مرکزی بیان ۴مئی ۳ ۲۰۲ء     :گھر کو جنت بنائیں        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:40) مفتی نوار صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار سنائے۔۔

وہ دل جو تیری خاطر فریاد کررہا ہے

حسنِ بتاں سے جو دل آباد کررہا ہے وہ اپنی زندگی کو برباد کررہا ہے

جو نفس کو گناہوں سے شاد کررہا ہے وہ روح کو معذب ناشاد کررہا ہے

وہ دل جو تیری خاطر فریاد کررہا ہے اُجڑے ہوئے دلوں کو آباد کررہا ہے

جو یاد کررہا ہے مولیٰ کو اپنے دل میں سمجھے کہ اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے

انعام ذکر کا یہ قرآن نے بتایا ذاکرکو اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے

پیاسوں کا یاد کرنا پانی کو ہے مسلّم پانی بھی اپنے پیاسوں کو یاد کررہا ہے

گر یاد کررہی ہے یہ خاک آسماں کو اخترؔ فلک زمیں کو بھی یاد کررہا ہے۔۔۔

10:30) اشعار کے درمیان حضرت شیخ نے کچھ تشریح فرمائی۔۔

11:57) طلباء کرام کو نصیحت کہ چھٹیاں کیسی گذاریں۔۔

 

16:09) اشعار جو یاد کررہا ہے مولیٰ کو اپنے دل میں سمجھے کہ اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے انعام ذکر کا یہ قرآن نے بتایا ذاکرکو اس کا مولیٰ بھی یاد کررہا ہے پیاسوں کا یاد کرنا پانی کو ہے مسلّم پانی بھی اپنے پیاسوں کو یاد کررہا ہے گر یاد کررہی ہے یہ خاک آسماں کو اخترؔ فلک زمیں کو بھی یاد کررہا ہے۔۔۔

19:48) جامعہ حمادیہ شیخ الحدیث صاحب کا تذکرہ جو بیان میں موجود تھے جو کتنے برس سے ترمذی شریف پڑھا رہے ہیں اور بخاری شریف ۲۳ برس سے پڑھارہے ہیں لیکن جب بیان کا کہا جائے تو بیان نہیں کرتے۔۔

27:14) بیان کا آغاز ہوا۔۔

28:46) شریعت اصل اور طریقت تابع ہے جو کہے کہ سب کچھ طریقت ہے اس سے بڑا نالائق کوئی نہیں ۔۔ شریعت اور طریقت۔۔۔شریعت اصل ہے اور طریقت اُس کے تابع ہے۔

32:20) کل حضرت مفتی محمد قاسم قاسمی دامت برکاتہم ( مفتی اعظم ایران رئیس دارالافتاء دارالعلوم زاہدان، ایران ) تشریف لائے اُس سے پہلے اُن کے شاگرد مولانا یعقوب صاحب آٗے اور وقت لگایا پورا رمضان وقت لگالیا اور اُن کو کیا فائدہ ہوا اور کیا فرمایا یہ اُن سے پوچھ سکتے ہیں مولانا شاہ محمد احمد صاحب الٰہ آبادی صاحب کا شعر حضرت شیخ نے ترنم سے پڑھا رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے . تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آئیے

35:37) اللہ والوں کا اخلاص دیکھیں اور آج ہم کس طرف جارہے ہیں کہ ہر طرف مدارس اور مساجد میں بھی پروفیشنل کیمرے آگئے تاکہ سب دیکھیں شہرت ہو ۔۔

36:56) اللہ والوں کا نام لیتے ہیں کیا اللہ والوں نے فریا کہ ارتغرل کا بے غیرتی والا ڈرامہ دیکھو،موویاں بناو پروفیشنل کیمرے لگاو یا بیوی پاکستان میں اور شوہر دبئی میں تو کیاکیا معاملات کرتے ہیں کہ بتانہیں سکتے۔۔

40:26) نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم کا محبت بھرا تذکرہ اور کیسے مٹے ہوئے ہیں ایسی عاجزی اور انکساری کا عجیب واقعہ۔۔

42:36) جس کو اللہ پیارا بناتا ہے تو آسمانی نظام سے اعلان ہوتا ہے کہ ہم نے اس کو پیارا بنالیا ہے۔حضرت جبریل علیہ السلام کو اللہ پاک فرماتے ہیں کہ میں اس بندے سے محبت کرتے ہیں۔۔ پھر حضرت جبریل علیہ السلام اس بندے کی محبت کا اعلان کرتے ہیں۔۔۔ یاللہ ہم سب کو نصیب فرمائے۔۔۔تقویٰ کے خلاف راستے سے اللہ بچائے!۔۔۔

44:16) دجال کے ساتھ کون لوگ زیادہ ہونگے۔۔بچنے کا کیا طریقہ ہوگا؟

44:56) تعلق رکھتے ہیں لیکن اصلاح نہیں کراتے خود بہ خود اصلاح نہیں ہوتی۔۔

46:59) ایک بار حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ساری رات کعبۃ اللہ میں یہ شعر سجدہ کی حالت میں پڑھتے رہے اور روتے رہے۔ یہاں تک کہ فجر کی اذان ہوگئی ؎ اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سرِّ من پیدا مکن اے خدا! اس بندہ کو رسوا نہ فرمائیے، اگرچہ میں بُرا ہوں مگر میری بُرائیوں کو آپ اپنی مخلوق پر ظاہر نہ فرمائیے۔

49:20) اللہ والے یہاں آتے ہیں تو اللہ والوں کا احسان ہے ہمیں دعائیں لینے جانا چاہیے لیکن اللہ والے آرہے ہیں اُن کا احسان ہے اکڑنا نہیں چاہیے نہ اپنے شیخ کو چڑھانا چاہیے تکبر سے بچائیں احبا ب کو اہم نصیحت۔۔

51:16) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ ایسے ہی شیخ العرب والعجم نہیں بنے..حضرت والا کے مختصر حالات ِ زندگی۔۔

01:08:22) مولانا یعقوب صاحب کا وائس میسجز کو سنایا گیا ۔۔

01:09:44) اب میں وعدہ کرتا ہوں اے خدا کہ جان دے دوں گا لیکن آپ کو ناراض نہیں گروں گا اگر آج آپ نے میری پردہ پوشی کرلی، ستاری کی اور میرا عیب چھپا دیا اے عظیم از ما گناہان عظیم اے اﷲ تیری عظمت بہت بڑی ہے اگر حرمِ کعبہ میں بھی ہم سے گناہ ہوجاتا تو بھی آپ معاف کرنے پر قادر ہیں

01:13:53) حضرت مولانا مفتی عبدالروف غزنوی صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ کہ میں ہر وقت اپنا استعفی تیار رکھتا ہوں میں کسی سے نہیں ڈرتا میں کسی کو اپنی جگہ مووی بنانے نہیں دیتا نہ کوئی تصویر کھینچے دیتا ہوں۔۔

01:20:44) دوسری شادی پر لطیفہ۔۔۔بیوی نے شوہر کو کیسا سبق سکھایا۔۔

01:21:56) تکبر کا علاج اور اپنی تعریف سے خوش ہونا یہ جاہ ہے۔۔

01:25:49) ساس سسر بہو وغیرہ کو نصیحت ..حضرت مفتی طیب صاحب جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم کیا پیاری نصیحت فرمائی کہ بہو پر کبھی اے ساس حکم نہ چلانا کیونکہ کوئی بھی محکوم بننے کو تیار نہیں ہوتا اگر چہ آج بھی ایسی بہو ہیں بڑی ڈگریاں ہوتے ساس سسر کی خدمت کرنے کو تیار ہیں لیکن محکوم بننے کے لیے تیار نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے بہو کو کہا یہ مت کر و اتنے بجے اٹھنا ہے اتنے بجے سونا ہے فریز کو بار بار نہیں کھولنا ایسی باتیں برداشت نہیں ہوتی۔۔

01:30:20) ج ب ایسی باتیں ہونگی تو گھر کیسے گھر جنت بنے گا۔۔

01:33:36) اصلاح کا طریقہ کچھ اصول۔۔

01:34:09) شیخ العرب والعجم رحمہ اللہ کا ایک بیان کاتذکرہ کوڑھ اور کینسر الخہ۔۔

01:35:24) اولاد کو جھوٹ مت سکھائیں والدین کو نصیحت۔۔۔

01:35:52) موبائل کا ایسا عذاب کہ جو دین پر چل رہی تھی آج اس کی خرافات میں مبتلا ہیں۔۔۔

01:36:29) دوزخ کی طرف جارہی ہیں لیکن موبائل نہیں بیچوں گی۔۔

01:38:32) خوشخبری:۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم ان شاء اللہ جلد کراچی تشریف لانے والے ہیں ۔۔

01:50:05) صدقے کے فضائل پر اہم نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries