عصر  مجلس ۱۷۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :نظر کی حفاظت پر حلاوت ایمانی کا وعدہ ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:11) لیلی مجنوں کی مثال کہ حرام عشق میں کس کس طرح ہر ادا پر جان دے دی اور کتنے لوگ حرام عشق میں جان دے دیتے ہیں ۔۔

03:23) من عشق وکتم الخہ جس شخص نے عشق کیا ، پاکدامن رہا، اسے چھپائے رکھا اور مرگیا تو وہ شہادت کی موت مرا۔

03:41) پہلی نظر سے مراد۔۔

04:25) نظر کی حفاظت مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔۔

07:05) پہلی نظر کی تفسیر۔۔

07:40) نفس ہمیشہ برائی کی طرف کھینچتا رہے گا اس کا کام یہی ہے۔۔بالکل پکی بات ہے۔قرآن پاک کی آیت ان ان النفس لأمارة بالسوء کی تشریح۔۔

09:58) دل کا سکون چین اطمینان اللہ تعالی کی فرمانبرداری میں ہے

11:30) .نارِشہوت چہ کشد؟ نورِ خدا..مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ نار شہوت کو کیا چیز بجھا سکتی ہے؟ اے دنیا والو! سن لو اﷲ کا نورا س شہوت کی آگ کو بجھا سکتا ہے مگر اﷲ کا نور کیسے ملے گا ؟ اﷲ کے ذکر سے ملے گا، اﷲ والوں سے ملے گا اور اسبابِ گناہ سے بچنے میں ملے گا۔ دوزخ میں سارے دوزخی ڈال کے اﷲ پوچھے گا کہ تیرا پیٹ بھر گیا؟ ھَلِ امْتَلَئْتِ وہ کہے گی ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ اے اﷲ کیا اور بھی کچھ مال ہے؟ اﷲتعالیٰ بے گناہوں کو دوزخ میں تھوڑی ڈالیں گے لہٰذا دوزخ پر اپنا قدم رکھیں گے یعنی اپنی ایک خاص تجلی نازل کریں گے تب دوزخ کہے گی قَطْ قَطْ قَطْ وَفِیْ رِوَایَۃٍ قَطْ قَطْ یعنی بس بس بس اے خدا میرا پیٹ بھر گیا۔ ایک روایت میں دو دفعہ ہے اور ایک روایت میںتین دفعہ ہے۔

18:24) نظر بازی یعنی حسینوں کو دیکھنا شیطان کا تیر ہے اور کیسا تیر ہے؟ زہریلا تیر ہے۔ اور نظر کی حفاظت پر حلاوت ایمانی کا وعدہ ہے وقد ورد ان حلاوۃ الایمان اذا دخلت قلبا لاتخرج منہ ا بداحلاوت ایمانی جس قلب میں داخل ہوتی ہے پھر کبھی نہیں نکلتی

30:20) ظاہری گناہوں کو بھی چھوڑنا ہے اور باطنی گناہوں کو بھی چھوڑنا ہے۔۔

33:19) خربوزہ کی مثال اور نصیحت کہ اس میں ہی اللہ کو پہچاننے کے لیے کتنی نصیحتیں ہیں۔۔

36:15) آپ ﷺ نے محبت کرے اپنے حساب سے تو یہ شرک بدعت بن جائے گا اور آپ ﷺ سے محبت کریں شریعت و سنت کے حساب سے یہ کامیاب ہے۔۔

39:59) عید کی دعوتیں اور ہمارے گناہ۔۔

40:30) آخری نصیحت ۔آنکھ بچاو،دل بچاو،جسم بچاو مولی کو نہ پاو تو کہنا اختر کیا کہہ رہا تھا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries