فجرمجلس۱۳ مئی ۳ ۲۰۲ء     :ہر چیز میں اعتدال کی ضرورت ہے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:07) چاند گرہن اوردل گرہن ارشاد فرمایا کہ جب سورج اور چاند کے درمیان زمین حائل ہوجاتی ہے تو چونکہ چاندکی اپنی کوئی روشنی نہیں ہے، وہ سورج کے فیض سے روشن ہے،اس لئے زمین کی حیلولت حائل ہوجانے سے چاندکالاہوجاتاہے،بے نور ہو جاتا ہے۔

04:08) اسی طرح ہمارے اللہ میاں اور ہمارے دل کے درمیان جب ہمارانفس حائل ہو جاتا ہے تودل اللہ تعالیٰ کے آفتابِ قرب کی تجلیات سے محروم ہوجاتاہے۔میری ساری محنت اسی پرہے کہ ہمارا لاالٰہ کامل ہوجائے توالا اللہ کی کامل تجلیات سے ہمارا قلب روشن ہوجائے گا۔اوراگرایک ذرّہ بھی حرام لذت درآمد کررہاہے تواتناحصہ اس کے قلب کا اللہ تعالیٰ کے انوار سے محروم ہوجائے گاجیسے بعض اوقات جب پوری زمین حائل نہیں ہوتی توچاندتھوڑا ساروشن بھی رہتاہے اورتھوڑاکالابھی ہو جاتا ہے۔

05:08) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ اکثر لوگ بچپن میں تربیت کا اہتمام نہیں کرتے کہتے ہیں کہ ابھی تو بچے ہیں۔۔۔چنانچہ یہی وقت ہے تربیت کا۔۔۔

12:47) حضرت مولانا عمران عیسیٰ صاحب دامت برکاتہم جو بنوری ٹاؤن کے اُستاد ہیں ان کی علماء اور طلباء کو نصیحت۔۔۔

14:34) اچھے اورصاف ستھرے کپڑے پہننے سے متعلق کسی عورت کا سوال اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔زینت کے درجے ہیں اور اعتدال مقصود ہے۔۔۔

18:06) اِرشاد فرمایاکہ نہ میں ایسے تکبّر کو پسند کرتا ہوں اور نہ ایسی تواضع کو جس میں ذلت ہو۔۔۔

18:43) اِرشاد فرمایاکہ ہر چیز میں اعتدال کی ضرورت ہے۔۔۔

19:09) اِرشاد فرمایاکہ لباس کا بھی میعار ہے۔۔۔

20:32) اچھے اور عمدہ کپڑے پہننے سے متعلق کسی صاحب کو جواب۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries