اتوار  مجلس۱۲     مارچ ۳ ۲۰۲ء     :اہل اللہ  پر اعتراض کرنے والے محروم ہی رہتے ہیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:00) بیان سے پہلے اشعار پڑھے گئے۔۔

18:58) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

24:02) عطائے نسبت،ارتقائے نسبت اور بقائے نسبت ۔۔۔

26:56) جو اپنے ماضی کو بھول جاتا ہے تو پھر اللہ کو بھی بھول جاتا ہے۔۔۔

29:01) غیبت نہیں کرنا،ٹو نہیں لگانا،تجسس نہیں کرنا۔۔۔

29:34) اصلاح کی فکر نہیں۔۔

32:30) مشورہ کے لیے جو آتے ہیں اُن کو نصیحت کہ اوقات کا خیال رکھنا چاہیے اپنی سہولت کو نہیں دیکھنا چاہیے ..سارے کام نپٹا کر پھر مشورے کے لیے بے وقت آرہے ہیں۔۔

35:28) مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ‘ لیکن وہ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں ‘ اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

39:32) مسیلمہ کذاب

41:53) فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ نے اسود عنسی مردود کی گردن اڑائی واقعہ۔۔۔

43:01) حیاء نہیں آتی صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔۔

46:29) حضرت ابو مسلم خوالانی رحمہ اللہ کا عجیب درد بھرا واقعہ۔۔

47:48) کیاعجیب درد بھرا واقعہ ہے لیکن آج اپنی اصلاح کی فکر نہیں ،غصے کی اصلاح کی فکر نہیں۔۔.

51:09) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا تذکرہ حضرت حاجی صاحب کی برکت سے جہاں بھی تقریر ہوتی تھی تو اتنے علوم وارد ہوتے تھے کہ بڑے بڑے وکیل اور بیرسٹر اور جج کہتے تھے کہ اس کو کس نے مولوی بنا دیا، یہ ایسے دلائل پیش کرتا ہے کہ اگر یہ جج یا بیرسٹر ہوتا تو عدالت کو ہلا کررکھ دیتا۔ کانپور میں حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کا وعظ سن کر ایک فارسی داں بڈھے بیرسٹر نے پوچھا تو مجمل از جمال کیستی تو مکمل از کمال کیستی تجھ کو یہ جمالِ علم کہاں سے حاصل ہوا، تجھ کو یہ کمال کہاں سے حاصل ہوا کہ زبانی ایسےایسے دلائل دیئے۔ تو حکیم الامت نے جواب دیا من مجمل از جمالِ حاجیم من مکمل از کمالِ حاجیم میں حاجی امداد اﷲ کے جمال سے مجمل ہوا ہوں اور حاجی امداد اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ کے صدقے میں یہ کمال مجھ کو عطا ہوا ہے۔

54:34) تکبر ہے حق بات نہ ماننا اور کسی کو حقیر سمجھنا۔۔

57:37) اللہ والوں پر اعتراض ہر وقت بس اعتراض میں لگے ہیں اللہ والوں سے فائدہ کب ہوگا جب اندھا،گونگا اور بہرہ بن جائے۔۔

01:00:37) فلاح پا گیا وہ جس نے اپنی اصلاح کرالی ۔۔۔

01:02:07) ہمیں تو کچھ آتا نہیں نہ عمل ہے اور اعتراض کررہے ہیں شیخ الحدیث پر۔۔۔

01:04:51) بیوی پر کتنا ظلم کرتے ہیں اولاد کو کتنا مارتے ہیں اس کی اصلاح کرائی جو چلے ہیں اعتراض کرنے۔۔

01:06:03) لوگوں میں کیسے ملتے ہیں کہ ان سے زیادہ تواضع اور شریف کوئی نہیں اور گھر میں اتنا ظلم۔۔۔

01:09:03) اصلاح فرض ہے اُس کی فکر کرنا چاہیے۔۔۔

01:12:39) بڑے بڑے اللہ والے مشورہ کررہے ہیں اور ہمیں ضرورت نہیں کسی مشورے کی۔۔

01:14:28) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کہ بغیر بزرگوں سے پوچھے کوئی بات نہیں کرتا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries