عشاء مجلس۱۲ مئی ۳ ۲۰۲ء     :معصیت سے بہت ہی زیادہ بچیں            !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:21) حسبِ معمول حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب اِصلاح اخلاق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:22) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

زمیں کو کام ہے کچھ آسماں سے

کیا ہے رابطہ آہ و فغاں سے زمیں کو کام ہے کچھ آسماں سے

ندامت تجھ پہ ہو رحمت خدا کی دلا دی مغفرت ربِ جہاں سے

تو کرلے خوش خدائے گلستاں کو نہیں پالا پڑے گا پھر خزاں سے

وہ چھا جاتا ہے ہر اہل لغت پر بیاں کرتا ہے جو دردِ نہاں سے

اگر مطلوب ہے دردِ محبت تعلق کر گروہ عاشقاں سے

ہزاروں غم اٹھا کر جانِ سالک مقرب ہو گئی مولائے جاں سے

سنو پیغامِ اخترؔ گوشِ دل سے فدا ہو تم خدا پر قلب و جاں سے

08:32) ہر وقت رونے سے متعلق نصیحت ۔۔۔

09:16) سنو پیغامِ اخترؔ گوشِ دل سے فدا ہو تم خدا پر قلب و جاں سے کیا ہے رابطہ آہ و فغاں سے زمیں کو کام ہے کچھ آسماں سے

09:57) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ توبہ کرنے والوں کو کبھی حقیر مت سمجھو ۔۔۔

12:48) نقلی توبہ کا بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں انعام ہے۔۔۔

14:07) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت کہ دین میں جو کوئی نئی بات لائے گا شرک یا بدعت یا گناہ اور شوہر کا دل خوش کرنے کے لیے عورت جو نئے نئے طریقے اپنائے گی اس پر ثواب ہوگا۔۔۔

17:52) شیخ سے فائدہ کب ہوگا؟۔۔۔

18:25) عالم بننے کے بعد دُنیا میں لگ جانا۔۔۔

21:33) الہامات ربّانی:ارشاد فرمایا کہ دنیاوی کوڑھ کا جیسے علاج نہیں ہےتو اس کے ساتھ گذارہ کرتے ہیں کہ نہیں یا خود کشی جائز ہوجاتی ہے؟اسی طرح کبھی باطنی کوڑھ بھی ہوجاتا ہے۔۔۔

24:22) رانگ سائیڈ استعمال کرنا۔۔۔حکومت کے جائز قانون پر عمل کرنا فرض ہے۔۔۔

28:48) باطنی بیماری اگر اچھی نہ ہورہی ہو تو ہمت نہیں ہارنی چاہیے،کبھی شیطان مایوسی ڈالتا ہے کہ شیخ کے پاس رہتے ہوئے اتنے دن ہوگئے،ابھی تک دل میں گندے خیالات اور گناہوں کے تقاضے آ رہے ہیں۔جس قدر کوشش کے ہم مکلف ہیں اتنے ہی کی ہماری جوابدہی ہے،ہم اتنے ہی کے مکلف ہیں کہ شفا ہو یا نہ ہو، ہم ہمت کر کے گناہوں سے بچیں،پھر بھی اگر مجاہدات شدیدہ ہوں تو اللہ سے گڑگڑائو، سجدہ گاہ کو رورو کے تر کردو۔ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے،بس ہمت کئے جائو،اللہ ہی سے روئو، اور کوئی چوکھٹ بھی نہیں ہے۔

31:10) اہل اللہ کی صحبت کا ادنیٰ فائدہ یہ ہے کہ ان سے تعلق رکھنے والا گناہ پر قائم نہیں رہتا، توفیقِ توبہ ہوجاتی ہے اور شقاوت سعادت سے تبدیل ہوجاتی ہے۔ بخاری کی روایت ہے: {ہُمُ الْجُلَسَائُ لَایَشْقیٰ جَلِیْسُہُمْ} (صحیح البخاری، ج:۲، ص:۹۴۸) یعنی یہ ایسے مقبولانِ حق ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا محروم اور شقی نہیں رہ سکتا۔ علامہ ابن حجرعسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح بخاری فتح الباری میں حدیث شریف کے اس جملہ کی یہ تشریح کی ہے: {اِنَّ جَلِیْسَہُمْ یَنْدَرِجُ مَعَہُمْ فِیْ جَمِیْعِ مَایَتَفَضَّلُُ اﷲُ بِہٖ عَلَیْہِمْ اِکْرَامًا لَہُمْ} (فتح الباری شرح بخاری، ج:۱۱، ص:۲۱۳) اہل اللہ صالحین کی صحبت میں بیٹھنے والا انہیں کے ساتھ درج ہوجاتا ہے۔ ان تمام نعمتوں جو اللہ تعالیٰ اللہ والوں کو عطا فرماتا ہے اور یہ اہل اللہ کا اکرام ہوتا ہے۔ جیسے معزز مہمان کے ساتھ ان کے ادنیٰ خدام کو بھی وہی اعلیٰ نعمتیں دی جاتی ہیں جو معزز مہمان کے لیے خاص ہوتی ہیں۔ پس اہل اللہ کے جلیس و ہم نشین کو بھی ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ محروم نہیں فرماتے۔

34:28) معصیت سے بہت بچو، خانقاہوں میں رہنے اور ذکر کے باوجود جن لوگوں نے بدپرہیزیاں کیں، اپنی آنکھوں کو بدنظری سے نہیں بچایا، گندے اور خبیث خیالات سے دل کونہیں بچایا تو پھر سمجھ لیجئے کہ وہ اﷲتک کبھی نہیں پہنچ سکے گا۔

38:07) دین بہت آسان ہے جس بات سے اللہ خوش ہو وہ کام کرلیں اور جس بات سے اللہ ناراض ہوں ہم وہ کام چھوڑ دیں!

39:40) باطنی کوڑ کا علاج ۔

43:59) جو یا خدا یا خدا کہتا رہتا ہےوہ باخدا ہوجائے گا۔

46:31) اللہ تعالیٰ سے جذب مانگنا چاہیے! توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا ہوجاتا ہے۔

48:34) حضرت زازان رحمہ اللہ کا جذب! پہلے گانا گانے والے تھے! پھر اللہ والے ہوئے! VIP ہیں توبہ کرنے والے۔

52:49) گلشن دل میں اللہ کی یاد سے بہار آتی ہے۔

54:52) گھر والوں کو جائز تفریح دینی چاہیے!۔

58:24) دو مزیدار لطیفہ: گرمیوں میں قلفی اور تھرماس میں چائے اور قلفی ملا کر لے آئے۔

01:02:01) بیعت فرمایا۔

01:03:01) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا حضرت حکیم الامتؒ سے بیعت ہونے کو روحانی پیدائش کہنا! کہ حکیم اختر میں عید گاہ کے محراب پیدا ہوا تھا۔

دورانیہ 1:01:47

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries