جمعہ   بیان     ۲۷   جنوری۳ ۲۰۲ء   :ہر پریشانی کی دو وجہ اور اس کا  علاج      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:01) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

19:17) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

17:38) ہم نے دیوانوں سے سیکھی ہے محبت اخترؔ ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو

20:40) آج میڈیا کے ذریعے بہت گمراہی پھیل رہی ہے۔۔

26:01) پریشانی دو وجہ سے ہوتی ہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

28:42) دین کی سمجھ نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ ہم دین کو سمجھ لیں گے ایپ کے ذریعے۔۔

29:01) سب سے مشکل مضمون وراثت کا ہے۔۔

30:02) پریشانی کی پہلی وجہ۔۔ محبت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔۔

33:00) ہر پریشانی کا علاج تقوی میں ہے اور ہم گناہ سے نہیں بچتے۔۔۔

36:12) سود میں کوئی چین سے نہیں رہ سکتا آج دیکھ لیا سود کا عذاب کیا ہورہا ہے۔۔

39:30) آج جو تکلیفیں آرہی ہیں ہماری وجہ سے آرہی ہیں قرآن پاک کو دیکھیں سب ہمارے کرتوت کی وجہ سے ہے اور ہم سدھرنے کے لیے تیار نہیں۔۔

40:32) آج ملک کو کھوکھلا کردیا ہے آ ج جو سود کا بڑا بنتا ہے تو اُس کو مٹھائی دیتے ہیں کہ یہ سود کا بڑا بن گیا ہے۔

42:53) بدنظری پر لعنت کی بدعا۔۔

49:26) دنیا کی نعمت پرنہ مغرور ہو اور نہ یہاں کی تکلیف کا شکوہ کرے اور کہے جیسا کہ فرمایا آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ََََِاَللّھُمَّ لَا عَیْشَ اِلَّاعَیْشُ الْاٰخِرَۃِ یہ کلمہ آپ نے دو مرتبہ فرمایا

50:29) شرک خفی کیسے داخل ہوگا؟

52:47) اللہ والا بننا فرض اور گناہ چھوڑنا بھی فرض لیکن اگر والدین نیک کام سے روکیں تو کیا کرنا ہے۔

53:27) ہر تمنا جنت میں پوری ہوگی اور آج بینر چھاپتے ہیں کہ ہر تمناء پوری ہمارے پاس آئیں

54:13) مہنگائی کے روتے ہوئے نماز چھوڑ دی اور گناہوں میں ڈوب گیا تو یہ پریشانی اس کے لیے عذاب ہے اور اگر اس مہنگائی سے اللہ تعالی سے قریب ہوا اللہ کی محبت بڑھ گی تو یہ رحمت ہے۔۔

56:03) جس پریشانی سے اللہ سے دوری ہو تو وہ اللہ کا عذاب ہے اور جس پریشانی سے اللہ تعالی سے حضوری ہو وہ رحمت ہے۔۔

59:54) آج جو سنت پر چلے شادی سنت کے مطابق کرے تو کہتے ہیں یہ تو شادی کا گھر کہاں سے لگ رہا ہے میت کا گھر لگ رہا ہے۔۔

01:00:22) بچے شرارت کریں تو کیا کریں ایک صاحب اپنے بچے کو لائے۔۔

01:00:53) صحابہ کرام رضوان اللہ علیم اجمعین نے تو جانے دے دیں۔۔ ان کے کوچے سے لے چل جنازہ مرا جان دی میں نے جن کی خوشی کے لیے بے خودی چاہیے بندگی کے لیے

01:01:38) نصیحت کہ دو چیزوں کو ذہن میں رکھنا اللہ تعالی مجھے دیکھ رہا ہے اور اللہ تعالی میرے ساتھ ہیں۔۔

01:02:42) گیم،ویڈیو گیم،کارٹون سمارٹ فون بچوں کو دینا اس کے کیا کیا نقصانات ہیں

01:05:55) خیرالخطائین کون لوگ ہیں۔۔ ترے محبوب کی یارب شباہت لے کر آیا ہوں حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں

01:07:13) داڑھی پر ملفوظ۔۔ جو داڑھی منڈا رہے ہیں وہ داڑھی منڈے اُٹھائے جائیں گے اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کریں گے کہ اے اللہ کے نبی! میری شفاعت کیجئے، میری سفارش کیجئے، مجھ کو بخشوادیجئے تو اللہ کے نبی نے اگر یہ سوال کرلیا کہ میری شکل میں تجھ کو اے ظالم! کیا خرابی نظر آتی تھی کہ تو نے میری جیسی شکل نہیں بنائی، عیسائیوں، یہودیوں کی سی شکل بنائی، سکھوں سے بھی تو نے سبق نہیں لیا کہ اپنے گرونانک کی محبت میں انہوں نے داڑھیاں رکھیں حالاں کہ وہ باطل پر تھے، کافر تھے، نجات نہیں پائیں گے۔

01:08:15) دینی شعار کے لیے کبھی زبان مت کھولیں ورنہ ایمان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔۔۔

01:09:51) وضۂ مبارک پرجب جائو گے تو سید الانبیاءﷺ کی روح ِپاک اور آپﷺ کا قلب ِمبارک آپ کو اس حالت میں دیکھ کر خوش ہو گا یا غمگین ہوگا؟کسریٰ بادشاہ کے دو سفیر اس حالت میں سرور ِدو عالمﷺ کی خدمت میں پہنچے کہ بڑی بڑی مونچھیں تھیں اور داڑھی منڈائی ہوئی تھی تو ان کو دیکھ کر حضورﷺ نے تکلیف سے چہرہ ٔمبارک کو پھیر لیا اور فرمایا: ( فَکَرِہَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ النَّظَرَ اِلَیْھِمَا ثُمَّ قَالَ لَھُمَا وَیْلَکُمَا مَنْ اَمَرَکُمَا بِھٰذَا قَالَآ اَمَرَنَا رَبُّنَا کِسْرٰی فَقَالَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلٰکِنْ اَمَرَنِیْ رَبِّیْ بِاِ عْفَاءِ لِحْیَتِیْ وَ قَصِّ شَا رِبِیْ))تمہیں کس نے ایسا برا چہرہ بنانے کا حکم دیا ہے؟کہا ہمارے بادشاہ (جس کو وہ اپنا رب کہتے تھے)کسریٰ نے۔آپﷺ نے فرمایا کہ لیکن میرے رب نے مجھے داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم دیا ہے۔تو جب میں نے شیر محمد سے پوچھا کہ تمہاری شکل دیکھ کر حضورﷺ کو خوشی ہوگی یا غم ہوگا تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے۔

01:18:18) شادی کی رسومات پر بیان منگی ایک وعدہ ہے۔

01:18:34) پھر دن پکے کرنا یہ بھی وعدہ ہے۔۔

01:18:54) اسکے بعد مہندی،مایوں،سہرا بندی یہ کچھ نہیں ہے گناہ ہے۔۔

01:24:05) شادی بیاہ میں دونوں طرف کے ناچ گانے یہ سب اللہ کو بے انتہاء ناراض کرنا ہے۔۔

01:28:03) شادی میں بیٹی والوں کو بلیک میل کرنا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔

01:35:09) شادی بیاہ میں ہونے والی دعوت اور گناہ کبیرہ اس دعوت میں کتنے ہوتے ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries