فجر   مجلس ۶۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :کیا رمضان المبارک میں ہم نے گناہ چھوڑے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:08) حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب ماہِ رمضان کے فضائل:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رمضان المبارک کی پہلی رات سے متعلق حدیث شریف۔۔۔

02:10) کیا رمضان المبارک میں ہم نے گناہ چھوڑے؟۔۔۔

03:41) بدنظری کرنا یہ آنکھوں کا زنا ہے۔۔۔

04:21) آپ ﷺ کا راستہ یہ جنت کا راستہ ہے۔۔۔

04:56) رمضان شریف کی فرضیت صرف بھوکا پیاسہ رہنا نہیں ہے۔۔۔

07:04) تین آدمیوں کے لیے ہلاکت۔۔۔

07:51) کیا نیک اور بد برابر ہوجائیں گے۔۔۔

08:34) بیویوں کی سفارش اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے۔۔۔

08:59) دُنیا دارالعمل ہے آخرت دارالجزاء ہے۔۔۔

10:27) رمضان شریف کی پہلی رات کی فضیلت حدیث شریف۔۔۔

12:06) رمضان المبارک کا روزہ کھانا۔۔۔

14:25) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت کہ جنت رمضان المبارک کے لیے شروع سال سے سجائی جاتی ہے۔۔۔الخ۔۔۔

17:09) شراب بیچنا اور اس کی سپلائی کرنا۔۔۔ایسے لوگ پھر روتے پھرتے ہیں۔۔۔

18:33) بے حیائی وعریانی کا طوفان۔۔۔آج بوڑھے بوڑھے بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔۔۔

20:09) حدیث شریف کی تشریح۔۔۔رمضان شریف میں بے احتیاطی سے بچو اور جان ودل سے اطاعت کرو۔۔۔

20:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ نفس جس لذت و لطف کا تقاضا کرے تو اس کو روکو مت ایک مدت تک اس کو مہلت دو۔۔۔

22:50) جب ہم توبہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی ذات ساری صفات کے ساتھ ہمیں ملے گی۔۔۔

23:55) جنت کی شراب ابدی تو ہے مگر ازلی نہیں ہے اور دنیا نہ ازلی ہے نہ ابدی ہے۔۔۔

25:06) اِرشاد فرمایاکہ بُرے اعمال چھوڑنے کی عمدہ تدبیر۔۔۔

26:00) اِرشاد فرمایاکہ ایک بات کہتا ہوں جو کہ میرے منہ سے اگرچہ اچھی تو نہیں لگتی کیوں کہ کہنا تو یہ چاہیے کہ دائمی تقویٰ اختیار کرو لیکن حالا ت کو دیکھ کر یہ کہتا ہوں کہ صرف رمضان المبارک میں تقویٰ اختیا ر کر لو۔۔۔

27:53) اِرشاد فرمایاکہ نفس کی خاصیت بچے کی سی ہے۔۔۔نفس سے صلح کر لو۔۔۔

30:07) حضرت مفتی محمد ثمین اشرف صاحب قاسمی دامت برکاتہم کا ملفوظ :اِرشاد فرمایاکہ مسئلہ قبولیت کا ہے قابلیت کا نہیں اور صالحیت کا ہے صلاحیت کا نہیں۔۔۔

31:22) جب گناہ کا تقاضا آئے تو اپنے آپ سے چار سوال کریں۔۔۔جب موت کا فرشتہ روح قبض کرنے آئے تواس وقت تجھے گناہ میں رغبت ہوگی؟،نامہ اعمال سیدھے یا اُلٹے ہاتھ میںتواس وقت تجھے گناہ میں رغبت ہوگی؟ ،پل صراط کو عبورکرتے ہوئے تواس وقت تجھے گناہ میں رغبت ہوگی؟ ،اللہ کے سامنے جب تو سوال وجواب کے لیےکھڑا ہو تواس وقت تجھے گناہ میں رغبت ہوگی؟

33:48) حضرت امام غزالی رحمہ اللہ کے ملفوظات:تین چیزیں حافظے کو تیز کرتی ہیں مسواک،روزہ،تلاوتِ قرآنِ پاک۔۔۔

34:18) حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کا یہ جملہ نوٹ کرلینا کہ غیراﷲ کو دیکھنا اور دل لگانا یعنی عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries