مرکزی بیان ۲ فروری۳ ۲۰۲ء  :علماء کرام کے عظیم الشان فضائل       ! دستار بندی

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:29) اشعار پڑھے گئے جناب مصطفی صاحب نے حضرت تائب صاحب کے اشعار پردے میں رہنا میری بہنا! پڑھ کر سنائے۔۔

12:01) حیاء نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب گناہ ہوتے ہیں۔۔

12:19) حیاء اور غیرت ایمان کا بہت بھاری شعبہ ہے۔۔

15:19) جن طلباء کرام کے تخصص کے آج دستار بندی ہے اُن کو نصیحت کہ کس طرح جاکر دین پھیلانا ہے عمل کرنا ہے بستی بستی جانا ہے اللہ تعالی نے آپ لوگوں کو چنا ہے آپ لوگ انبیاء علیہ السلام کے وارث ہیں آپ لوگ جب گڑ بڑ کریں گے تو لوگ کیا کیا کہیں گے۔ 19:45) حیاء نہ ہونے کی وجہ سے موبائل کی بدمعاشیوں میں مبتلاء ہیں۔۔

20:45) دوبارہ اشعار پڑھے گئے رخ پر ہوا کے مت بہنا اس کی تشریح بھی حضرت شیخ نے فرمائی۔۔

24:08) داڑھی کا گناہ۔۔

26:19) خواتین کو نصیحت کہ شوہر کے لیے میک اپ وغیرہ کرنا ہے لیکن نامحرم کے سامنے نہیں آنا ہے ... بتائیے!بال کٹواکر مردوں کی طرح پٹّے بال رکھ لئے،اورجو عورتیں ہونٹوں پر سرخیاں لگاتی ہیں، ناخن پالش لگاتی ہیں اسے ہٹائے بغیر تو وضو اور غسل بھی نہیں ہوتا،جب وضو نہیں ہوا تونماز بھی نہیں ہوتی۔

29:40) پردے کے احکام .. خواتین کے لئےپردہ کی اہمیت پر عقلی دلائل حضرت ہردوئی دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ ایک کلو گوشت لے کر آتے ہو تو چیل سے بچانے کے لئے تھیلی میں رکھتے ہو،ہاتھ میں لے کر نہیںآتے کہیں چیل جھپٹا نہ مار دے، ایک کلو دودھ خریدتے ہو تو بلی سے بچانے کے لئے اس کو اس الماری میں رکھتے ہو جس میں جالی لگی ہوتی ہے، نوٹوں کی گڈیاں لے کر آتے ہو تو ان کو چھپاکررکھتے ہو،راستہ میں سب کو دکھاتے ہوئے لے کر نہیں آتے ہوحالانکہ نوٹوں کی گڈیاں کوئی اٹھالے جائے اور واپس کردے جیسے جیب کترا نوٹوں کی گڈی لے گیا اور واپس کردی تو ان میں کوئی عیب نہیں لگتا، چیل آپ کے گوشت کو اڑالے گئی پھر واپس کردیا تو آپ اس کو دھو کر پکاسکتے ہیں کوئی حرج نہیں، بلی روٹی اٹھا کرلے گئی توکچھ حصہ کاٹ کرباقی کھاسکتے ہوکوئی حرج نہیںلیکن اگر کوئی شخص عورت بھگا کر لے جائے تو سارے خاندان میں وہ عیب دار ہوجاتی ہے، سارے خاندان کا سر نیچا ہوجاتا ہے۔

32:01) بادشاہ ہارون الرشید رحمہ اللہ کی اہلیہ زبیدہ کا واقعہ جو خواتین کے لیے اہم نصیحت ہے۔۔

34:08) جب اذان ہورہی ہو تو وہ بہت بابرکت وقت ہے اور آج اُس وقت گانے چل رہے ہیں باتوں میں لگے ہیں فون ہر لگے ہیں اذان کا جواب تک نہیں دیتے۔۔

36:53) يٰنِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ اِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْـضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِيْ فِيْ قَلْبِہٖ مَرَضٌ وَّقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا عورتوں پر لازم ہے کہ اپنے پائوں اتنی زور سے نہ رکھیں جس سے زیور کی آواز نکلے اور مخفی زینت مردوں پر ظاہر ہو۔ اس آیت سے قبل عورتوں کو مواضع زینت سر اور سینہ وغیرہ کو چھپانا واجب بیان فرما کر اس آیت میں حق تعالیٰ نے مزید احتیاط کا حکم ارشاد فرمایا کہ بہت سے فقہاء نے اسی سبب سے عورتوں کی آواز کو ستر میں داخل کیا ہے۔ بالخصوص جبکہ فتنہ کا اندیشہ ہو تو بالکل ممنوع ہے۔ اسی طرح خوشبو لگا کر یا مزین برقعہ پہن کر نکلنا بھی ممنوع ہے اے نبی کی بیبیو تم معمولی عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو تو تم نامحرم مرد سے بولنے میں جبکہ بہ ضرورت بولنا پڑے نزاکت مت کرو اس سے ایسے شخص کو طبعاً خیالِ فاسد پیدا ہونے لگتا ہے جس کے قلب میں خرابی ہے اور قاعدہ عفت کے موافق بات کہو یعنی صرف نسبت بلا تقویٰ ہیچ ہے (اور تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ) جیسے عورتوں کے کلام کا فطری انداز ہوتا ہے کہ کلام میں نرمی ہوتی ہے تم سادہ مزاجی سے اس انداز کو مت استعمال کرو۔ بلکہ ایسے موقع پر تکلف اور اہتمام سے اس فطری انداز کو بدل کر گفتگو کرو یعنی ایسے انداز سے جس میں خشکی اورر وکھا پن ہو کہ یہ طرز عفت کا محافظ ہے۔

40:57) اشعار مکمل کیے گئے۔۔

41:59) شہزاد میمن صاحب کی والدہ کا کل انتقال ہوا دعا مغفرت اور فرمایا کہ ان کے بیٹے کی تلاوت کل سنی تو ابھی حضرت شیخ نے اُن سے تلاوت کروائی تاکہ بچوں کو سنکر شوق پیدا ہو۔۔ماشاء اللہ! اللہ تعالی نظر سے بچائیں بہت عمدہ تلاوت کی۔۔پھر تلاوت سنکر حضرت شیخ نے بہت درد بھرے انداز میں نصیحت فرمائی کہ اپنے بچوں کو دین میں لگائیں ۔۔

47:19) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فخر کے بارے میں ملفوظ۔۔مال پر فخر کرنا کیسا ہے؟مال جلدی ختم ہونے والا ہے اور علم ہمیشہ باوی رہنے والا ہے۔۔

50:06) رضائے حق علم دین حاصل کرنے پر موقوف ہے۔۔

50:22) دوبارہ جناب مصطفی صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا ریحان طائر بھائی کے اشعار جو حضرت کے احباب میں سے ہیں اُن کے اشعار پڑھے گئے... مدرسہ پیارا یہ عبداللہ بن مسعود ہے۔۔۔

01:01:17) اشعار مکمل ہونے کے بعد دستار بندی کی تقریب ہوئی۔۔۔کچھ دیر مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔علم اور علماء کرام کے عظیم الشان فضائل۔۔

01:50:26) یہاں سے دستار بندی کا عمل ہوا۔۔

02:08:49) دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries