فجر  مجلس۲۹۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اہل سلسلہ کے تین عظیم نعمتیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

07:00) تکبّر اور جاہ کیا ہے؟۔۔۔

07:01) تکبّر اور جاہ کا علاج۔۔۔ایک ڈاکیے کا واقعہ۔۔۔

09:27) داستانِ اہلِ دل: ملا کرتی ہے نسبت اہلِ نسبت ہی سے اے اخترؔ زباں سے ان کی ملتا ہے بیانِ درفشاں مجھ کو دیکھو! اگر کوئی چراغ ایک کروڑ کا ہو، موتیوں سے جَڑا ہوا اور اس میں تیل بھی دس کروڑ کا ہو اور بتی کا دھاگہ بھی بہت قیمتی ہو لیکن اس میں روشنی نہیں ہوگی، یہ تمام عمربے نور رہے گا، اس کی کوئی قیمت نہیں ہوگی لیکن جب کسی جلتے ہوئے چراغ سے وصل کرے گاتو یہ روشن ہوجائے گا کیونکہ چراغوں سے چراغ جلتے ہیں، یہ ہے شیخ کی صحبت کی قیمت۔ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کا یہ راز بتا دیا کہ اﷲ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اپنے چراغ کے ظرف پر ناز مت کرو، جو چراغ میری محبت میں جل رہے ہیں ان کے ساتھ رہو، یہ ہے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کا عاشقانہ ترجمہ کہ چراغوں سے چراغ جلتے ہیں، میری محبت میں جلتے ہوئے چراغوں کے پاس رہو پھر تم خود روشن ہوجاؤ گے اور ایسے روشن ہوگے کہ پھر تم سے دوسرے چراغ روشن ہوں گے۔

12:39) ایک اللہ والے کے وجود کی وجہ سے کائنات کا وجود ہے۔۔۔

13:43) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ اس شیخ کو تلاش کرنا چاہیے جس کی نسبت قوی ہو۔۔۔

15:03) اس کو ایک اور مثال سے سمجھاتا ہوں: کسی نے میرے شیخ سے پوچھا کہ اﷲ والا بننے کا کیا طریقہ ہے؟ فرمایا کہ جو بے نمازی کو نمازی بنانے کا طریقہ ہے یعنی ایک بے نمازی کو دس نمازیوں میں ڈال دو۔ کسی کمرے یا کسی ہال میں کرائے پر دس پردیسی رہتے ہوں اور دسوں نمازی ہوں۔۔۔

18:06) اسباب اختیار کرنے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگنی چاہیے۔۔۔جس کی فائل صحیح ہوتی ہے وہ موت سے نہیں ڈرتا۔۔۔اسباب کو چھوڑنا منع ہے ،بہادری دیکھانا منع ہے۔۔۔

19:33) بڑے شہروں میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی الگ الگ مکان نہیں لے سکتا ایک ایک کمرے میں دس دس آدمی رہتے ہیں تو جس کمرے میں دس نمازی ہوں اس میں ایک بے نمازی کو چھوڑدو، وہ کب تک بے نمازی رہے گا تو جو خدا کا عاشق نہ ہو خدائے تعالیٰ کے عاشقوں کے گروپ میں اور گروہ میں وہ اِن(in) ہوجائے اور انٹر (Enter)ہوجائے تو ایک نہ ایک دن اﷲ تعالیٰ کے کرم سے، عاشقوں کی برکت سے وہ اﷲ کا عاشق ہوجائے گا۔

21:05) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ کتاب پڑھ لو گئے لیکن اس کتاب کے اندر اس اللہ والے کا انداز نہیں ہوتا۔۔۔

24:05) ایسے ہی جو شخص کہے کہ بھئی کسی اﷲ والے سے تعلق جوڑ لو، بغیر پیر کے مت رہو تو یہ بھی اَلدَّالُّ عَلَی الْخَیْرِ ہے کیونکہ بغیر پیر کے جو رہتا ہے، جس کا کوئی مربی نہیں ہوتا وہ مربہ نہیں بن سکتا، کتابوں سے کوئی کیفیاتِ احسانیہ نہیں پاسکتا، کیفیتِ احسانیہ قلب سے قلب میں منتقل ہوتی ہے۔ اخلاص اور اﷲ کی حضوری یعنی احسان یہی ہے: (( اَنْ یُّشَاھَدَ رَبَّہٗ بِقَلْبِہٖ حَتّٰی کَاَ نَّہٗ یَرَی اللّٰہَ تَعَالٰی شَانُہٗ بِعَیْنِہٖ)) یعنی اﷲ تعالیٰ کو ہر وقت اپنے دل کی آنکھ سے دیکھے کہ اﷲ مجھ کو دیکھ رہا ہے، یہ کیفیت ہے کمیت نہیں ہے۔ نبی کے قلبِ مبارک میں اتنی بڑی احسانی کیفیت تھی کہ صحابہ نے قلبِ نبوت سے جو کیفیتِ احسانیہ حاصل کی وہ اب کسی کو نہیں مل سکتی، لہٰذا اب قیامت تک کوئی صحابی نہیں ہوسکتا کیونکہ قلبِ نبوت نہیں پاسکتا۔ اولیاء سے جس کے اندر کیفیتِ احسانیہ منتقل ہوتی ہے تو وہ ولی تو ہوسکتا ہے صحابی نہیں ہوسکتا کیونکہ صحابی وہ ہوتا ہے جس کو کیفیاتِ احسانیہ نبی کے قلب سے حاصل ہوں۔ تو کیفیاتِ احسانیہ کے لیے کچھ دن جا کے شیخ کے ساتھ رہو؎ کبھی کبھار وِزِٹ کو تو کمپنی نہیں کہتے

25:38) شیخ کی محبت کو اﷲ کی محبت سے ملاؤ پھر دیکھو کہ کیسی مستی ہوتی ہے ۔ نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے میری حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہاںعلماء ندوہ بھی موجود تھے تو حضرت نے فرمایاکہ اے ندوہ کے علماء بری نظر کو تو تم تسلیم کرتے ہو، اسلام کا عقیدہ ہے، حدیث میں ہے اَلْعَیْنُ حَقٌّ۔ بری نظر لگ جاتی ہے اس کو مان لیتے ہو تو اﷲ والوں کی اچھی نظر کو کیوں نہیں تسلیم کرتے ہو؟ مرقاۃ شرح مشکٰوۃ میں ہے فَکَیْفَ نَظَرُ الْعَارِفِیْنَ الَّذِیْ یَجْعَلُ الْکَافِرَ مُؤْمِنًا وَالْفَاسِقَ وَلِیًّا وَالْجَاہِلَ عَالِمًا۔ پھر ہنس کر یہ شعر پڑھا؎ تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیے اپنے شیخ کے ساتھ، اپنے مربی کے ساتھ اتنا رہو، اتنا اختلاط رکھو کہ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ تم بھی اُنہی جیسے ہوجائو، انہی جیسے بولنے لگو، وہی آہ و فغاں، چشمِ اشکبار، تڑپتا ہوا قلب، شیخ کی ساری کیفیات اور کمیات تم میں منتقل ہوجائیں چاہے کمیات منتقل نہ ہوں مثلاًشیخ پہلوان کی طرح ہے اور مرید کمزور ہے تو اس جیسا ہونے کے لئے کیفیاتِ احسانیہ کافی ہیں پھر اس کی دو رکعات بھی لاکھ رکعات کے برابر ہوجائیں گی۔

27:48) اہلِ سلسلہ کے لیے تین عظیم نعمتیں: ارشاد فرمایا کہ حضرت امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ نے تین دعائیں مانگیں اور فرمایا کہ ان شاء اللہ میری تینوں دعائیں قبول ہوگئیں۔ اس لیے میرے سلسلہ میں جو داخل ہوگا اس کو ان شاء اللہ تعالیٰ تین نعمتیں حاصل ہوں گی۔ نمبر ۱۔ روزی کی فراغت۔ ان شاء اللہ کسی کو فاقہ نہیں ہوگا۔ نمبر ۲ اطمینان و جمعیت قلب۔ نمبر ۳ حسن خاتمہ ان شاء اللہ خاتمہ ایمان پر ہوگا۔ اور مشاہدہ بھی ہے کہ اس سلسلہ والوں کو یہ سب نعمتیں حاصل ہیں۔

29:48) موٹر سائیکل یا گاڑی تیز چلانے سے متعلق نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries