فجر  مجلس یکم اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اتباع سنت کی سخت ضرورت ہے         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:04) آپﷺ نے اِرشاد فرمایاکہ خود حق تعالیٰ شانہ اورا س کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت بھیجتے رہتے ہیں۔۔

02:05) آپﷺ نے اِرشاد فرمایاکہ ہمارے اور اہل کتاب کے روزے میں سحری کھانے کی وجہ سے فرق ہے۔۔۔

06:21) کھانے کے تین حصے کرنے چاہیے۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔

07:10) حدیث شریف کہ سحری برکت کی چیز ہے اس کو مت چھوڑنا۔۔۔

07:54) حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہت سے روزہ رکھنے والے ایسے ہیں کہ ان کو روزہ کے ثمرات میں بجز بھوکا رہنے کے کچھ بھی حاصل نہیں۔۔۔الخ

09:50) اعتکاف میں ہونے والی کوتائیاں۔۔۔

12:49) حدیث شریف کی تشریح۔۔۔

13:57) حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ آدمی کے لیے ڈھال ہےجب تک کہ اس کو پھاڑ نہ ڈالے۔

16:14) دین پر عمل کرنے والے کی بات ہی کوئی اور ہوتی ہے۔۔۔ایک نوجوان کی بات جس کو دیکھ کر ایک غیر مسلم مسلمان ہوگیا۔۔۔

20:15) اللہ تعالیٰ کے وجود پر مختلف نشانیاں۔۔

22:11) دین میں آسانیاں ہیں۔۔۔

23:04) حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ آدمی کے لیے ڈھال ہےجب تک کہ اس کو پھاڑ نہ ڈالے۔۔۔حدیث شریف کی تشریح۔۔۔حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ۔

24:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کےملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ جو لوگ خوارق پر گرویدہ ہیں وہی دجال کے ساتھ زیا دہ ہوں گے۔۔۔

27:55) اِرشاد فرمایاکہ اتباعِ سنت کی سخت ضرورت ہے۔۔۔دجال سارے کا م کر لےگا مگر سنت پر عمل اس سے نہیں ہوگا۔۔۔

34:14) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ ایک دفعہ میں نے خواب میں دجال کو گانے باجے اور ساز وغیرہ کےساتھ دیکھا اس پر اِرشاد فرمایاکہ جو لوگ حسن پرست ہیں اور بدنظری کا مادہ ہے وہ دجال کے ساتھی ہوں گے۔۔۔

36:38) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ جس نے ارادے سے یا غیر ارادے سے شیخ کو تکلیف پہنچائی تو اس کا باطن تباہ ہوجائے گا۔۔۔

38:40) سنتوں پر عمل کی فکر کریں۔۔۔

40:08) موبائل کا استعمال صر ف ضرورت کی بنا پر کریں۔۔۔خانقاہ میں وقت لگانے والے حضرات کو نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries