عشاء مجلس۶مئی ۳ ۲۰۲ء     :اصلاحی مجالس کے فوائد        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:20) حسبِ معمول حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب اصلاحِ اخلاق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

اخلاص یعنی سچی نیت کرنا دین کا جو کام کرے اس میں رضائے الٰہی کی نیت کرے، دنیا کا کوئی مطلب نہ ہو، نہ دِکھلاوا ہو کہ لوگ بزرگ سمجھیں وغیرہ۔ اسی طرح مثلًا پیٹ میں درد ہو اور بھوک نہ ہو تو روزہ رکھ لیا کہ معدہ صحیح اور ہلکا ہوجائے گا۔ اسی طرح گرمی لگ رہی ہے اس نیت سے تازہ وضو کیا کہ ٹھنڈک حاصل ہو یا کسی سائل کو اس نیت سے دیا کہ یہ بَلا ٹل جائے،یہ سب  باتیں سچی نیت کے خلاف ہیں ۔جب کوئی عبادت کرے تو دل کو ہر اُس غرض سے خوب صاف کرلے جو رضائے حق کے علاوہ ہو۔ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص لوگوں کو دکھلانے کے لئے عمل کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کے عیب دکھلائیں گے اور ارشاد فرمایا کہ تھوڑا سا دِکھلاوا (ریا) بھی ایک طرح کا شرک ہے۔ ریا کے خوف سے اچھے عمل کو ترک کرنا بھی ریا ہے۔شیطان اکثر ریا کے خوف سے اچھے اچھے اعمال کرنے سے روکتا ہے اور وسوسہ ڈالتا ہے کہ یہ نیک کام کرو گے تو دِکھاوا ہوجائے گا،تو معلوم ہونا چاہیے کہ ریا کے خوف سے نیک عمل کا ترک کرنا خود ریا ہے یعنی جس طرح مخلوق کے لئے کوئی کام کرنا ریا ہے،اسی طرح مخلوق کے جان لینے یا دیکھ لینے کے خوف سے نیک عمل کو ترک کرنا بھی ریا ہے۔ پس شیطان کو یہ جواب دے کہ جب ہمارا ارادہ مخلوق کو دکھانے کا نہیں ہے تو پھر ریا یعنی دِکھاوا کیسے ہوگا، ہم تو ریا کو بُرا سمجھتے ہیں اور فوراً اعمال ِصالحہ میں لگ جائے خواہ کوئی دوست یا رشتہ دار سامنے ہو، وسوسہ کا کچھ خیال نہ کرے، ریا کے خیال اور وسوسے سے ریا نہیں ہوتا جب تک دکھانے کا ارادہ نہ کرے۔ اس طرح جب آپ وسوسوں اور خیالات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اچھے عمل کریں گے تو شیطان عاجز ہو کر خود دفع ہوجائے گا۔

حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ریا ہمیشہ ریا نہیں رہتی، کوئی اوّل ریا سے کام کرتا ہے، پھر ریا سے عادت ہوجاتی ہے، پھر عادت عبادت اور اخلاص سے تبدیل ہوجاتی ہے۔ حضرت خواجہ صاحب مجذوب h نے اس مضمون کو شعر بنا دیا ہے ؎ وہ ریا جس پر تھے زاہد طعنہ زن پہلے عادت پھر عبادت ہوگئی خلاصہ یہ کہ جو ریا بلا ارادہ ہواس کی پرواہ نہ کرے اور اس کی وجہ سے عمل ترک نہ کرے۔

03:21) ریاسے متعلق ایک مثال۔۔۔ریانام ہے دِکھانے کا۔۔۔ریّا شرکِ خفی ہے۔۔۔مخلوق کے خوف سے نیک عمل چھوڑنا یا مخلوق کو دِکھانے کے لیے کوئی نیک عمل کرنا یہ ریّا ہے۔۔۔

06:02) سب سے زیادہ تکلیفیں آپ ﷺ کو آئیں۔۔۔ آج بھی جو دین پر عمل کرے گا اس کو ستایا جائے گا۔۔۔

09:23) شیخ الحدیث حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ کہ اپنی سب ڈگریاں جلا ڈالیں۔۔۔

13:20) ڈگریاں جلانے سے متعلق ایک واقعہ اور نصیحت۔۔۔

25:35) دین کا علم حاصل کرکہ دُنیاوی ڈگریاں لینا۔۔۔

26:53) ایک لطیفہ۔۔۔فاسد مادہ نکل گیا۔۔۔

28:00) اصلاحی مجالس کے فوائد۔۔۔ایک بچے کا واقعہ جس نے گھر سے ٹی وی نکال دیا۔۔۔

30:30) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم سے بات ہوئی صحت سے متعلق حضرت شیخ دامت برکاتہم کو فرمایاکہ یہ وقت کمزوری اورسونے کا نہیں ہے۔۔۔

32:17) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ میں گروہ بندی کوبہت بُراسمجھتا ہوں۔۔۔

35:32) اِرشاد فرمایاکہ اہلِ حق کے جتنے بھی سلسلے ہیں سب اپنے ہیں۔۔۔

36:11) اِرشاد فرمایاکہ محض وظائف سے یہ راستہ طے نہیں ہوتا۔۔۔

38:09) حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنے شیخ حضرت عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کی کس طرح خدمت کی۔۔۔

41:29) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ جو شیخ کے پاس کان بن کر رہتا ہے ایک نہ ایک دن اللہ تعالیٰ اس کولسانِ شیخ بھی بناد ے گا۔۔۔

42:59) سمارٹ فون کے نقصانات۔۔۔

45:21) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔بغیر مجاہدے کے صرف وظیفے سے کام نہیں چلتا۔۔۔

49:57) اِرشاد فرمایاکہ بغیر مجاہدہ نفس کے یہ راستہ کھلتا نہیں۔۔۔

52:34) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries