عید الفطر ۲۲۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :عید کا دن خوشی کا دن  ہے نہ کہ گناہ کرنے کا  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:21) پورا مہنیہ رمضان سے متعلق بیان ہوئے کہ رمضان کا مقصد کیا ہے ۔

01:41) اب اتنا رونا کہ رمضان چلا گیا ایسا نہیں کرنا چاہیے بس جب تک اللہ تعالی نے قید میں رکھا اب آزاد کردیا تو خوشی کادن ہے خوشی منانی چاہیے۔۔

02:19) اور شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے رمضان عطاء فرمایا اور اصلی شکر کیا ہے۔ نعمت کا شکریہ کیا ہے؟ ولقد نصرکم اللہ ببدر اے اصحابِ بدر! اے بدر کی جنگ لڑنے والے صحابہ! تمہاری مدد کی خدائے تعالیٰ نے اور تم کو فتح عطا ہوئی۔ وانتم اذلۃ حالانکہ تم بہت کمزور تھے۔

03:03) شیخ الاسلام صاحب حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کو یہ حضرت والا رحمہ اللہ کا شعر بہت پسند آیا تھا میرے ایام غم بھی عید رہے اُن سے کچھ فاصلے مفید رہے۔۔

04:14) شکر پر نعمت میں اضافہ اور ناشکری پر اللہ کا عذاب بھی سخت ہے۔۔

07:18) آج عید کے دن گناہوں کے تقاضوں کو آگ لگادیں۔۔

07:38) آج عید کے دن بھی لڑ کر آرہے ہیں صبح سویرے بیوی سے لڑ کر آگئے کہ کپڑے استری نہیں کیے۔۔

12:25) شراب کتنی گندی چیز ہے ایک حدیث پاک کا واقعہ ۔۔ 12:55) قیامت کی نشانیاں شراب عام آج لڑکیاں بھی پی رہی ہیں..بیوی قریب ماں دور...باپ دور دوست قریب دیکھ لیں یہ سب نشانیاں دیکھ لیں

15:16) مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دُور ہے عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے

15:42) عید کے دن کیا کیا کرنا ہے۔۔تکبیرات کا بھی اہتمام کرنا چاہیے اور ایک راستے سے آنا اور دوسرے راستے سے جانا۔

16:06) عید کے دن اللہ تعالی کی طرف سے یہ انعام کا دن ہے ۔۔

20:48) عید کا اصلی دن شکر منانے کا ہے ایک نوجوان کا واقعہ کہ کل رات نوجوان کا انتقال ہوا ہے اب سوچیں کہ اس گھر کا کیا حال ہوگا کہ چاند رات اور نوجوان کو دفن کررہے ہیں۔

21:34) نظر کی حفاظت کا حکم ۔۔

24:35) لاالہ ہے مقدم کلمہ توحید میں ۔۔۔غیرِ حق جب دل سے جائے ہے تب حق آجائے ہے نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوؔب خدا کا گھر پئے عشقِ بتاں نہیں ہوتا ۔۔

26:49) رمضان کی فرضیت تقویٰ ہے۔۔۔ یایھا الذین امنو کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون۔

29:39) آج ظلم کتنا بڑھ گیا ہے اور جس سے پوچھو ایک بات کہے گا کہ موبائل آج بار بار سال کے ہیں اور موبائل دیا ہوا ہے۔۔

31:06) سب سے زیادہ عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا اور آج لوگ بیٹیوں بہو کے ساتھ کتنی تصویر کھنچواتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خوشی کا دن ہے۔۔

32:04) بزرگوں نے یہ تو نہیں کہا کہ ارتغرل کا ڈرامہ دیکھو یا اپنی بہو بہنوں کی تصویر نکالو۔۔۔

33:34) اللہ کے واسطے حرمین شرفین کو،مساجد کو،دینی اجتماعت کو اس تصویر کی لعنت سے پاک کریں۔۔اللہ کے گھر میں حرام کام۔۔

34:34) حافظ قرآن کو اجرت دینا اور لینا حرام ہے۔۔۔

36:30) عید کے دن معانقہ سنت سے ثابت نہیں۔۔

37:34) تروایح کے بعد مٹھائی تقسیم پر نصیحت کہ ایسا کام نہ کریں۔۔ تروایح ختم پر چندے کی رقم سے مٹھائی..اس کو بھی فرض واجب سمجھ لیا۔۔ اور آج تراویح ختم کے بعد مسجد میں بریانی کا سلسلہ بھی شروع ہوتا جارہا ہے جو کہ منع ہے اللہ کے گھر میں بریانی کتنی بے ادبی کی بات ہے مفتی صاحبان تو مٹھائی کا منع کررہے ہیں ۔ ختم قرآن کے موقعے پر چندہ کرنا ،مٹھائی تقسیم کرنا اس سے متعلق کتنے فتوے ہیں پہلے دیکھ تو لیں ۔۔۔مسجد میں مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں مسجد کا کیا حال ہے۔۔۔؟مسجد کیا ہوٹل ہے۔۔۔۔؟ واجب کو روک کر مسجد میں مٹھائیاں تقسیم کرنایہ صحیح ہے؟؟؟؟۔۔

41:09) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مٹھائی کیا آئی کتنے گناہوں کو اپنے ساتھ لے کر آئی۔۔

41:44) عید کا دن خوشی کا دن ہے اور اصل خوشی کیا ہے؟اللہ تعالی کو ناراض نہ کرنا۔۔عید کے دن دعوت کررہے ہیں لیکن مرد وعورت ساتھ ہیں یہ کیسی دعوت ہے عید تو اللہ تعالیٰ سے عیدی لینے کا دن ہے اور اسی دن اللہ تعالیٰ کو ناراض کررہے ہیں۔ میرے ایام غم بھی عید رہے اُن سے کچھ فاصلے مفید رہے۔۔ یعنی نامحرم سے الگ رہے۔۔

46:56) اللہ تعالی جس کو ہلاک کرنا چاہتا ہے اُس سے سب سے پہلے حیاء کو چھین لیتا ہے حیاء بہت بڑا زیور ہے۔ حیاء نہیں ہے تو پھر ہر گناہ کرے گا۔ حیاء نہیں ہے تو ماں بات کی نافرمانی کرے گا،حیاء نہیں ہےزنا کرے گا،حیاء نہیں ہےدوسروں کی بہو بیٹیوں کو دیکھے گا،حیاء نہیں ہےملاوٹ کرے گا،حیاء نہیں ہےرشوت لے گا بیٹیوں کو ہاسٹل میں پڑھائے گا ،حیاء نہیں ہےبیٹیوں کو باہر ملک بھیجے گا،حیاء نہیں ہے تو اپنی بیٹیوں کو لڑکوں کے ساتھ پڑھوائے گا۔ حیاء نہیں تو جو چاہے کرلے...حیاء ہوتی تو بیٹیاں گھر پر ہوتیں...حیاء ہوتی بیوی گھر پر ہوتی۔۔

49:06) نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے۔۔

50:31) کوئی مزہ مزہ نہیں کوئی خوشی خوشی نہیں تیرے بغیر زندگی موت ہے زندگی نہیں ۔۔

50:49) چار لوگوں محروم رہیں گے۔۔

52:45) جو رمضان میں کمایا محنت کی عبادت کی اُس کو عید کے دن گناہ کرکے ضائع کردیا۔

54:19) دین میں اپنے سے آگے والے کو دیکھو اور دنیا میں اپنے سے کم والے کو دیکھو۔ دنیا میں تو اپنے نیچے والوں کو دیکھنا چاہیے اور دین میں اپنے سے اوپر والوں کو دیکھنا ہے اگر اس کے برعکس کریں گے تو پھر ناشکری پیدا ہوگی۔

دورانیہ 1:25:49

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries