مجلس    ۱۸  جنوری۳ ۲۰۲ء  فجر :نصابِ ولایت                !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:07) اصلاح نہ کرانے کی دووجوہات۔۔۔

04:07) خدمت سے خدا ملتا ہے۔۔۔

04:51) حضرت والا رحمہ اللہ نے کن کن مجاہدات کے ساتھ حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کی خدمت کی۔۔۔

07:38) ہمیں شیخ سے فائدا کیوں نہیں ہوتا؟۔۔۔

09:06) نصابِ ولایت اگر تین چیزیں ہوں تو آدمی ولی اﷲ بن جائے گا: (۱)…… شیخ کی صحبت جو وَاصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِیْنَ سے ثابت ہے۔ اﷲ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اے محمد! صلی اﷲ علیہ وسلم آپ صحابہ کو بھی وقت دیجئے ،ان کے پاس رہئے چاہے اس کے لیے آپ کو تکلیف اُٹھانی پڑے لیکن آپ صبر کیجئے اور اپنے پھول سے ان کو خوشبودار کردیجئے کیونکہ آپ کی صحبت سے ہمیں اسلام پھیلانا ہے:

11:06) صحبت اہل اللہ کے لیے دو اہم چیزیں۔۔۔

13:03) (۲)……یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِیِّ سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ ذکر بھی کرو، اﷲ کا نام بھی لو تاکہ اﷲ تک پہنچ جاؤ کیونکہ اﷲ کے نام میں میگنٹ ہے، جو میگنٹ پیدا کرتا ہے کیا اس کے نام میں میگنٹ نہیں ہوگا؟ میرے شیخ فرماتے تھے کہ ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچاتا ہے۔۔۔

14:51) حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک کرامت۔۔۔

16:38) اﷲاﷲ کرنا ہمیں اﷲ تک پہنچاتا ہے۔ تو دو چیزیں ہوگئیں، شیخ کی صحبت اور ذکر اﷲ، خود حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو فرمایا جارہا ہے کہ وَاصْبِرْ آپ صحابہ کے ساتھ صبر کرکے رہیے کیونکہ یہ لوگ ہمارا ذکر کررہے ہیں، ہم آپ کو غیروں کے پاس بیٹھنے کو نہیں کہہ رہے ہیں، آپ میرے عاشقوں میں بیٹھئے۔

19:43) (۳)……یُرِیْدُوْنَ وَجْہَہٗ ان صحابہ کے قلب میں میں مراد ہوں، یُرِیْدُوْنَ مضارع ہے جس میں د و زمانے ہوتے ہیں حال اور استقبال ،کیا مطلب؟ کہ ان کے دل میں اس وقت بھی میری ذات مراد ہے، یہ محض کھانے پینے والے نہیں ہیں، میں ان کا مراد ہوں۔ اصلی مرید وہ ہے جس کے دل میں اﷲ مراد ہو، اﷲ کے سوا کوئی غیر اﷲ مراد نہ ہو۔

22:07) جو شیخ کے ساتھ رہے وہ کبھی اس کا وسوسہ بھی نہ لائے کہ شیخ کے ساتھ سفر کروں گا اور طرح طرح کے شہر دیکھوں گا، طرح طرح کی شکلیں دیکھوں گا، شیخ کے پاس صرف اس لیے رہو کہ ہم کو اﷲ مل جائے۔ اور مضارع میں دوسرازمانہ مستقبل کا ہے یعنی آئندہ بھی یہی ارادہ ہو کہ اﷲ تعالیٰ ہم کو مل جائے تو ان شاء اﷲ ایک دن اﷲ مل جائے گا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries