مجلس۲۳       مارچ ۳ ۲۰۲ء             بعدتراویح  :گناہوں سے رزق میں تنگی آ جاتی ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:42) نوافل کے بارے میں نصیحت۔۔

04:09) بلعم باعورا کا کیا حال ہوا۔۔

06:25) بیماری مانگنی نہیں ہے لیکن آجائے تو یہ بھی نعمت ہے درجات بلند ہوتے ہیں۔۔

08:58) آج گھر میں بھی مسکرا کر نہیں داخل ہوتے۔۔

10:41) ہم کیسے دوسروں کی بہو بیٹیوں کو دیکھتے ہیں؟ایک صحابی کا واقعہ کہ مجھے زنا کی اجازت دیجیے آپ ﷺ سے کہہ رہے ہیں۔۔

14:03) ایک صاحب آئے کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے کہہ رہے ہیں کہ دل جاری کردیں۔۔

15:23) حیاء نہیں ہے تو پھر ہر گناہ کرے گا۔۔

16:59) ایک لقمہ حرام کا چالیس دن کی عبادت کو ضائع کردیتا ہے۔۔

17:22) بیویوں کی شفارش۔۔

20:40) رمضان میں چار چیزوں کی کثرت اور اللہ کی رضا والے اعمال کرنا ہے۔۔

22:23) آپ ﷺ نے تو بیویوں کی سفارش کی ہے۔۔

24:12) محبت صرف کام نہ دے گی جب تک آپ ﷺ کی اطاعت نہ ہو۔۔

28:22) حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ نے ایک نیے مسلمان کو نکال دیا کیوں واقعہ۔۔ کہ ماں کی اطاعت نہیں کی

30:40) نیک مجالس جو ہوتی ہیں ان کو فرشتوں نے گھیرا ہوا ہوتا ہے۔۔ لَا یَقْعُدُ قَوْمٌ یَّذْکُرُوْنَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ اِلَّا حَفَّتْھُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَغَشِیَتْھُمُ الرَّحْمَۃُ وَنَزَلَتْ عَلَیْھِمُ السَّکِیْنَۃُ وَذَکَرَھُمُ اللہُ فِیْمَنْ عِنْدَہٗ۱ ترجمہ:کوئی قوم بیٹھ کر اﷲ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتی مگر یہ کہ فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں اور رحمت الٰہی ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور ان پر سکینہ نازل ہوتا ہے اور اﷲ تعالیٰ بھی ان کا ذکر کرتے ہیں فرشتوں کی جماعت میں،جو اس کے پاس ہوتی ہے۔ پہلی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جہاں کہیں کچھ اللہ کے بندے مل کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو وہاں فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں دوسری فضیلت وَغَشِیَتْھُمُ الرَّحْمَۃُ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں اپنے یاد کرنے والوں کو ڈھانپ لیتے ہیں تیسری فضیلت وَنَزَلَتْ عَلَیْھِمُ السَّکِیْنَۃُ ہم ان کے دل پر سکینہ نازل کرتے ہیں۔ چوتھی فضیلت وَ ذَکَرَھُمُ اللہُ فِیْمَنْ عِنْدَہٗ چوتھی فضیلت ذکر کرنے کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے پاس والوں میں یاد کرتے ہیں۔

32:31) رزق کی بے ادبی سے بہت بچنا چاہیے۔۔

34:51) بچوں کہ شرارت سے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں ۔۔تو والدین تنگ آکر ویڈیو گیم اور کارٹون کی اجازت مانگتے ہیں۔۔

40:16) رمضان میں تہجد کا آسان طریقہ۔۔

41:29) سائل کو مت جھڑکو اس کا مطلب۔۔

46:34) سنتوں پر عمل کی بارش کردیں۔۔

46:51) جو جان لڑا کر سنتوں پر عمل کرے گا چار انعام ملیں گے۔۔

48:30) واعف عنا واعف عنا کا ترجمہ علامہ آلوسی نے کیا ہے امح اٰثار ذنوبنا یعنی ہمارے ہمارے گناہوں کے آثار ونشانات اور گواہوں کو مٹادیجیے اور واغفرلنا کے معنی ہیں بستر القبیح واظہار الجمیل ہماری برائیوں پر ستاری کا پردہ ڈال دیجئے اور ہماری نیکیوں کو خلق پر ظاہر فرمادیجئے اور وارحمنا کے کیا معنی ہیں۔ جب معافی ہوگئی اور مغفرت ہوگئی اب سکھارہے ہیں کہ جب ہم نے تم کو معاف کردیا اور تمہاری خطائیں بخش دیں تو اب ہم سے رحمت کی درخواست کرو۔ جس طرح جب بیٹے نے معافی مانگ کر ابا کو خوش کرلیا تو ابا سے اپنا جیب خرچ کرالیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ سکھارہے ہیں کہ تم بھی اپنے ربا سے اپنا جیب خرچ جاری کرالو اب سوال یہ ہے کہ رحمت کیا چیز ہے؟ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے رحمت کی چار تفسیریں کی ہیں، لہٰذا جب عفو ومغفرت کے بعد رحمت مانگے تو اس میں چار نیت کرلے۔ (۱) توفیق طباعت کیونکہ گناہوں سے توفیق طاعت چھن جاتی ہے۔ (۲)فراخیٔ معیشت گناہوں سے رزق میں تنگی آجاتی ہے اور برکت نہیں رہتی اور رحمت کی تیسری تفسیر ہے: (۳)بے حساب مغفرت اور چوتھی تفسیر ہے (۴)دخولِ جنت لہٰذا وارحمنا کے معنی ہوئے کہ اے ہمارے رب! ہمیں پھر سے توفیق طاعت جاری فرمادیجئے۔ فراخی معیشت عطا فرمادیجئے۔ ہماری بے حساب مغفرت فرمادیجئے اور دخولِ جنت نصیب فرمادیجئے۔

58:04) یہاں سے وقت لگانے والوں کو نصیحت کہ اگر ہم بدگمانی کریں گے تو مارے جائیں گے اور اگر حسن ظن رکھیں گے تو پھر ثواب ملے گا۔۔

59:24) ایک ڈاکو کا واقعہ۔۔

01:00:07) کرامت حق ہے لیکن ایک ہزار کرامات سے بڑھ کر دین پر استقامت سے رہنا ہے۔۔

01:05:27) وقت لگانے والے احباب کو خاص نصیحت۔۔دسترخوان کے ادب سے متعلق۔۔

01:06:32) شیخ کی ڈانٹ سے ڈینٹ نکلتا ہے۔۔

01:06:59) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ :۔ تجھ کوجو چلنا طریق عشق میں دشوار ہے تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے ہر قدم پر تو جو رہرو کھارہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے

01:11:09) بھیگ شاہ اور حضرت ابولمعالی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

01:13:37) دو کام کی اجازت ہے یا عبادت کریں یا سو جائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries