عصر مجلس ۱۲۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :ہمارا حلیہ اور اخلاق کیسے ہونے چاہیے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:26) علم کے تین درجے ہیں۔۔۔علم الیقین،عین الیقین اور حق الیقین۔۔۔مثال۔۔۔

03:00) بڑی مونچھ رکھنا مکروہِ تحریمی اور عملاً حرام ہے۔۔۔

04:43) لوگوں کے لیے کوئی عمل کرنا یہ ریّا ہے۔۔۔

06:13) ایک گناہ سے کیا فرق پڑتا ہے؟۔۔۔گر گرفتار صفات بدشدی۔۔۔ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی

08:03) اپنے گناہوں کی اصلاح کرانی ہے۔۔۔

11:08) ہمارا حُلیہ اور اخلاق کیسے ہونے چاہیے۔۔۔

12:37) بڑے بالوں سے متعلق نصیحت۔۔۔

18:02) آپﷺ کی نقل کرلو۔۔۔

20:35) فتاوٰی رحیمیہ۔۔۔سنت پر عمل کرنے سے چار انعام۔۔۔(۱)نیک لوگوں کے دل میں اس کی محبت(۲)فاجر اور بدکار لوگوں کے دل میں اس کی ہیبت(۳)دین میں پختگی (۴)رزق میں وسعت۔۔۔

24:20) مسواک کی فضیلت۔۔۔

26:23) کتا کلچر ۔۔۔ہر بات میں یہود ونصاریٰ کی نقل کرنا۔۔۔

27:40) مؤمن جو فدا نقشِ کفِ پائے نبی ہو ہو زیرِ قدم آج بھی عالم کا خزینہ

29:13) حدیث پاک کہ جو جس قوم کی نقل کرے گا اس کے ساتھ اس کا حشر ہوگا۔۔۔

29:58) گر سنتِ نبوی کی کرے پیروی اُمت طوفاں سے نکل جائے گا پھر اس کا سفینہ

30:19) حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ البتہ ان لوگوں کی تقلید و پیروی کرو گے جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ (یعنی ان کی پوری متابعت کرو گے) یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں بیٹھے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے ۔حالانکہ وہ سوراخ بہت تنگ ہوتا ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (کیا آپ کی مراد ) یہودی و نصارٰی سے ہے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا (وہ نہیں تو پھر )اور کون۔ تشریح:اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس امت کے اندر یہودی و نصارٰی کی بیماری پیدا ہو گی ۔چناچہ آج یہ امت بھی ان علماء کو جو وارثین انبیاء ہیں یا تو قتل کرتی ہے یا ان کا مذاق اڑاتی ہے اور اولیاء کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ رزق اور اولاد اور دیگر حاجت روائی میں شریک سمجھتی ہے جیسا کہ اہل بدعت کر رہے ہیں۔

33:03) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے سب سے پہلے اسلام میں جس چیز کو الٹایا جاوے گا جس طرح بھرے برتن کو الٹ دیا جاتا ہے وہ شراب ہو گی ۔پوچھا گیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم! یہ کیونکہ ہو گا ؟ حالانکہ شراب کی حرمت اللہ تعالیٰ نے خوب واضح کر کے بیان فرمادی ہے ۔فرمایا اس طرح ہو کہ شراب کا دوسرا نام رکھ لیں گے اور اس طرح اس کو حلال قرار دیں گے۔ تشریح:جیسا کہ آج کل شراب کا نام جام صحت رکھا ہو اہے امت مسلمہ کو حق تعالیٰ شانہ اپنی رحمت سے ہدایت فرمائیں۔آمین!

34:59) حدیثِ قدسی میں ہے کہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں : { مَن عَادٰی لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ اٰذَنْتُہٗ بِالْحَرْبِ } (صحیح البخاری، باب التواضع، ج:۲، ص :۹۶۳) جو میرے اولیاء کی حقارت اور ان کے ساتھ دشمنی کرے تومیرا اس سے اعلانِ جنگ ہے۔

37:33) اللہ والے کو ستانے کا وبال۔۔۔ایک نوجوان کا واقعہ۔۔۔

41:13) اعتکاف والے حضرات کو نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries