مجلس۲۴       مارچ ۳ ۲۰۲ء            عصر :اللہ تعالیٰ کی معافی کا مضمون      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:50) کتنے بھی گنا ہ ہو ں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہیں۔۔۔کیسوں کیسوں کو اللہ تعالیٰ نے معاف فرمادیا ۔۔۔

01:52) رمضان المبارک کی پہلی رات کی کتنی فضیلت ہے ۔۔۔مچھلیاں تک روزے داروں کے لیے دُعا کرتی ہیں۔۔۔

03:15) ریت کے ذرّات جتنے گناہ بھی ہوں توبہ کرنے سے سب معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔

04:20) زبان اوررنگ کا فرق یہ سب اللہ تعالیٰ کی پہچان ہے۔۔۔

05:36) اللہ تعالیٰ کےراستے میں کوئی مایوسی نہیں۔۔۔کعبہ کس منہ سے جائو گے غالبؔ۔۔۔شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے اس شعر کو بدل دیا وہ یہ کہ میں اسی منہ سے کعبہ جائوں گا۔۔۔شرم کو خاک میں ملائوں گا۔۔۔ان کو رو رو کے میں منائوں گا۔۔۔اپنی بگڑی کو یوں بنائوں گا

07:55) توبہ کی شرائط۔۔۔

11:34) اللہ تعالیٰ نے بیویوں کی سفارش کی ہے۔۔۔وعاشروهن بالمعروف۔

14:37) توبہ کی چوتھی شرائط کہ جس کا حق مارا ہے اس کو واپس کرنا۔۔۔

19:49) اللہ تعالیٰ کی معافی کا مضمون۔۔۔واعف عنا واغفر لنا وارحمنا ۚ أنت مولانا فانصرنا على القوم الكافرين کی تفسیر۔۔۔

23:26) واعف عنا کے کیا معنی ہیں؟ مفتی بغداد علامہ سید محمود الوسی رحمۃ اللہ علیہ اس کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ واعف عنا کے معنی ہیں امح اثار ذنوبنا ہمارے گناہوں کے نشانات اور گواہوں کو مٹادیجئے۔۔۔

24:32) وَاغْفِرْلَنَا اور ہم کو بخش دیجئے۔ کس طرح؟ بِاِظْھَارِ الْجَمِیْلِ وَسِتْرِ الْقَبِیْحِ ہماری نیکیاں ظاہر کردیجئے اور گناہوں پر پردہ ڈال دیجئے۔

25:42) معافی پر انعامات۔۔۔

26:57) وَارْحَمْنَا یہ رحم کیا ہے؟ جب کہ معافی اور بخشش ہوگئی تو مفسر آلوسی فرماتے ہیں : ’’اَیْ تَفضَّلْ عَلَیْنَا بِفُنُوْنِ الْاٰلَائِ مَعَ اسْتِحْقَاقِنَا بِاَفَانِیْنِ الْعِقَابِ۔‘‘ اے خدا اب طرح طرح کی نعمتیں بھی ہم کو دیجئے۔ جو شخص طرح طرح کے عذابوں کا مستحق تھا اس طرح طرح کی نعمتیں اور عنائیتں برسادیجئے اَنْتَ مَوْلَانَ اَیْ اَنْتَ سَیِّدُنَا وَمَا لِکْنَا آپ ہمارے آقا ہیں، ہمارے مالک ہیں۔ وَمُتَوَلِّیْ اُمُوْرِنَا اور آپ ہمارے تمام امور کی متولی ہیں۔

31:13) ایک نصیحت کہ ہم موبائل کے غلام نہ بنیں اور بالخصوص مسجد میں موبائل استعما ل کرنا اس سے بچیں۔۔۔

33:33) کچھ حضرات کو بیعت کیا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries