مجلس۱۶     مارچ ۳ ۲۰۲ء     فجر     :سب سے بڑا ذاکر وہ ہے جو تقویٰ والا ہے               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:56) نماز سے پہلے ایک صاحب ویڈیو دیکھتے پائے گئے وہ بھی مسجد میں منع کیا تو کہا اس سے کیا ہوتا ہے اتنی سختی نہیں اس پر حضرت والا کی نصیحت۔۔

02:38) آج تصویریں نکال کر بہت خوش ہوتے ہیں۔۔

07:31) آج اپنی الگ راہ نکال رہے ہیں۔۔

10:35) آج کہتے ہیں کہ یہ عکس ہے یہ کیسا عکس ہے کہ پندرہ برس ہوگئے اور اب بھی شادی کی مووی دیکھ رہے ہیں۔۔

11:13) شاہراہ اولیاء دیکھیں کیا ہے۔۔

16:11) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ پیر کامل سے متعلق۔۔

17:47) بالوں سے متعلق نصیحت۔۔

19:54) تحمل سے زیادہ ذکر اور وظائف کرنے سے پھر کیا حال ہوتا ہے۔۔

21:27) سب سے بڑا ذکر وہ ہے جو تقوی والا ہے۔۔

22:36) غیبت بہت بڑا گناہ ہے۔۔

23:11) غیبت سے بچنا ہے تو تکبر کا علاج کروائیں۔۔

24:32) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت سے ایک حدیث پاک حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ البتہ ان لوگوں کی تقلید و پیروی کرو گے جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ (یعنی ان کی پوری متابعت کرو گے) یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں بیٹھے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے ۔حالانکہ وہ سوراخ بہت تنگ ہوتا ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (کیا آپ کی مراد ) یہودی و نصارٰی سے ہے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا (وہ نہیں تو پھر )اور کون۔ تشریح:اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس امت کے اندر یہودی و نصارٰی کی بیماری پیدا ہو گی ۔چناچہ آج یہ امت بھی ان علماء کو جو وارثین انبیاء ہیں یا تو قتل کرتی ہے یا ان کا مذاق اڑاتی ہے اور اولیاء کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ رزق اور اولاد اور دیگر حاجت روائی میں شریک سمجھتی ہے جیسا کہ اہل بدعت کر رہے ہیں

31:07) سمعنا واطعنا دونوں ہوں تو کامیابی ہے۔۔

37:26) جب مناسبت نہیں ہوگی تو پھر اعتراضات کریں گے اس سے اچھا جہاں مناسبت ہو وہاں چلے جائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries