جمعہ بیان ۲۱۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :عید  کے دن اپنے گھروں کو گناہوں سے بچائیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

07:45) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

17:36) رمضان کے آخری لمحات ہے ماہ رمضان ہے عہد وفا کی تجدید ناصر اُن کو رو رو کے منالینے دو۔

17:54) بعض لوگ رو رو کر رمضان کو الوداع کہتے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔۔

18:55) پورا دین الله سے محبت ہے، پابند محبت کبھی آزاد نہیں ہے، اس قید کی اے دوست کوئی میعاد نہیں ہے۔

20:58) کہاں کہاں سلام نہیں کرنا چاہیے۔۔

21:30) آداب معاشرت بھی دین کا حصہ ہے اس کو آج بھلادیا ہے۔۔

25:03) خرم آروز الخ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا مبارک گھڑی ہے کہ ویرانے سے آبادی کی طرف جارہا ہوں۔

26:53) ادب کی تعلیم کہ دیکھیں شیخ دین کا کام کررہے ہیں اور مجمع کو چیرتے ہوئے آگئے اور سلام کررہے ہیں ۔۔

30:14) ماعرفناک حق معرفتک...ما عبدناک حق عبادتک۔آپ ﷺ کتنی عبادت فرماتے تھے کتنے نوافل پھر بھی کیا فرمارہے ہیں

33:02) حضورﷺ نے فرمایا کہ مجھے دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں نیک بیوی اور دوسرا خوشبو تیسرا کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اب دیکھیں نماز کو فرمایا بیوی کو نہیں فرمایا نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔۔

37:28) عید کی رات بھی عبادت کی رات ہے۔۔

38:14) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے آپﷺ سے پوچھا کہ آسان حساب کیا ہے تو آپﷺ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نامہ اعمال دیکھیں اور کچھ نہ فرمائیں اور فرمائیں جاو جنت میں چلے جاو۔۔اسے کہتے ہیں دخول اولی۔۔۔

43:25) بوڑھے ماں باپ کی خدمت اور ادب۔ ..

45:57) ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے۔۔۔تہہِ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے۔

49:17) پانی کی نعمت کتنی بڑی نعمت ہے۔۔

51:45) آج کوئی عمل کرے تو کہتے ہیں کہ یہ نئی چیز کہاں سے لے آئے حالانکہ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہمارے لیے نئی ہے کیونکہ ہمیں پتا نہیں نئی چیز دین میں تو یا شرک ہوگا یا بدعت ہوگی ۔

53:37) بعض لوگ کہتے ہیں کہ پرانی ہی باتیں کرتے رہتے ہو اُس کو جواب.. Old is Gold پرانا تیرا دادا..پرانی تیری نانی... پرانے چاولوں کو پا نہیں سکتے نئے چاول پکالے ان سے خشکہ پک نہیں سکتی ہے بریانی۔

58:58) دعا مانگنے کا طریقہ۔۔۔اللہ تعالی سے بار بار یعنی اڑ کر مانگنا۔۔۔

01:01:48) قیلولہ سنت ہے۔۔

01:09:01) عید میں دعوت کرنی ہے تو دعوت کیسی ہونی چاہیے۔۔

01:10:08) غیبت بہت بڑا گناہ ہے ساری نیکیاں چلی جائیں گی جس کی غیبت کی ہے اُس کے پاس۔۔۔

01:12:57) نظر کی حفاظت کا حکم قرآن پاک میں ہے اور مرد عورتوں کو ایک ہی حکم۔۔

01:14:41) ... حضرت عبد اﷲ ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور زازان کا واقعہ ... ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کہیں جارہے تھے تو دیکھا کہ زازان نامی گویا ساز بجابجا کر گا رہا تھا اور شرابی اس کو گھیرے میں لیے ہوئے تھے۔ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ کاش یہ اس اچھی اواز سے قران پڑھتا، یہ بات اس تک پہنچ گئی، اس نے پوچھا من ھذا یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا ھذا صاحب رسول اﷲیہ رسول اللہ کے صحابی ہیں، اس نے پوچھا انہوں نے کیا کہا؟ لوگوں نے کہا لوگوں نے بتایا ھٰذَا صَاحِبُ رَسُوْلِ اﷲِیہ رسول اللہ کے صحابی ہیں، اس گویّے نے پوچھا اانہوں نے کیا کہا؟ لوگوں نے کہا یٰالَیْتَ کاش یہ اس اچھی آواز سے قرآن پڑھتا۔ بس اس نے ساز توڑ دیا اور حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قدموں سے لپٹ گیا اور کہا کہ میں توبہ کرتا ہوں اور رونے لگا

01:19:37) آج عید کے دن صلح رحمی کی لڑ کر بیٹھے ہیں۔بھائیوں سے نہیں ملتے۔۔

01:20:15) حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس شرابی اور گانے بجانے والے کو گلے لگا کرخود بھی رونے لگے، سب نے اعتراض کیا کہ ایک فاسق و فاجر کو جو ابھی ابھی گندے ماحول سے آرہاہے آپ نے اتنا اونچا درجہ دے دیا کہ آپ اس سے لپٹ کر رو رہے ہیں تو فرمایا کہ اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ جب اس نے توبہ کرلی تو قرآن میں خدا کا وعدہ ہے کہ ہم توبہ کرنے والوں کو اپنا محبوب بنالیتے ہیں تو جب خدا کا محبوب مجھ سے لپٹ کر رو رہا ہے تو میں کیوں نہ روؤں؟

01:21:35) کل اللہ تعالی سے عیدی لینے عید گاہ ہم جائیں گے یعنی انعام لینے جائیں گے اور ڈاڑھی مندا کر حرام کام کریں۔

01:23:23) اللہ ایسے پیارے ہیں کہ جان دے دیں حق ادا نہیں ہوسکتا۔۔

01:25:45) ٹخنہ چھپانا بھی حرام ہے۔۔

01:32:33) آج بھی امریکہ سے فون آیا کہ شراب کے ساتھ افطار کرائی جائے گی کتنا حرام کام اللہ بچائے۔۔

01:33:01) عیدالفطر کی رات انعام کی رات ہے اور جب صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالی ہر موڑ پر فرشتوں کو بھیجتے ہیں۔۔

01:38:15) وراثت کا حصہ نہیں دیتے بھائی لاکھوں کا مالک اور ابھی بیچارا تنگ دستی میں ہے صرف بھائیوں کے ظلم کی وجہ سے۔۔فورا معافی مانگے جن سے لڑے ہوئے ہیں اُن کو منالییں ۔۔

01:42:53) پانچ راتوں کو زندہ رکھنے کا ثواب۔۔عید کی رات کو بھی غفلتوں میں ضائع نہیں کرنا ہے۔۔

01:43:32) عید کی سنتوں کا بیان۔۔

01:44:46) عید میں سویاں بنانا بھی ضروری نہیں ہے۔

01:45:00) خوشی اور مسرت کا اظہار کرنا رونا نہیں کہ سب رورہے ہیں الوداع اے رمضان الوداع۔۔۔

01:47:07) تکبیرات کا خوب اہتمام کرنا اور عید کا خطبہ سننا واجبات میں سے ہے اور خواتین کیا کریں؟۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries