مجلس    ۲۰  جنوری۳ ۲۰۲ءعشاء     :مصائب و پریشانی آنے کا سبب              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:54) تعلیم ہوئی۔

03:02) تعلیم کے بعد اشعار پڑھے گئے۔۔۔حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے گئے وہ دور ہوکر بھی بسمل بنائے جاتے ہین۔۔

10:32) درمیان میں اشعار کی تشریح۔۔

12:20) خاموش مجلس پر نصیحت۔۔

14:00) عشق و معرفت اور درد دل۔۔

17:52) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے ایک خادم خاص حضرت عبدالقدیر صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ جنہوں نے آخری سانس تک شیخ الحدیث رحمہ اللہ کی خدمت کی۔۔

18:55) اچھے خواب مبشرات ہیں لیکن حجت نہیں ہیں۔۔

23:25) حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کا فیض۔۔

25:52) اشعار مکمل کیے۔۔

26:18) ایک مجرب وظیفہ برائے عافیتِ اہل و عیال ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے اپنی جان اور اپنی اولاد اور اپنے اہل و عیال اور مال کے بارے میں خوفِ ضرر رہتا ہے۔

28:56) سفر کی دعا کی ایک عجیب حکمت۔۔

31:59) معمولات کی پابندی کی فکر کریں۔۔

32:57) وسوے والی حدیث پاک کو مکمل فرمایا آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھ لیا کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ صبح و شام یہ پڑھ لیا کرو: ((بِسْمِ اﷲِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَأَہْلِیْ وَمَالِیْ)) (کنز العمال، ج:۲، ص:۶۳۶) چند دن کے بعد یہ شخص آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا اب کیا حال ہے؟ عرض کیا قسم ہے اس ذات کی جس نے حق کے ساتھ آپ کو مبعوث فرمایا، میرا سب خوف غائب ہوگا۔

35:16) تین بلائیں جسکا بیان ہوچکا کہ ایک ہے بلاء مُنَزل،معلق اور مبرم ۔۔۔

39:01) جعلی عامل بابا کارٹوس شاہ ۔۔

42:01) مصائب وپریشانیاں آنے کا سبب قرآنِ پاک اعلان کرتا ہے کہ جو بھی مصیبت تم پر آتی ہے، سب تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے، تمہارے گناہوں کے سبب سے آتی ہے اور اکثر تو ہم معاف کر دیتے ہیں: ﴿ وَیَعْفُوْ عَنْ کَثِیْرٍ ﴾کثیر گناہ تو ہم معاف کر دیتے ہیں لیکن جب کبھی ہم پکڑ تے ہیں تو تمہارے گناہوں ہی کے سبب پکڑتے ہیں۔ لہٰذا اﷲ تعالیٰ سے استغفار و توبہ کثرت سے جاری رکھئے اور اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ رکھئے

43:31) اسی لیے علامہ قیم جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ

43:51) مصیبت غم میں کیا کرنا ہے۔۔ حالت مصیبت کے احکام جو پہلے بھی بیان ہوچکے۔۔

46:24) مومن کی عجیب حالت۔۔

47:49) مصیبت کی وجہ سے دوسرے احکام الہی میں کوتاہی نہ کریں اور خدا سے دعا کرتا رہے

49:07) مصیبت اگر ہمارے کسی بھائی پر آئے تو اُس کو ایسا سمجھے جیسے ہمارے اوپر آئی ہے اور اُس کے لیے تدبیر و دعا کرے۔۔

49:15) مصائب کو ہلکا کرنے کی تدابیر وہ پانچ ہیں۔۔

51:56) اہل اللہ کی صحبت میں چار راستوں سے اللہ تعالی مل جاتا ہے۔۔ ۱۔شقاوت سعادت سے بدل جاتی ہے۔

56:42) اللہ کے پیارے بندوں میں رہو گے تو ویسی ہوجاو گے صحبت اہل اﷲ میں خاصیت ہے کہ ((ھُمُ الْجُلَسَاۗءُ لَا یَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُمْ))و لوگ اﷲ والوں کے پاس بیٹھتے ہیں وہ محروم نہیں ہوتے۔ اس لیے جب کوئی اﷲ والا یا اﷲ والوں کا خادم آجائے تو اپنی تنہائیوں کی عبادتوں کو چھوڑ کر ان کے پاس بیٹھو ان کی صحبت کی برکت سے تمہاری شقاوت تمہاری بد بختی و بد نصیبی خوش نصیبی سے بدل جائے گی۔

01:02:37) طریق نمبر دو چار طریقوں سے اللہ ملنے کا۔۔

01:10:52) طریق نمبر تین ... اللہ چار طریقوں سے اللہ ملنے کا۔۔۔

01:12:58) اللہ کی محبت سیکھنے میں آج کے دور میں موبائل آڑے آیا ہوا ہے۔۔۔

01:14:40) مجلس میں مستقل موبائل میں لگے ہوئے ہیں اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ دین کی بات چھوڑ کر مسجد میں موبائل میں لگے ہوئے ہیں شیخ کو ارادے اور بغیر ارادے سے تکیلف دینے سے باطنی نقصان ہوتا ہے کیوں آئے کیا ہم نے زبردستی کی یا ہاتھ جوڑے کیوں آئے اللہ کے لیے اور آکر مستقل موبائل میں لگے ہیں افسو س ہوتا ہے دل دکھتا ہے ۔۔

01:17:20) بے اصولی پر زبردست تنبیہ۔۔

01:20:38) خواتین کیا کریں کیسے رابعہ بصریہ بنیں شیخ کو تو دیکھنا حرام ہے ..خواتین کی اصلاح کا طریقہ۔۔ عورتوں کے لئے بیانات سننا اور مواعظ پڑھنا نیک صحبت کے قائم مقام ہے۔۔۔

01:22:07) احسانی کیفیت اللہ والوں کے سینے سے منتقل ہوتی ہے۔۔

01:22:32) علم نبوت اور نور نبوت۔۔

01:22:49) کتابوں سے عالم منزل ہوگئے لیکن بالغ منزل تو نہیں ہوئے بالغ منزل کب بنیں گے۔۔

01:23:43) چار طریقوں میں سے چوتھا طریقہ۔۔

01:25:30) کسی بابا کی کشتی میں بیٹھ جاو اللہ تعالی ان شاء اللہ پار لگادیں گے۔۔

01:26:09) اللہ والوں سے جگری دوستی کریں۔۔

01:28:03) کتنا ہم موبائل کی وجہ سے اللہ تعالی سے دور ہیں۔۔

01:30:27) خالی دعا سے بھی اللہ تعالی نہیں ملے گیں بلکہ تدبیر بھی کرنی ہوگی حضرت یوسف علیہ السلام نے بھی تدبیر اختیار کی دعا تو کی پھر بھاگے کہ یااللہ بھاگنا میرا کام ہے تالہ کھولنا آپ کا کام ہے پھر شاہی تالے کھلتے چلے گئے۔۔۔۔

01:31:39) دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتے۔۔

01:32:03) (( مَنِ اعْتَرَضَ عَلٰی شَیْخِہٖ وَنَظَرَ اِلَیْہِ احْتِقَارًا لَّمْ یُفْلِحْ اَبَدًا ))ہ جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا،یا حقارت کی نظر سے دیکھا کہ یہ کچھ نہیں ہیں،ایسے ہی چکر باز ہیں تو کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔

01:36:20) غداری کے ساتھ وفاداری کی دعا قبول نہیں ہوتی۔۔۔

01:37:31) آج لوگ بدنظری بھی کس طرح کرتے ہیں کہ شیخ کو بھی پھنساتے ہیں کہ یہ لڑکیاں تو دیکھیں الخہ۔۔۔

01:38:31) یہ بدنظری عذاب ہی ایسا ہے کہ سیدھا عقل پر یہ عذاب آتا ہے۔۔۔

01:39:18) لاحول ولا قوۃ بھی کب کام کرے گا کہ تب یغضو من ابصارھم پر عمل نہیں ہوگا ۔۔

01:40:26) تلی کے تیل کی مثال سے مجاہدے کو سمجھایا کہ چار مجاہد ے پھر کونو مع الصادقین لیکن بعض لوگ خود مجاہدہ کرتے ہیں شیخ سے نہیں پوچھتے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries