عشاء  مجلس ۲۴۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اتباع سنت کی سخت ضرورت ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:58) جتنی نیکیاں بھی ہیں یہ سب اللہ تعالیٰ کی عطاء ہیں۔۔۔

03:59) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ جب کوئی تعریف کرے تو یہ سوچو کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں۔۔۔چارقسم کی تعریفیں نمبر۱ بندہ بندے کی تعریف کرے نمبر۲ بندہ خدا کی تعریف کرے نمبر۳ خدا بندے کی تعریف کرے نمبر۴ خدا خود اپنی تعریف کرے، دنیا میں حمد کی یہی چار صورتیں ہیں پانچویں کوئی صورت نہیں ہے، دنیا میں جتنی بھی تعریف ہوتی ہے سب انہی چار اقسام پر منقسم ہے اور بالآخر سب تعریفیں اﷲ ہی کو پہنچتی ہیں، یہ چاروں قسمیں دراصل ایک اﷲ ہی کی تعریف ہے۔۔۔

07:51) تصویر حرام ہے اس سے متعلق تاویلات نہیں کرنی چاہیے۔۔۔

09:05) حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب اِصلاح اخلاق سے تعلیم ہوئی۔۔۔مقدمۃ الکتاب: احقرمحمد اختر عفا اﷲ تعالیٰ عنہ عرض کرتا ہے کہ حق تعالیٰ کا ارشا دہے کہ جس نے اپنے نفس کی اصلاح کرلی وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے غفلت اور سستی کے باعث نفس کو برائیوں سے پاک نہ کیا وہ نامراد رہا۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ تزکیۂ نفس کو فرض ِعین فرمایا کرتے تھے،اور فرماتے تھے کہ تزکیہ فعل ِمتعدی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ یہ ایسا فعل نہیں جو صرف اپنے فاعل پر تمام ہو جیسا کہ فعل ِلازم کا خاصّہ ہے بلکہ ایک مُزَکِّیْ اور مُرَبِّیْ کی ضرورت ہے جو تزکیہ اور تربیت کرے۔ پس اپنی اصلاح کوئی انسان خود نہیں کرسکتا۔ کسی مصلح کی اشد ضرورت ہے اور چونکہ فرض کا مقدمہ فرض ہوتا ہے، اس لئے مصلح تلاش کرنا اور اس کی صحبت حاصل کرنا بھی فرض ہوا، لیکن انسان کو جب تک اپنے نفس کے اخلاق ِحمیدہ اور اخلاق ِرذیلہ کا علم نہیں ہوتا،اس کو اچھائی برائی کی پہچان بھی نہیں ہوتی بلکہ برائی کو اچھائی اور اچھائی کو برائی سمجھتے ہیں۔ اسی طرح بعض لوگ بزرگوں کے پاس بھی جاتے ہیں مگر بُرے اخلاق اور دل کی بیماریوں کا علم نہ ہونے سے برسوں گذر جاتے ہیں،انہیں اپنی اصلاح کی فکر اور تدبیر سے غفلت رہتی ہے۔ اس لئے ہمارے ایک مخلص دوست مولانا محمد زبیر صاحب نے احقر سے فرمائش کی کہ ایک ایسا مختصر سا رسالہ ’’اچھے اخلاق اور بُرے اخلاق‘‘ پر مشتمل مرتب کر دیا جائے جس کو احباب میں تقسیم کرنا بھی آسان ہو۔ مولانا موصوف کے اخلاص کی برکت سے حق تعالیٰ نے احقر کو توفیق بخشی اور یہ رسالہ مسمّٰی بہ ’’اصلاح ِاخلاق‘‘ مرتب ہوگیا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول و نافع فرمائیں، آمین۔ العارض محمد اخترعفا اﷲ تعالیٰ عنہ

12:18) اپنی اِصلاح خود کوئی نہیں کرا سکتا۔۔۔

14:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ان کی اہلیہ کا اتباع ِسنت کا اہتمام حضرت ڈاکٹر عبد الحئی صاحب رحمہ اللہ یہ واقعہ سنایا کرتے تھے کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے اپنے گھر میں دیکھا کہ دستر خوان پر لوکی کی ترکاری یا سالن ضرور ہوتا تھا، کئی دن تک دیکھتا رہا کہ روزانہ لوکی کی تر کاری ضرور ہوتی ہے۔ میں نے ایک دن اہلیہ سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے آپ کئی روز سے لوکی کی ترکاری مسلسل پکا رہی ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کتاب میں پڑھا کہ حضور ِاقدسﷺ کولو کی بہت پسند تھی، اس لئے میں نے سودا لانے والے سے کہہ دیا ہے کہ جب تک بازار میں لوکی ملے تو ضرور لوکی لایا کرو تا کہ حضورﷺ کے اس عمل کی کچھ اتباع نصیب ہوجائے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے اپنی اہلیہ کی یہ بات سنی تو مجھے لرزہ ساآگیا۔ نبی کریمﷺ کی ایسی سنت جو نہ فرض ہے، نہ واجب ہے، بلکہ حضور ِاقدسﷺ کی محض ایک عادت ہے، اس عورت کو تو اس سنت کا اتنا اہتمام ہے، اور ہم اپنے آپ کو عالم کہلاتے ہیں، لوگ ہمیں عالم کہتے اورسمجھتے ہیں لیکن ہمیں حضورﷺ کی سنت کا اتنا اہتمام نہیں۔

17:44) دورانِ بیان سونے پر کسی صاحب کو نصیحت کہ دین کی بات بھوکوں کی طرح سننی چاہیے۔۔۔

19:25) علماء کا اکرام کرنا چاہیے۔۔۔ایک بے اُصولی پر نصیحت۔۔۔

26:33) اس کے بعد میں نے یہ تہیہ کرلیا کہ جب تک میں اپنی ساری زندگی کا جائزہ لے کر نہیں دیکھوں گا کہ میں کہاں کہاں حضورﷺ کی سنت پر عمل نہیں کر رہا ہوں، اس وقت تک آگے نہیں بڑھوں گا، چنانچہ ز ندگی کا جائزہ لینے میں تین دن لگائے اور یہ دیکھا کہ کہاں کہاں میں اتباع ِ سنت سے محروم ہوں، اور پھر الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے راہ ِعمل واضح ہو گئی، اور جو سنتیں چھوٹی ہوئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے ان پرعمل کرنے کی توفیق عطا فر ما دی۔ (اسلام اور ہماری زندگی جلد ۶ ص ۱۱۶)

27:45) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات: اِرشاد فرمایاکہ اِتباعِ سنت کی سخت ضرورت ہے۔۔۔

33:48) لوگوں کی تعریف سے کیا ہوتا ہے اپنے کرتوت تودیکھیں۔۔۔

36:14) حرام عشق یہ سب گٹر لائنیں ہیں۔۔۔

36:38) گہرا دوست دیکھنا چاہیے کہ کون ہے۔۔۔

37:18) عمامہ پہننے سے متعلق نصیحت کہ جس کی داڑھی کم ہو یا اس کے چہرے پر کشش ہو اس کو عمامہ نہیں پہننا چاہیے۔۔۔

41:33) مٹ کر رہنا چاہیے ایسا حُلیہ نہیں بنانا چاہیے کہ لوگ گُھو رگُھور کر دیکھیں۔۔۔

44:35) بڑے بالوں سے متعلق نصیحت۔۔۔

45:47) پانچ قسم کے نفس۔۔۔ نفسِ امّارۃ۔اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوْئِٓ۔۔۔نفسِ امّارہ کے شر سے حفاظت کا ذریعہ اللہ کی رحمت ہے

50:06) اللہ تعالیٰ کی توبہ اور معافی کامضمون:علامہ اسفرائینی کی دُعا امام غزالی رحمۃ اللہ کے استاد علامہ اسفرائینی نے سات چکر طواف کے بعد دُعا کی کہ اے اللہ مجھے معصوم کردیجئے۔ کبھی مجھ سے گناہ نہ ہو۔ بیس برس تک یہ دُعا مانگی۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ ایک دن طواف کررہے تھے کعبہ سے آواز آئی کہ اے اسفرائینی استاد غزالی! تو کیوں یہ چاہتا ہے کہ مجھ سے کوئی خطا نہ ہو، میری محبوبیت کے دو دروازے ہیں۔

52:02) ساری دُنیا کی دولت اگر مل جائے اور اللہ نہ ملے تو یہ شخص سخت خسارے میں ہے۔۔۔

01:03:50) شیخ سے اللہ تعالیٰ کی محبت اور تڑپتا ہوا دل لیا جاتا ہے۔۔۔

01:07:37) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھےتو وہ دل چاہیے کہ جس میں اللہ کی محبت ہو۔۔۔

01:10:47) شیخ کی قدر کرنے کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

01:17:42) شیخ سے جوڑنے کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

01:18:34) دُعا ئیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries