مجلس    ۲۲جنوری۳ ۲۰۲ء عشاء :اللہ تعالیٰ کی غیر محدود مغفرت و رحمت               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:12) حسب معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

02:21) پھر اشعار پڑھے گئے مفتی انوار صاحب نے قطعہ پڑھا۔۔۔نہ گُلوں سے مجھ کو مطلب نہ گلوں کے رنگ و بو سے کسی اور سمت کو ہے مری زندگی کا دھارا جو گرے اِدھر زمیں پر میرے اشک کے ستارے تو چمک اُٹھا فلک پر میری بندگی کا تارا

05:39) کل معافی کا مضمون بیان ہوا آج اسی سے آگے بیان ہوا۔۔

06:05) گناہوں کی زمین پر طلوع آفتاب امید سے حضرت شیخ نے مضمون پڑھا جو شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ ہے۔۔

08:25) مایوسی دور ہونے پر شعر کعبہ کس منہ سے جائو گے غالبؔ شرم تم کو مگر نہیں آتی ... میں اسی منہ سے کعبہ جائوں گا شرم کو خاک میں ملائوں گا ان کو رو رو کے میں منائوں گا اپنی بگڑی کو یوں بنائوں گا ایک دنیاوی شاعر اور ایک اللہ والے کے شعر میں کتنا زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ مجھے اس کریم مطلق کے کرم کا آسرا ہے ارے او گنہ کے بچّے مجھے کیا ڈرا رہا ہے

11:49) توبہ توڑتے وقت توبی توڑنے کا ارادہ نہ ہو۔۔

12:19) مومن گناہ کرتا نہیں ہے گناہ ہوسکتا ہے۔۔۔

14:07) جیسے بھی گندے ہیں لیکن اللہ کا در نہ چھوڑیں۔۔

17:05) ایمان کی قیمت بہت بڑی ہے۔۔

22:11) بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑپھڑائے جا کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تیری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا

22:42) اللہ تعالی کی رحمت کا کوئی موسم نہیں ہے۔۔

25:21) جاہی اور باہی گناہوں کی تفصیل۔۔۔

32:03) اللہ کو ناراض کرنے پر تلخ زندگی

34:14) اسلام کے لیے سینہ کھلنے تین نشانیاں ہیں اس نور کے دل میں آنے کی تین علامات ہیں۔ دوستو! غور سے سنئے اور غور کیجئے کہ ہمارے دلوں میں ہدایت کا یہ نور کس حد تک داخل ہوا ہے؟ نورِ ہدایت کی پہلی علامت: پہلی علامت یہ فرمائی کہ اَلتَّجَافِیْ مِنْ دَارِالْغَرُوْرِ دنیا جو دھوکا کا گھر ہے اس سے وہ کنارہ کش رہتے ہیں۔ دنیا میں رہتے ہیں لیکن دنیا سے دل نہیں لگاتے۔ تو پہلی علامت یہ ہے کہ دنیا جو دھوکہ کا گھر ہے اس سے دل نہیں لگاتے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کا نام دھوکہ کا گھر کیوں رکھا؟ جب جنازہ قبر میں اترتا ہے تو تاجر صاحب کا کاروبار قبر میں جاتا ہے؟ ان کی مرسیڈیز اور شاندار گاڑیاں جاتی ہیں؟ ان کے سموسے اور پاپڑ جاتے ہیں؟

42:06) گناہوں کا نشہ۔۔۔

42:23) ساری کائنات ہماری غلام اور ہم اللہ کے غلام۔۔۔

45:47) گناہ سے نفرت واجب لیکن گناہ گار سے نفرت حرام۔۔۔

49:40) توبہ کا کیمیکل۔۔

54:39) اللہ تعالی ہم گناہگار بندوں سے بھی محبت فرماتے ہیں جب ہم توبہ کرلیں۔

56:04) از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید من چہ گویم روح چہ لذت کشید اللہ تعالیٰ کے لب نظر نہیں آتے کیونکہ وہ لبوں سے پاک ہیں لیکن اُن کی راہ میں گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانے سے دل اُن کے پیار کے بوسے، اُن کے قرب کی حلاوت محسوس کرتا ہے، اللہ ارحم الراحمین ہے۔ وہ اپنے بندوں کے مجاہدے کو اور اپنے بندوں کے غم کو رائیگاں نہیں کرتے 

56:46) مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دُور ہے عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے اللہ والے عالی جناب ہیں اور یہ کافر جنابت میں مبتلا ہیں

59:08) ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے۔۔۔۔۔

01:04:05) بڑی مونچھ پر وعید۔۔۔

01:09:06) معافی کے مضمون کو مکمل فرمایا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries