فجر  مجلس ۲۰۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کے ذکر کے بجائے چین نہ آئے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:08) تیری یاد ہے میری زندگی ۔۔۔تیرا بھولنا میری موت ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ کے ذکر کے بغیر چَین نہ آئے۔۔۔

04:09) اِیثار سے متعلق کچھ واقعات۔۔۔یہ اِیثار صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے چلی آرہی ہے۔۔۔

10:18) فاذكروني أذكركم اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کرو ں گا۔۔۔

12:18) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت کے کبھی بغیر توبہ کے نہیں رہنا۔۔۔توبہ کرنے کا فائدہ ہی فائدہ ہے کوئی نقصان نہیں۔۔۔

13:43) حضرت علاّمہ ابواسحاق اسفرائنی رحمۃاﷲ علیہ جو بڑے علماء کبار سے اور راسخین فی العلم سے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے حق تعالیٰ شانہٗ سے تیس ۳۰ سال تک دعا مانگی کہ ہم کو توبۂ نصوح عطا فرمادیجئے، پس میری دعا تیس ۳۰ سال گزرنے تک جب قبول نہ ہوئی تو مجھے دل میں تعجب ہوا کہ وہ ارحم الراحمین دُعا کیوں نہیں قبول فرماتے ہیں۔ پس میں نے خواب میں ایک آواز غیبی سنی کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ تجھے تعجب ہے کہ اب تک دعا کیوں نہیں قبول ہوئی؟ آخر تیرے اس سوال کا حاصل تو یہی ہے تاکہ تو اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاوے اور تونے نہیں سُناکہ حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: {اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ ویُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیْنَط} اللہ تعالیٰ خوب توبہ کرنے والوں اور خوب طہارت کا اہتمام کرنے والوں کو محبوب بنالیتے ہیں۔

14:34) ماں باپ سے معافی نہ مانگناہ یہ تکبّر اور بڑائی ہے۔۔۔

16:12) ایک شاعرحضرت عبدالحفیظ جونپوری رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔مری کھل کر سیہ کاری تو دیکھو اور ان کی شان ِستاری تو دیکھو گڑا جاتا ہوں جیتے جی زمیں میں گناہوں کی گراں باری تو دیکھو کرے بیعت حفیظؔ اشرف علی سے بہ ایں غفلت یہ ہشیاری تو دیکھو

21:20) حضرت جگر مراد آبادی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

25:41) ذکر سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون۔۔۔ہم زبان سے تو اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں لیکن دل سے نہیں۔۔۔

26:22) ((اَللّٰہُمَّ افْتَحْ اَقْفَالَ قُلُوْبِنَا بِذِکْرِکَ)) (کنز العمال:(دارالکتب العلمیۃ)؛ج ۷ ص۲۸۵رقم۲۰۹۹۰) اے اللہ! اپنے ذکر کے ذریعہ ہمارے دلوں کے تالوں کو کھول دیجئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دل میں اللہ کے قرب کی نعمتیں پوشیدہ ہیں لیکن تالے لگے ہوئے ہیں، جس سے قرب کا وہ خزانہ نظر نہیں آتا،ذکر ان تالوںکی کنجی ہے۔ جب تالے کھلیں گے تو خزانۂ قرب ہاتھ آجائے گا۔لیکن کنجی خود تالہ نہیں کھولتی، اس وقت کھولتی ہے جب کسی کے ہاتھ میں ہوتی ہے، یعنی ذکر کسی اللہ والے کے مشورے سے کرو۔

28:15) ذکر کلمہ طیّبہ۔۔۔

35:06) ادب سے متعلق باتیں۔۔۔خدمت نام ہے راحت رسانی کا ۔۔۔

37:53) ذکر اسمِ ذات جل جلالہ۔۔۔

46:46) کچھ آداب سے متعلق نصیحت۔۔۔

50:17) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries