مجلس    ۱۸ جنوری۳ ۲۰۲ء  عشاء :نادم گنہگار کی محبوبیت              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:01) اصلاح کا مطلب کیا ہے؟ایک شخص کو کسی بے اُصولی پر نصیحت۔۔۔

12:02) حسبِ معمول مظاہر حق سے زبان کی حفاظت سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

14:50) حضرت والا رحمہ اللہ کا 1981 کا مضمون :۔۔۔اللہ تعالیٰ کے راستے میں تکلیف اُٹھانا۔۔۔

18:27) چار قسم کے مجاھدے۔۔۔

20:33) حضرت والا رحمہ اللہ کا 1981 کا مضمون :۔۔۔شیخ مرید کےساتھ کیسی کیسی محنت کرتا ہے۔۔۔

24:30) غیبت سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اگر کسی کی غیبت ہوگئی ہوتو اس کو معاف کرانے کا طریقہ۔۔۔

27:14) غیبت کا ایک عجیب وغریب عملی علاج۔۔۔

29:26) آپﷺ کا تبسم مبارک :حدیث شریف۔۔۔

30:34) حضرت ابودردا ء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک حدیث شریف۔۔۔ایک شخص کا واقعہ جس کے سارے گناہ معاف کردیے جائیں گئے لیکن پھر وہ سوال کرے گا کہ میرے جو بڑے بڑے گناہ تھے اُن کا کیا ہوا؟۔۔۔

32:36) پڑوسی کےشر سے بچنے کا نسخہ:حدیث شریف۔۔۔

35:21) عقل کس چیز کا نام ہے؟۔۔۔عیاری اور چیز ہے عقل مندی اور چیز ہے۔۔۔

36:01) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لوگوں کی خدمت گزاری کا ایک عجیب وغریب واقعہ۔۔۔اور ایک لطیفہ۔۔۔

43:21) حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے زمانے میں ایک لطیفہ۔۔۔

46:15) نادم گنہگار کی محبوبیت: مراقبہ برائے ترکِ معصیت اور ساتھ ساتھ ایک نسخہ اور بتاتا ہوں کہ نفس کو ایک انجکشن بھی لگائیے۔ جب نفس گناہ کے لیے تقاضا کرے یا نماز میں سستی کرے تو تھوڑا سا خیال کرلو کہ ایک دن قبر میں لیٹنا ہے، وہاں کوئی وی سی آر، کوئی ٹیلیویژن، کوئی لڑکی یا لڑکا نظر نہیں آئیں گے، کئی من مٹی اوپر پڑی ہوگی اور جن اعضاء سےآج گناہ کررہے ہو ان اعضاء کا وجود بھی نہیں ہوگا۔ بتائیے! پورے جسم کو کیڑے کھاجائیں گے یا نہیں؟ اور قیامت کے دن یہی اعضاء تمہارے اوپر کیس بھی کردیں گے، تمہارے خلاف مقدمہ کردیں گے،الٹاہی معاملہ ہے۔جن اعضاء کی لذت کی خاطردنیا میں گناہوں کے کام کئے جاتے ہیں وہی اعضاء اس بندہ کے خلاف گواہی دیں گے۔ لہٰذا ایک بات تو یہ بتانی تھی کہ جس قدر ہم لوگ اللہ تعالیٰ کی فرماںبرداری میں کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ یہ کوشش کریں کہ گناہ سے بچیں۔ بس ان شاء اللہ تعالیٰ چینِ کامل مل جائے گا۔

51:22) بلا دلیل بدگمانی پر قیامت کے دن مقدمہ دائر ہوگا: میرے شیخ شاہ عبد الغنی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ قیامت کے دن بدگمانی پر دلیل کا مقدمہ دائر ہوگا کہ اپنی اس بدگمانی پر دلیل پیش کرو اور نیک گمان پر مفت میں بغیر کسی دلیل کے ثواب ملے گا۔سبحان اللہ! تو حضرت فرماتے تھے کہ بہت بے وقوف ،بدھو نمبر۱، ہے وہ شخص جو کسی سے بدگمانی کرکے قیامت کے دن اپنی گردن مقدمہ میں پھنسائے کیونکہ اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ اس بدگمانی کی دلیل کیا ہے؟ اور حسنِ ظن سے فائدہ ہوتاہے، نیک گمان پر مفت کا ثواب ملتا ہے۔

55:02) شیخ کا فیض مُرید کے حسنِ ظن کے مطابق ہوتا ہے: حاجی امداد اللہ صاحب رحمہ اللہ اپنی کتاب ضیاء القلوب میں تحریر فرماتے ہیں کہ جس شخص کو اپنے دینی مربیّ اور شیخ سے جتنا زیادہ نیک گمان ہوگا اس کو اتنا ہی زیادہ فیض ملتا ہے، یہ جملہ یاد کرلو کہ جس شخص کو اپنے پیر و مرشد اور اپنے دینی مربیّ،اپنے شیخ سے جتنا زیادہ نیک گمان ہوتاہے، اتنا ہی اس کو فیض اور نفع ہوتا ہے۔ اسی لیے حکیم الامت فرماتے ہیں کہ اپنے شیخ سے ایسا گمان ہونا چاہیے کہ مجھے روئے زمین پرمیرے شیخ سے بڑھ کر کسی سے فائدہ نہیں ہوسکتا۔اپنے شیخ کوسب سے بڑا ولی اللہ سمجھنا ہم پر فرض نہیں ہے، یہ تو ہوسکتا ہے کہ میرے شیخ سے بھی بڑا کوئی ولی اللہ ہو لیکن اپنے شیخ سے یہ گمان رکھنا ضروری ہے کہ میرے شیخ اور پیرسے بڑھ کر میرے لیے دنیا میں اور کوئی مفید نہیں ہے۔ تو یہ بتارہا ہوں کہ اپنے شیخ سے حسن ظن رکھو،بدگمانی کرکے اپنے پیر پر کلہاڑی مت مارو۔ جو شخص اپنے مرشد سے بدگمانی کرتا ہے گویا یہ شخص اپنے پیر پر کلہاڑی مار رہا ہے اور اپنے کو ہمیشہ کے لیے محروم کررہا ہے۔ خدائے تعالیٰ ایسے لوگوں کی نادانی کو دور فرمادے اور اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت عطا فرمادے اور ان کو اس نالائقی اور بدگمانی پر نادم بھی فرمائے اور معافی مانگنے پر مضطر فرمائے۔

57:08) غموم و ھموم سے بچنے کی دعا: یہ دوباتیں ہوگئیں نمبر تین یہ کہ کبھی دل پر بلااسباب، بلاوجہ غم چھا جاتا ہے حالانکہ اس کا کوئی سبب بھی نہیں ہوتا، کھانا مل رہا ہے، اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، دوست احباب ساتھ ہیں پھر بھی دل غمزدہ ہے تو ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ سے اس عنوان سے پناہ مانگو: (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْٓ أَعُوْذُبِکَ مِنْ مَّوْتِ الْہَمِّ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ مَّوْتِ الْغَمِّ)) اے اللہ! میں ہَمْ اور غَمْ کی موت سے پناہ چاہتا ہوں، ہَمْ اس شدید غم کو کہتے ہیں جو انسان کو پگھلادے اور غم تو غم ہی ہے۔تو غم سے پناہ آئی ہے ، اس کو موت سے تعبیر کیا گیا ہے یعنی موت اورغم میں فرق نہیں ہے، جیسے موت دباتی ہے ویسے ہی غم بھی بڑی خطرناک چیز ہے، اللہ تعالیٰ سے غم کبھی نہ مانگو، اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو، غم کی موت سے پناہ مانگو اور سکون سے جینا مانگو۔

58:22) رحمت ِ ربّ العالمین: اللہ تعالیٰ کوگڑگڑا کر دعامانگنے والے محبوب ہیں اور دعا مانگتے وقت کم سے کم تین مرتبہ مانگےاور الحاح بھی پسندیدہ ہے، گڑگڑا کر کہےکیونکہ اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں کہ بندہ اُن سے اَڑکر مانگے: (( إِنَّ اللّٰهَ لَيُحِبُّ الْمُلِحِّيْنَ فِي الدُّعَاۗءِ)) (شعب الایمان للبیھقی : باب الرجآء من اللہ تعالٰی ؛ ج ۲ ص ۳۶۴)

01:00:14) بچوں کے انتقال پر شکایت نہ کریں۔۔۔ایک اللہ والے کا واقعہ۔۔۔

01:03:15) امام بیہقی رحمہ اللہ روایت فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُسبندے کو محبوب رکھتے ہیں جو اَڑ کر مانگےکہ ہم تو لے کے رہیں گے،بغیر آپ سے لئے ہوئے ہٹیں گے نہیں ،اگر آپ نہیں دیں گے تو ہمیں کون دے گا؟ آپ ہی تو ہمارے ربّا ہیں،اور اکیلے ربّا ہیں،ہماراکوئی دوسرا رب بھی نہیں ہے،یہی تو میری آخری چوکھٹ ہے،آخری دروازہ ہےاور واحد دروازہ ہے،خوب گڑ گڑا کے مانگے۔ غرض اﷲ تعالیٰ کو اَڑ کرمانگنا،گڑگڑا کے مانگنا،بار بار مانگنانہایت محبوب ہے،بلکہ ایسے مانگنے والے سے وہ محبت فرماتے ہیں۔اس کے بر عکس اگر دنیا والوں سے اَڑ کر مانگو تو یہ ڈنڈا لے کر دوڑالیتے ہیں،کہتے ہیں ایک دفعہ سن لیا،دو دفعہ سن لیا، جائو دوسرا دروازہ دیکھو، با با معاف کرو۔اللہ میاں یہ کبھی نہیں کہیں گےبلکہ جو اس سے نہ مانگے وہ اس سےناراض ہوجاتے ہیں، حدیث میں ہے کہ: (( مَنْ لَّمْ یَسْأَلِ اللہَ یَغْضَبْ عَلَیْہِ ۔ رواہ الترمذی)) (مشکٰوۃ المصابیح : ( قدیمی) ؛ کتاب الدعوات ؛ ص ۱۹۵ ) جو بندہ اللہ سے نہ مانگےاللہ اس بندےپر غصہ ہوتا ہےاور اللہ نے قرآن میںہمیںرجسٹرڈ فقیر فرمایا،ہمارےبِھک منگے پن کا رجسٹریشن ہو چکا ہے۔ کیسے؟میں آپ کو رجسٹری والی آیت بتاتا ہوں،یہ اللہ کا کلام ہے: ﴿ يٰٓاَ يُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَاۗءُ اِلَى اللّٰهِ ج ﴾ (سورۃ الفاطر : آیۃ ۱۵) اللہ فرما رہے ہیں، اے لوگو!تم سب کے سب اللہ کے فقیر ہو۔ یہاں الف لام استغراق کا ہےیعنی ساری دنیا کے انسان اللہ کے فقیر ہیںاور : ﴿ اُدْعُوْنِيْٓ اَسْتَجِبْ لَكُمْط﴾ (سورۃ المؤمن : آیۃ ۶۰) اور فرمایا جب فقیر ہو تو مجھ سےمانگتے رہو،میں قبول کروں گایعنی تم فقیر ہو ،لہٰذا مجھ سے مانگو۔

01:07:32) دعوت الی اللہ کامقام:۔۔۔

01:12:51) قرض لینے سے متعلق نصیحت۔۔۔

01:18:11) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

01:20:36) ایک صاحب نے پرچی دی اس پر نصیحت کہ ماں باپ کا دل خوش کرنابہت بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔۔۔

01:25:22) ایک صاحب کو بیعت۔۔۔

01:26:47) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries