عشاء مجلس۱۰ مئی ۳ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ آنکھوں کی خیانت سے باخبر ہیں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:50) حسبِ معمول حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب اصلاحِ اخلاق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:51) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

پہاڑوں کا دامن سمندر کا ساحل مری آہ دل کے یہی ہیں منازل

جنازہ ہوا قبر میں آج داخل ہوئی خاک تن آج مٹی میں شامل

ترا فیض ہے صحبت شیخ کامل ہوا سب کا دل درد نسبت کا حامل

نہیں کوئی رہبر ہے راہ جنوں کا مگر سایۂ رہبر شیخ کامل

مرے دوستوں ذکر کی برکتوں سے سکینہ ہوا دل پہ ہم سب کہ نازل

عجب درد سے کس نے تفسیر کی ہے کہ قرآن ہوا آج ہی جیسے نازل

خدا شیخ کو میرے رکھے سلامت کہ ناقص ہوے ان کی صحبت سے کامل

یہ امید ہے تیرے لطف و کرم سے کہ اخترؔ بھی ہو اہل جنت میں شامل

08:29) گزشتہ کل اور آج اشعار کی دومجالس ہوئی ہیں ان سے متعلق اعلان کے سب سنیں۔۔۔

10:56) اپنے آپ کو دِکھانا ۔۔۔آپﷺ کی بدُعا ہے لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ۔

14:35) بے ریش لڑکوں سے احتیا ط ۔۔۔

15:17) بدنظری حرام کیوں ہے؟۔۔۔

15:47) بدنظری کے حرام ہونے کی وجوہات۔۔۔

20:50) کوئی ایسا عمل مت کرو کہ جس سے اپنے بڑوں کو تکلیف پہنچے۔۔۔

22:31) جو شیخ شریعت وسنت کی اتباع والا ہو اس کی بات ماننی چاہیے۔۔۔

28:19) اپنے اُستاد اور شیخ کی خدمت کرنا۔۔۔

29:55) شاگردوں اور مریدوں کو کس طرح رہنا چاہیے۔۔۔

31:34) آیت محمد رسول الله ۚ والذين معه أشداء على الكفار رحماء بينهم کی تشریح حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ۔۔۔

34:25) صلح حدیبیہ کی فتح۔۔۔اصلی فتح یہی تھی۔۔۔

36:34) {مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اﷲِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّائُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَھُمْ تَرَاھُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلاً مِّنَ اﷲِ وَرِضْوَانًا سِیْمَاھُمْ فِیْ وُجُوْھِھِمْ مِنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ذٰلِکَ مَثَلُھُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَمَثَلُھُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ} (سورۃ الفتح،اٰیۃ:۲۹) یعنی محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں ا ن کی خوبیاں یہ ہیں کہ وہ کافروں کے مقابلے میں سخت ہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر نہایت رحمدل ہیں، ان کو دیکھوگے کہ کبھی رکوع میں ہیں، کبھی سجدے میں ہیں غرض وہ اﷲ کے فضل اور خوشنودی کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں، سجدوں کے اثر سے ان کے دل کا نور ان کے چہروں سے نمایاں ہے اور توریت اور انجیل میں ان کی تعریفیں مذکور ہیں۔

37:58 (سورۃ المؤمن، آیت:۱۹) اﷲ تعالیٰ آنکھوں کی خیانت اور دل کی خیانت سے باخبر ہیں۔ امانت کے خلاف استعمال کو خیانت کہتے ہیں۔ پس جو شخص امین العین اور امین الصدر ہوگا وہ اعضاء کی جملہ قوتوں کو بھی اﷲ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق استعمال کرے گا اور امانت کے خلاف استعمال سے صحت کواس وجہ سے بھی نقصان پہنچتا ہے کہ خیانت معصیت ہے اور ہر معصیت قلب کو بے سکون کرتی ہے اور قلب کی بے سکونی صحت کو خراب کرتی ہے خواہ کتنی ہی عمدہ غذا کھائے اور امانت کے لیے حسنِ خُلق ضروری ہے مثلاً جس میں صبر ہوگا وہ شہوات خلاف شریعت کو ترک کرے گا اور قلب و نظر کو خیانت سے بچائے گا۔ پس حسن خلق سے بھی صحت کو نفع ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اگر مغلوب الغضب ہو یا مغلوب الشہوت ہو یا بے صبر ہو یا حریص ہو قانع نہ ہو یا توکل وغیرہ نہ ہو تو ہر خلق کی خرابی سے تشویش پیدا ہوتی ہے جو مضر صحت ہے مثلاً بے جا غضب سے ہائی بلڈ پریشر ہوکر فالج ہوجاتا ہے۔

40:27) اُستاد سے بدتمیزی کرنا۔۔۔کچھ واقعات۔۔۔

45:28) اصلی خانقاہ کیا ہے؟۔۔۔پیر وہ ہے جو دل سے پیرا نکال دے۔۔۔

50:52) مُرید کو کیسا ہونا چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries