عشاء مجلس۳مئی ۳ ۲۰۲ء     :حرام عشق اور بدنظریاں کر کے اپنے کو رسوا نہ کریں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:12) نصیحت ۔۔دوران بیان تسبیح نہیں پڑھنا چاہیے یہ حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ ہے۔۔

04:01) ایک نامحرم کو دیکھنے سے ہزار تہجدد کا نور چلا جاتا ہے توبہ کرلی تو الگ بات ہے۔

10:32) اپنی اولاد کو مارنا بیٹی کو مارنا،بیوی پر ظلم کرنا۔۔

11:36) دل کی غذا ہے محبت۔۔

17:36) حسب معمول بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی سنت کی کتاب حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب سے پڑھا گیا۔۔

20:31) جس دن اپنے آپ کو صاحب نسبت سمجھ لیا تو سب ختم اور نسبت کس کو کہتے ہیں۔۔ نسبت اسی کا نام ہے نسبت اسی کا نام ان کی گلی سے آپ نکلنے نہ پائیے سمجھ لو وہ شخص صاحبِ نسبت ہوگیا کہ جو بھاگنا بھی چاہے تو اللہ سے نہ بھاگ سکے۔

22:02) صغیرہ گناہ کو کچھ نہ سمجھنے پر حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک شخص کو نصیحت۔۔

24:52) مایوسی کفر تک چلی جاتی ہے اگر گناہ نہیں چھت رہے تو ہمارا قصور ہے ہم نے اپنے پر ظلم کیا

27:26) نفس پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا ۔۔

28:27) بھروسہ کچھ نہیں اس نفسِ امّارہ کا اے زاہد! فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا ۔۔ نفس ہمیشہ برائی کی طرف کھینچتا رہے گا اس کا کام یہی ہے۔۔بالکل پکی بات ہے۔قرآن پاک کی آیت ان ان النفس لأمارة بالسوء کی تشریح۔

31:57) آج احساس نہیں ہم بدنظریاں کررہے ہیں۔۔

32:14) جو عہد کرتے ہیں ادارے سے اُس کو توڑتے ہیں۔۔

36:48) جن کو شیخ سے فائدہ نہیں ہورہا ہے اُن کا شیخ سے تعلق ڈھیلا ڈھالا ہے تعلق کو مضبوط بنائیں۔۔

40:19) حضرت والا رحمہ اللہ کا بہت اہم ملفوظ بیان ہوا جو لوگ بدنظریاں کرتے ہیں اُن کے لیے

45:39) کتنے لوگ بدنظریاں حرام عشق لڑکیوں کو پھسانا لڑکوں سے گندا کام کرنا کتنا پٹے ہیں ماریں کھائی لیکن پھر وہی حرکتیں۔۔

50:51) جو کوئی کسی حیسن کو دیکھتے تین جوتے اس کی کھوپڑی پر لگائو تو ہر شخص دیکھتا رہتا کہ کس پر جوتے پڑرہے ہیں۔ کس قدر رسوائی ہوتی مگر پھر عالم غیب نہ رہتا، عالم امتحان نہ رہتا۔ مالک کو ناراض کرنا حیا کے بھی خلاف ہے۔ اس مالک کو ناراض نہ کرو جس نے ہمیں وجود بخشا، زندگی دی اور توفیق بندی دی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries