کہ شیخ ہنسے تو تم بھی ہنسو اور شیخ روئے تو تم بھی رو۔

15:34) ایک صاحب جو خود کشی کرنے کے ارادے سے آئے پھر اُس کو سمجھایا یم جاں بستاند و صد جاں دہد انچہ درو ہمت نیاید آں دہد اس لیے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت اور معرفت عطا فرمادی وہ سب گناہ چھوڑ دیتے ہیں۔

19:16) ایک صاحب کو نصیحت کہ آپ نے امیر صاحب کی بات نہ مانی امیر صاھب کی اطاعت پر نصیحت کہ جوش میں نہیں آنا چاہیے۔۔

20:06) آپ ﷺ کے مزاح مبارک کے چند حسین نمونے اس کو ایک جگہ جمع کرکے کلپ بنانا ہے۔۔ مزاح مبارک کہ جنت میں بڑھیا داخل نہ ہوگی الخہ۔۔

21:59) کیسے لوگ خانقاہ میں نہیں چل سکتے ؟ ہنسی کی بات آئے اور نہ ہنسے تو اس کے اندر تکبر ہے۔۔

23:46) کلپ:۔آپ ﷺ کے مزاح مبارک فکر کے بعد جو فرحت ہوتی ہے تو اُس میں لذت ہوتی ہے۔۔

25:29) مزاح مبارک میں حکمت کا سبق بھی دیا۔۔

26:55) ایسی فرحت اور مزاح پر ہزارسنجیدگیاں قربان ہیں ۔۔

28:18) ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا عجیب واقعہ ۔۔

29:55) ایک انصاری عورت کا واقعہ۔۔

30:56) زندگی میں خوشی اور غم دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔۔ ایک عجیب درد بھرا واقعہ۔۔آپ ﷺ اتنا ہنسے کہ دندان مبارک تک نظر آئے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تیر مارا تو کافر کی لنگی کھل گئی الخہ۔۔۔

34:31) ایک صحابی دربار رسالتﷺ میں حاضر ہوئے صحابی کی خوش قسمتی پر سب نے رشک کیا۔۔

35:59) عہد رسالت میں ایک صحابی حاضر ہوئے عجیب واقعہ۔۔ ایک دعا کہ نمازوں کے بعد اس کو ضرور پڑھنا اور کبھی نہ بھولنا نماز کے بعد اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ‏ پڑھنے کی فضیلت حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! قسم اللہ کی، میں تم سے محبت کرتا ہوں، قسم اللہ کی میں تم سے محبت کرتا ہوں“، پھر فرمایا: ”اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں: ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: «اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» ”اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما“۔

39:58) دوران بیان بولنے پر تنبیہ کہ جس سے پوچھا جائے بس وہ بولے درمیان میں کوئی اور نہ بولے اس میں بہت خامی ہے ۔۔

47:42) جو دعوت کا کام کررہا ہے یہ اول نمب رکی تبلیغ ہے لیکن اگر داڑھی رکھ رہا ہے یہ بھی تبلیغ ہے کوئی پردہ کررہا ہے یہ بھی تبلیغ ہے۔۔

48:27) اکابر ِ ثلاثہ دیوبند ۔۔

49:04) غلطی ہوجائے تو بڑوں کے سامنے فورا اعتراف قصور کرنا چاہیے جملہ سیکھنا چاہیے کہ غلطی ہوگئی معافی چاہتا ہوں آئندہ نہ ہوگا۔۔۔ مرید یہ سمجھتا ہے کہ میں اگر مگر لگا کر دائرہ ٔمواخذے سے نکل جاؤں گا مگر یہ اﷲ کے راستے کا ادب نہیں ہے، فوراً اعتراف کرلو اگر چہ قصور نہ بھی ہو، جو مزہ رَبَّنَا ظَلَمْنَا میں ہے وہ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَہٗ مِنْ طِیْنٍ میں نہیں ہے جیسا کہ شیطان نے کہا تھا کہ اے اﷲ! مجھے آپ نے آگ سے پیدا کیا اور آدم کو مٹی سے

53:34) آدمی آدم مولانا چاہیے۔ رَبَّنَا ظَلَمْنَا والا ہونا چاہیے۔ اپنے بابا آدم علیہ السلام والے طریقہ پر جینے والا ہونا چاہیے۔ آدم والا یعنی جو اپنے بابا آدم علیہ السلام کی راہ اختیار کرتا ہے، جب اس سے خطا ہوتی ہے تو ربنا ظلمنا کہہ کر رونا شروع کر دیتا ہے۔ جس ظالم کو اپنے گناہوں پر رونا اوراستغفار و توبہ نصیب نہ ہو وہ آدمی کہاں ہے، کیونکہ بابا آدم کی خاص بات یہی تو تھی کہ ربنا ظلمنا کہہ کر انہوں نے اپنی دوری کو حضوری سے تبدیل کر لیا۔

55:18) لذت اعتراف قصور اس وعظ کو بار بار پڑھنا چاہیے۔۔

58:57) حضرت شیخ کا اپنا واقعہ تعلیم حاصل کرنے اور پیپر دینے کا عجیب پر لطف واقعہ ہے۔۔

01:04:47) جو دعا کی بات رہ گئی تھی اُس کو پورا فرمایا۔۔ ایک دعا کہ نمازوں کے بعد اس کو ضرور پڑھنا اور کبھی نہ بھولنا اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

01:06:06) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے آپ ﷺ کا مزاح۔

01:09:07) مزاح مبارک سے متعلق آج کی آخری بات جب آپ ﷺ پر سورۃ کوثر نازل ہوئی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries