مرکزی بیان ۲۷ ۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :  بے حیائی کا انجام   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:06) بیان کے آغاز میں مفتی انوار الحق صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فیضان محبت سے اشعار سنائے

عالم خاک ہے آسماں میں ان کی منزل کبھی گلستاں میں اور کبھی غم کے کوہ گراں میں تربیت کا یہ راز نہاں ہے خار بھی تو ہیں اس گلستاں میں نغمہ زن ہے بہاروں میں بلبل اور کبھی چشم نم ہے خزاں میں عبدیت کا توازن ہے قائم صبر سے شکر سے اس جہاں میں دونوں مرکب سے چل کر کے سالک جا پہنچتا ہے باغ جناں میں ہے خوشی یاں تو غم بھی ہے اے دل ایک حالت نہیں اس جہاں میں ہاں مگر ان کا اک ذرۂ غم ہر نفس مست رکھتا ہے جاں میں کیف پایا ہے دونوں جہاں کا میں نے عاشق کے درد نہاں میں آب و گل میں اگر درد دل ہے عالم خاک ہے آسماں میں ان کی یادوں کے صدقے میں اخترؔ پرسکوں زندگی ہے جہاں میں مشکل الفاظ کے معنی:۔گلستاں: باغ۔کوہِ گراں: بھاری بھرکم پہاڑ۔نہاں: پوشیدہ۔ خار: کانٹا۔چشم نم: آنسو سے تر آنکھ۔ عبدیت:بندگی۔

11:25) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی کیا قیمت لگی ۔۔

13:06) ارے یارو جو خالق ہو شکر کا جمالِ شمس کا نورِ قمر کا نہ لذت پوچھ پھر ذکر خدا کی حلاوت نامِ پاک کبریا کی اور مگر یہ دولت ملتی ہے کہاں سے بتائوں میں ملے گی یہ جہاں سے یہ ملتی ہے خدا کے عاشقوں سے دعائوں سے اور ان کی صحبتوں

13:33) اکڑ انسان کو جھکنے نہیں دیتی۔۔۔

19:41) نار اور نور۔۔۔

21:35) زنا،موبائل فون،گھر سے بھاگنا آج کتنا بڑھ گیا ان چار دنوں میں ایسے ایسے واقعات آئے کہ بتانہیں سکتے اتنی بے بسی آج تک کبھی نہیں ہوئی جتنی ان چار دنوں میں ہوئی۔۔

24:34) منصب کیا ہے اور حرکتیں کیا کررہے ہیں عجیب واقعہ۔۔

25:08) یہ سب طلاقیں،بلیک ملینگ زنا خواتین کا گھر سے بھاگنا کیوں ہورہا ہے ..یہ موبائل موبائل موبائل جس نے تباہی مچا کر رکھ دی۔۔

27:07) موبائل کا نشہ ایسا ہے کہ اللہ سے دوری،والدین سے دوری ۔۔

27:56) اس وقت موبائل فون سے بچانا بہت ضروری ہے اس کی وجہ سے لڑکے لڑکیاں تباہ ،اسکول تباہ،کالج تباہ۔۔

30:10) اللہ کس کے ساتھ ہیں ..توبہ کی شرائط۔۔

30:40) اللہ سے دور کرنے سب سے بڑا آلہ اس وقت سمارٹ فون ہے۔۔

34:34) دوزخ کو کون بجھا سکتا ہے؟ اللہ تعالی دوزخ سے پوچھیں گے ھل امتلئت کیا تیرا پیٹ بھرگیا؟وہ کہے گی ھل من مزید اللہ میاں کچھ اور مال ہے؟ جب دوزخی ختم ہوگئے تو کیا اللہ میاں نیک بندوں کو دوزخ میں ڈالیں گے؟ نہیں۔ بخاری شریف میں ہے فیضع قدمہ اللہ تعالی دوزخ پر اپنا قدم مبارک رکھ دیں گے فتقول جہنم قط قط وفی روایۃ قط قط قط تو دوزخ دو مرتبہ کہے گی کہ بس بس اور ایک روایت میں ہے کہ تین مرتبہ کہے گی بس بس بس یعنی اے اللہ میرا پیٹ بھر گیا۔

35:04) وہ دل جو تیری خاطر فریاد کررہا ہے اُجڑے ہوئے دلوں کو آباد کررہا ہے جو یاد کررہا ہے

38:16) آج ہم اپنے اوقات کو خراب کررہے ہیں عمر ہورہی ہے مثل برف کم رفتہ رفتہ چپکہ چپکہ دم بدم۔

39:09) برینڈڈچیزوں کے پیچھے پڑ کر آج حیاء بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔۔

40:55) کس کو دکھانا ہے ریا۔۔ شرک خفی کیسے داخل ہوگا؟

42:51) نہ تیری جان نہ تیرا دل چاہیے اُن کو تجھ سے فقط خونِ آرماں چاہیے۔۔

44:44) برینڈڈ چیزوں کے پیچھے زیادہ پاگل نہ ہوں۔۔

45:52) حیاء سے متعلق حدیث پاک۔۔ حیاء نہیں پھر جو چاہے کرلے کم ہے۔۔

50:25) تو کر ساری خبروں سے بے خبر مجھے الہی بس اک خبردار رہوں تیرا۔۔ .

51:13) ہماری بہو بیٹیاں بعض اتنی گرگئی کے چاند رات کو ایک خاتون نے ۲۵ ہزار دے کر مرد سے فیشل کرایا ..کتنا افسوس یہاں تک ہماری ماں بہو بیٹیاں گرگئیں کیوں؟حدیث پاک میں تو آگیا کہ حیاء ختم تو سب ختم پھر جو چاہے کرلے کم ہے۔

54:48) خواتین کی واٹر پروف لبسٹک کا ذکر مسکارا،جیل واٹر پروف ایسے ایسے آگئے کہ سور کی چربی ملی ہوئی ہے اور ایسا جیل کہ جب بالوں میں لگے گا تو پانی نہیں جاتا واٹر پروف لبسٹک معلوم کروایا کبھی کہ آیا وضو بھی ہوا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

59:04) کبھی بیوی کی شکل میں چڑیل بھی آجاتی ہے..چڑیل پر لطیفہ۔۔

59:49) دادی ہم پانچ ہیں چھ کب ہونگے لطیفہ۔۔۔

01:02:01) ایک مینگے علاقے میں تین چار مردوں نے ملکر پورا بنگلہ بیوٹی پالر کھولا ہے۔۔اور سب کے کمرے الگ فیشل کا کمرہ الگ بالوں کا کمرہ الگ اب اندازہ کرلیں کہاں تک ہم چلے گئے۔۔

01:02:31) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کاملفوظ۔۔۔غیرت ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے انسان سینکڑوں گناہوں سے بچ جاتا ہے۔

01:07:52) حیا و غیرت قریب قریب سب گناہوں کی محافظ ہے ۔۔ حیاء اور غیرت بہت بھاری شعبہ ہے ایمان کا۔۔۔

01:08:44) جو بچہ اور بچی موبائل فون گیم سے بچے ہوئے ہیں بہت ہی خوش قسمت ہیں۔۔

01:09:19) اولاد کو موبائل دینا دوزخ کا دروازہ کھولنا ہے۔۔

01:13:07) زانی کے کیا کیا عذاب ہیں ذرہ معلوم کرلیں حدیث پاک میں کیا کیا عذاب آئے ہیں۔۔

01:14:43) احباب میں ایک صاحب کو تنبیہ کہ ہر وقت بیان میں سورہے ہیں فجر میں بھی عشاء میں بھی جب دیکھو سورہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو نیند نہیں آتی اگر نیند نہیں آتی تو اپنا علاج کرائیں سونے سے کتنا دل دکھتا ہے کہ کتنا اہم بیان ہورہا ہے اور ہر وقت سورہے ہیں جب ہر وقت سوئے گیں تو کیا پتا کہ کیا بیان ہوا جب سنا نہیں تو آگے کیا بیان کریں گے ..کسی برابر والے کو کہہ دینا چاہیے کہ مجھے نیند آئے تو اٹھادینا لیکن فکر ہی نہیں۔۔

01:20:38) شیخ چلی کی داستاں۔

01:25:26) عورتوں کے پردے پر نصیحت۔۔

01:27:12) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ حیاء بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔

01:29:15) آخر میں چند اہم باتیں۔۔ شیخ کو اتنے لمبے لمبے میسجز مرد حضرات اور خواتین کو بھی نصیحت۔۔ شیخ کو اذیت دینا تکلیف دینا اس سے نقصان ہوتا ہے۔۔

01:31:35) باہر ملک والوں کو بھی نصیحت ۔۔

01:36:27) لطیفہ :شوہر کا نام لینے پر گاؤں میں یہ مشہور ہے کہ نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔ ایک خاتون کے شوہر کا نام مکھن تھا۔

01:37:23) نہ دیکھو کسی کی وائف(Wife)ورنہ کھانی پڑے گی ویلیم فائیو (Valium 5)اور خراب ہوجائے گی تمہاری لائف(Life) اور چبھتا رہے گا اور گھستا رہے گا تمہارے جگر میں اس کا نائف(Knife)، اس لئے تقوی سے رہو

.. 01:38:58) عصر بیان سے متعلق نصیحت۔۔عصر بیان مفتی فرحان صاحب کا ہوا کرے گا تو سب جو بھی ہو چاہے پرانے احباب ہوں تو سب اُسی میں بیٹھیں جب تک بیان ختم نہ ہو غرفہ میں نہ آئیں ۔۔

01:41:57) برینڈڈ چیزوں کے بارے میں دعا بھی کریں کہ اللہ تعالی ہم سب کو بچائیں ان کے پیچھے بھاگنے سے اللہ تعالی ہم سب کو بچائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries