فجر   مجلس ۱۸۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کی دوستی کیسے ملے گی    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:04) فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوٰھَا۔۔۔کسی نے حضرت والا سے کہا کہ فجور تو گندی چیز ہےاس کواللہ تعالیٰ نے مقدم کیوں فرمایا اور تقویٰ بڑھیا چیز ہے اُس کو دوسرے نمبر پر فرمایا تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دل میں ڈال رہے ہیں کہ جب فجور کا گند ا مادہ ہٹاؤ گے تو تب تو تقویٰ آئے گا۔۔۔

02:18) اللہ تعالیٰ کی دوستی توخلوت جلوت میں اللہ تعالیٰ پر فدا ہونے میں ملتی ہے۔۔۔

03:04) چند دن خونِ تمنا سے خدا مل جائے ہے۔۔۔فرمایا کہ چند دن کی محنت ہے اس کے بعد مزے ہی مزے ہیں۔۔۔

03:53) ان اولیاء الا المتقون۔۔۔ہمارا کوئی ولی کوئی دوست نہیں سوائے وہ جو تقویٰ سے رہتا ہے۔۔۔

04:49) ذکر ذاکر کو مذکور سے ملا دیتا ہے۔۔۔ذکر میں ناغہ کرنے روح کا فاقہ ہو جاتا ہے اور نفس تگڑا ہو جاتا ہے۔۔۔

06:56) ایک لوہار کا واقعہ جو حضرت عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ کے گھر کے سامنے رہتا تھا لیکن زیادہ عبادت نہیں کرسکتا تھا اور نیت کی وجہ سے اُس کو کیا درجہ ملا۔۔۔۔

08:10) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ زندگی میں چار کام کرلو دو بیعت ہونے سے پہلے اعتماد و اعتقاد اوردو بیعت ہونے کے بعد اطلاع و اتباع۔۔۔

09:25) بدگمانی کا کوئی علاج ہی نہیں ہے۔۔۔

10:47) داڑھی ٹخنہ کھلا ہو ا اور نماز کی آڑ میں ہم گناہ کرتے ہیں۔۔۔

11:29) ذکر کے دوران التی پالتی مار کر بیٹھنا چاہیے۔۔۔

12:33) اعتماد اور اعتقاد کیا ہے۔۔۔؟

15:31) حضرت والا رحمہ اللہ نے کس طرح زندگی گزاری ہے کس طرح اپنے اُستادوں کی خدمت کی ہے اور کس قدر تکلیفیں برداش کیں۔۔۔کبھی شکایت نہیں کی۔۔۔

16:36) حضرت والا نے آخری وقت تک اپنے سر پر مُربی کا سایہ رکھا ہے اور کس طرح اپنے بزرگوں کی خدمت کی ہے۔۔۔

17:23) حضرت والا سترہ برس کے تھے اُس وقت اپنے شیخ کے پاس چلّہ لگایا اور فرمایا کہ اُس کا آج تک میں نور محسوس کر رہا ہوں۔۔۔

19:08) جو دین کے شعبے ہیں سب میں لگو کوئی اللہ والا دین کے کسی شعبے کا مخالف نہیں ہوگا۔۔۔جہاں بھی ہیں بس اپنی اصلاح کراتے رہیں۔۔۔

20:38) بڑے مجمعے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔تعداد کو مت دیکھو۔۔۔

21:45) دین کے ہر شعبے کے لیے دُعا کریں اور خوب دُعا کریں۔۔۔

22:29) چار تسبیحات کی تعلیم۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries