مجلس۱۰     مارچ ۳ ۲۰۲ء    فجر   :آج کل تزکیہ نفس کی فکر نہیں جو کہ فرض ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:31) بیوٹی پالر کے بارے میں فتویٰ دیکھنا چاہیے کہ اس کا کیا حکم ہے۔۔۔اصل بیوٹی پالر تو باطن کا ہوتا ہے۔۔۔

02:57) جو اللہ والوں کے جوتے نہیں اُٹھاتا تو پھر وہ امیروں کےجوتے اُٹھاتا ہے۔۔۔

06:00) ایک متقی طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ۔۔۔

08:14) حضرت مفتی رفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ کی بات کے ہمارے مدارس میں پڑھایا تو جاتا ہے لیکن سکھایا نہیں جاتا۔۔۔

09:42) آج تزکیہ ِنفس کی فکر نہیں جوکہ فرض ہے۔۔۔

11:12) جس نے اپنے آپ پر بھروسہ کیا وہ مارا گیا۔۔۔اس موبائل میں سب گناہ آگئے۔۔۔

12:23) جس کا کوئی شیخ نہیں ہوتا تو پھر اُس کا شیخ نفس وشیطان ہوتا ہے۔۔۔

15:13) آپﷺ کی وراثت کو چھوڑ کر ایم اے کی ڈگریوں کے پیچھے پڑنا ۔۔۔تو پھر آٹھ سال مدرسے میں پڑھنے کی کیا ضرورت تھی؟

16:46) جب آدمی اصلاح کی فکر کرتا ہے تو نفس وشیطان اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔۔۔

17:26) جس جوڑ سے اللہ تعالیٰ سے توڑ ہوتو اس جوڑ پر لعنت ہے اور جس توڑ سے اللہ تعالیٰ سے جوڑہو وہ توڑ مبارک ہے۔۔۔

18:28) ذکر کلمہ طیّبہ۔۔۔

22:01) ذکر اسمِ ذات۔۔۔

28:31) ذِکرِ کثیر سے کیا مراد ہے۔۔۔

30:18) ذکر۔۔۔

33:04) اللہ تعالیٰ نے علماء کو اہلِ ذکر فرمایا فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ۔

34:50) از کرم از عشق معزولم مکن جُز بذکرِ خویش مشغولم مکن اے خدا! اپنی محبت سے ہم کو کبھی معزول نہ فرمائیے اور اپنی یاد کے علاوہ ہمیں کسی مشغلے میں مشغول نہ فرمائیے۔

36:31) خوشتر از ہر دو جہاں آنجا بود کہ مرا با تو سرو سودا بود اے خدا! دونوں جہاں میں زمین کا وہ ٹکڑا مجھے عزیز تر ہے جہاں میرے سر کا آپ کی محبت کے ساتھ سودا ہورہا ہو یعنی جس زمین پر مجھے آپ کا نام پاک لینے کی توفیق ہوجائے وہ زمین مجھے سارے جہان میں خوشتر اور عزیز تر ہے۔

37:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بس ایک چلّہ اپنے شیخ کے ساتھ لگا لو۔۔۔

42:59) کسی جگہ سفر کا ذکر کہ ماشاء اللہ ہر طرف دین ہی دین کا ماحول لیکن بعد میں پتا چلا کہ باہر تو پردہ ہے لیکن اپنے ہی گھر میں شرعی پردہ نہیں ہے۔۔۔

44:08) دردِ دل کا مطلب کیا ہے۔۔۔

46:44) دُعا کی پرچیاں اور بیعت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries