مرکزی بیان ۱۶       مارچ ۳ ۲۰۲ء           :روزے کا مقصد               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:14) حضرت والا دامت برکاتہم نے جناب سید ثروت صاحب دامت برکاتہم سے اشعار پڑھے کا فرمایا۔۔۔شیخ الحدیث ساؤتھ افریقہ حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار کبھی شوگر،کبھی کسٹرڈ پڑھ کر سنائے۔۔۔

10:35) بیان کا آغا ز ہوا یها الذین امنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون ،يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔

11:51) ایک نیا مسلمان عبدالرحمن گو گردوارے میں پیدا ہوئے کا تذکرہ جو مسقط میں ہوتے ہیں سکھ تھے کیسا اللہ تعالی نے ایمان کی دولت سے نوازا ہے۔۔

13:03) تصویر کا اعلان یہاں اجازت نہیں اور مسجد میں تصویر کشی بڑا گناہ ہے۔۔

15:21) کھڑے اور چلنے کی حالت میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔

16:20) لبیک لبیک لاشریک لبیک لیکن ٹخنہ چھپا کر حرام کررہے ہیں اور عورتوں سے تکرا رہے ہیں بدنظریاں کررہے ہیں۔۔

17:55) نیے مسلمان کے بیٹے کی تلاوت سب کو سنائی سب نے کہا ایسا لگتا ہے کہ قاری صاحب کا بیٹا ہے۔۔

19:49) آج تلاوت اور قرآن پاک کی فکر نہیں ایک بچے نے اپنے مدرسے میں قاری صاحب کو ایک دن میں پورا قرآن پاک سنایا ۔۔

22:43) اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے کس پیار کے انداز میں فرمایا کہ اے میرے عاشقوں۔۔

24:11) فنا تو اتنا ہوجاوں اے شیخ آپ کی ذاتِ عالی میں جو مجھے دیکھے آپ کا دیدار ہوجائے۔۔

28:22) وراثت سے متعلق نصیحت کہ وراثت نہیں دیتے۔۔

32:36) تروایح نہیں پڑھتے یا پڑھتے ہیں تو کم دن والی پھر چھوڑدیتے ہیں۔۔۔

33:46) تم پر روزے فرض کیے گئے ...ڈرنا مت کہ چودہ گھنٹے کا روزہ...تم سے پہلے بھی لوگوں پر فرض کیا گیا تھا۔۔۔

34:50) بلکہ رمضان میں اور دنوں سے زیادہ کھاتے ہیں۔۔

35:04) خواتین پر بھی بوجھ ہلکا رکھنا ہے ایسا نہ ہو ہر وقت کھانا بنانے میں لگی رہے تو پھر عبادت کس وقت کریں گی۔۔۔

37:44) روزہ کس کو لگتا ہے۔۔

40:27) روزہ کشائی کے چکر میں معصوم بچوں کو روزہ رکھوایا ہوا ہے ۔۔ایک بچے کا اس میں انتقال بھی ہوا کیوں اللہ والوں سے دور علماء سے دور مشورہ نہیں کیا ۔۔۔

43:29) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بس دو کام کی اجازت ہے یا عبادت کرو یا سو جاو۔۔

45:44) رمضان میں اکثر دیکھا کہ یا تو کرکٹ میں لگے ہیں کرکٹ ہوگا اسی مہینے میں اور یا سیاست کو کوئی کوئی جھگڑا ہوتا ہے کیوں شیاطین تو قید ہوگئے لیکن پھر ایسا کیوں؟

50:26) افطار پاٹی اور اُس میں بھی گناہ کبیرہ۔۔

51:35) افطار کرارہے ہیں لیکن نماز نہیں پڑھ رہے۔۔

52:15) رمضان کے چاند ہو یا نہ ہو پہلے ہی کام نپٹا کر گھر آجانا چاہیے تاکہ اگر اچانک چاند ہوگیا تو تروایح نہ نکلے ورنہ پھر ایسی بھاگ ڈور مچتی ہے کہ پھر ٹرئفک جام اور لڑائیاں۔۔

53:08) اپنے اسٹاف پر بوجھ کو بھی کم کرنا ہے۔۔

53:23) ابھی سے عہد کرلیں کہ رمضان کے اوقات کو ضائع نہیں کرنا۔۔

01:02:29) اللہ کا ولی کون ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ ان اولیاء الا المتقون ۔۔۔جو تقویٰ والا ہے وہ اللہ کا ولی ہے۔۔۔ ولایت کو فرض کردیا اور اللہ والوں کی صحبت کو فرض کردیا اور مہینہ رمضان کا تو اپنی ترتیب کو صحیح کرلیں اور اپنےاپنے شیخ کے پاس رمضان میں جتنا ہوسکے وقت لگائیں۔۔

01:08:13) سحری میں آنکھ نہیں کھلی تو بیوی پر چیخ رہے ہیں۔۔

01:09:13) حضرت ابو المعالی رحمہ اللہ اور حضرت بھیک شاہ رحمہ اللہ کا واقعہ

01:12:13) رمضان کا مہینہ برکت والا مہینہ فرشتوں کی آمین پتاہ نہیں کیا کیا اور ہم گناہوں میں سحری کررہے ہیں اور افطاری ٹی وی کے سامنے۔۔

01:13:29) از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید من چہ گویم روح چہ لذت کشید اللہ تعالیٰ کے لب نظر نہیں آتے کیونکہ وہ لبوں سے پاک ہیں لیکن اُن کی راہ میں گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانے سے دل اُن کے پیار کے بوسے، اُن کے قرب کی حلاوت محسوس کرتا ہے

01:22:04) رمضان کے بیانات کی ترتیب سے متعلق کچھ اعلانات۔۔

01:24:13) یہ رمضان صبر کا مہینہ ہے غم خواری کا مہینہ ہے۔۔

01:26:59) خواتین کے لیے گھروں تروایح پڑھنے کا اعلی انتظام...یہ الگ فتنہ آج کل نکل آیا۔۔

01:33:36) رمضان کے مہینے میں اصلاحی خط بھی نہ لکھیں اگر بہت ضروری ہو تو بس مختصر سا لکھیں اور بس ضروری ہو تو ورنہ نہیں۔۔

01:34:57) سحری ضرور کرنی ہے۔۔

01:36:53) رمضان سے متعلق اہم اہم نصیحتیں۔۔۔

01:39:10) مہنگی مہنگی جگہ افطار پارٹی...شادی ہالوں میں افطار پارٹی۔۔۔۔

01:39:57) بدعائیں لے کر رشوت لینا۔۔

01:40:19) عشقِ رسول ﷺ اطاعت کا نام ہے۔۔

01:43:31) گناہوں کے ساتھ افطار پارٹیاں ہورہی ہیں ..عشق رسول اصل اطاعت کا نام ہے۔۔

01:46:35) تعلق بڑھانے کے لیے اخبارات میں تصاویر دیتے ہیں۔۔

01:48:06) ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا۔۔

01:48:16) رمضان میں ذکر میں اضافہ کرنا ہے اور نوافل تلاوت کو بڑھانا ہے اور صلوۃ التسبیح تو کم از کم چار جمعے تو پڑھ لیں۔۔۔

01:53:22) سحری میں تہجد کا اہتمام کرنا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries