عشاء مجلس۵مئی ۳ ۲۰۲ء     :نیک بننے کے انعامات ہی انعامات ہیں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:56) حسب معمول تعلیم بیان کے آغاز میں ہوئی۔۔۔

05:23) نیک بننے کے انعامات ہی انعامات ہیں اور پھر اللہ والوں کے خاندان پر بھی اللہ تعالی فضل فرماتے ہیں سنا ہو گا آپ نے اس کا ساتویں پشت کا بابا اللہ والا تھا اللہ تعالی نے سات پشت تک فضل فرمایا۔۔

06:50) نیک بننے کے لیے کیا کرنا ہے؟

08:49) اللہ والا بننے چاہتے ہیں تو تقوی اختیار کرنا ہوگا۔۔

15:31) بڑی ڈگریاں منع نہیں اکڑنا منع ہے۔۔

16:16) المراۃ کالضلع ان اقمتھا کسرتھا وان استمتعت بھا استمتعت بھا وفیھا عوج ’’عورتیں مثل پسلی کی ہیں کیونکہ ٹیڑھی پسلی سے پید اکی گئی ہیں

16:47) ایک صاحب نے فون کیا باہر ملک سے کہ بیوی کو طلاق دینی ہے واقعہ الخہ۔۔۔

17:39) ایسا چلاتے ہیں بیوی پر ایسا ظلم کرتے ہیں ایک ایسے ہی بہت ظلم کرتا تھا اُس کا حال کیا ہوا فالج کا عذاب آسمان سے آگیا..بیوی جیسی بھی ہو گالی تک نہیں دے سکتے۔۔۔

21:28) کسی کوٹھینگا دکھاناغلط بات ہے۔

22:17) ماں باپ کی خدمت کو سیکھا نہیں۔۔ خدمت نام ہے راحت رسانی کا بعض اولاد نے کہا کہ ہم اپنے والدین سے انتقام لیں گے ابھی بستر پر ہیں اچھا موقع ہے بہت ظلم کیا تھا لیکن نہیں سمجھایا اُن کو کہ ماں باپ کے ستانے والے کو موت نہیں آئے گی جب تک اُسی عذاب میں مبتلا نہ ہوگا الا یہ کہ توبہ کرلے۔۔

23:49) ماں باپ کی مار ہمارے لیے دعا ہے۔۔

27:03) ہر نعمت کا شکر ادا کرنا ہے لیکن اصلی شکر گذار وہ ہے جو اللہ تعالی کو ایک سانس ناراض نہیں کرتا۔۔۔

28:15) سالگرہ منانا گناہِ کبیرہ ہے۔۔۔

30:07) اولاد کو مارنا ابھی ایک ظالم نے بیٹی کو اٹھا کر پھینکا ہے تھپڑ مارا ہے۔۔۔

30:37) بیوی بھی اگر گڑ بڑ والی ہے تو اس کے بھی اسٹیج ہیں کہ کیسے عمل کرنا ہے ۔۔

31:26) اللہ تعالی نے میاں بیوی کا جوڑا سکون کے لیے بنایا۔

33:00) جو بیویوں پر ظلم کرتے ہیں یا کسی پر بھی تو سن لیں کہ قیامت کے دن حساب دینا ہوگا۔۔حدیث کا مفہوم ہے کہ قیامت کے دن سینگوں والی بکری سے بغیرسینگوں والی بکری کے لئے بدلہ لیا جائے گا..پھر کہا جائے گا:مِٹی ہوجاؤ۔ غورکیجئے!جب قیامت کے دن ایک جانور سےدوسرے جانور کا بدلہ دلوایا جائے گا تو پھر اگر کوئی انسان کسی جانور پر ظلم کرے ،اسے مارے پیٹے،بھوکا پیاسا رکھے تو وہ کس قدر عذاب کا حق دار ہوگا ۔

37:24) عقل مند وہ ہے جو آسمان اور زمین میں غور کرے۔۔

47:47) قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کہ شراب عام ہوجائے گی اور بھی کتنی نشانیاں جو ظاہر ہوچکیں آگے کیا لکھا ہے کہ پھر انتظار کرنا سرخ آندھیوں کا ،زلزلوں کا،چہرے مسخ ہونے کا ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries