عشاء مجلس۱۳ مئی ۳ ۲۰۲ء     : اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے  میں جان کی بازی لگا دو        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:34) حسبِ معمول حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب اِ صلاح اخلاق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:34) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی جس پر رحمت کی نظر پڑ جائے وہ بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔۔۔

04:54) اللہ تعالیٰ کا شانِ جذب۔۔۔ایک شخص کے جذب کا واقعہ جس نے لاکھوں لاکھوں کے کیمرے اور ویڈیو وغیرہ کا سامان توڑ کر ختم کر دیا۔۔۔

09:42) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :اللہ تعالیٰ سے ڈرو صرف پیر کو مقصود مت بناؤ،اس داڑھی ٹوپی کےساتھ شیخ کو بدنام مت کرو۔۔۔

16:59) اِرشاد فرمایاکہ میرے مرنے کےبعد نیک بنے تو کیا بنے۔۔۔حضرت مولانا مرزا مظہر جان جاناں رحمۃاﷲ علیہ کا تذکرہ۔۔۔

22:08) ایک صاحب سے کچھ مزاح اور اس کی محبت کا ذکر۔۔۔جو خالق ِجنت کو خوش کرے گا تو اس کا گھر تو جنت بنے گا ناں۔۔۔

24:42) جب اللہ تعالیٰ دل میں آئیں گے تو اپنی ساری صفات کے ساتھ آئیں گے۔۔۔

26:16) حضرت مجدد رحمہ اللہ کی اہلیہ کا اِتباعِ سنت کا واقعہ۔۔۔

27:53) سنت پر عمل کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔۔۔

28:11) حضرت شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ ایک بزرگ تھےصاحبِ کرامت تھے۔ ایک ہزار میل سے ایک شخص ان سے مرید ہونے ایا۔ شیخ جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے۔ اس نے گھر کے باہر سے ان کی اہلیہ سے پوچھا کہ شیخ کہاں ہیں؟ اندر سے آواز آئی کہ ارے! وہ شیخ کہاں ہیں میخ ہیں۔ وہ بالکل بزرگ نہیں ہیں۔ خواہ مخواہ تم لوگ چکر میں پھنسے ہوئے ہو۔ رات دن تو میں اس کے ساتھ رہتی ہوں، میں خوب جانتی ہوں، تم کیا جانو۔ اب وہ بے چارہ تو رونے لگا کہ یااللہ! میں ایک ہزار میل سے ان کو بزرگ سمجھ کر آیا ہوں اور یہ عورت کیا کہہ رہی ہے۔ محلہ والوں نے کہا کہ یہ عورت بہت بدتمیز ہے۔ یہ ان کا ظرف ہے جو اس کو برداشت کررہے ہیں۔ جائو! جنگل میں جاکر شیخ کو تلاس کرو۔ جنگل گئے تو دیکھا کہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ شیر پر بیٹھے ہوئے آرہے ہیں اور لکڑیوں کا گٹھڑ بھی اس کی پیٹھ پر لادے ہوئے ہیں اور سانپ کا کوڑا ہاتھ میں ہے۔ اس شخص کو دیکھ کر آپ نے فرمایا کہ شاید تم میرے گھر سے ہوکر آرہے ہو جو تمہارا چہرہ اُترا ہوا ہے۔ بیوی سے کچھ شکایت سنی ہوگی۔ اس کا خیال مت کرو۔ میں جو اس سے نباہ کررہا ہوں اور اس کی بدزبانی اور کڑوی باتوں کو برداشت کررہا ہوں۔ اسی کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کرامت دی ہے کہ یہ شیر نر میرے قبضہ میں ہے اور میں اس سے بے گاری کا کام لے رہا ہوں۔ روزانہ اس پر لکڑی لادھ کر لے جاتا ہوں اور یہ سانپ کا کوڑا اللہ نے مجھے دیا ہے۔ جب شیر نہیں چلتا تو سانپ کے کوڑے سے اس کو مارتا ہوں۔ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے مثنوی میں اس قصہ کو بیان فرمایا اور اس موقع پر ایک شعر لکھا ہے جس کو مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ پڑھا کرتے تھے اور مست ہوکر پڑھتے تھے ؎ گر نہ صبرم می کشیدے بارزن اگر میرا صبر اس کڑوی زبان والی عورت کو برداشت نہ کرتا، اس عورت کی تلخ مزاجیوں کے بوجھ کو میرا صبر نہ اُٹھاتا۔ کے کشیدے شیر نر بے گار من تو بھلا یہ شرنر میری بے گاری کرتا، میری مزدوری کرتا۔ یہ اللہ تعالیٰ نے اسی کے صدقہ میں دیا ہے۔

34:54) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :اِرشاد فرمایاکہ آج سے ارادہ کر لو کہ ایک بدنظری بھی نہیں کریں گے۔۔۔اللہ کے غضب کو مت خریدو۔۔۔

38:09) ہر بیان کو اللہ کے لیے سنوا ور عمل کی نیت سے سنو۔۔

40:37) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :مغلوب الغضب اور مغلوب الشہوت ۔۔۔

42:35) موت کا مراقبہ ۔۔۔یہ ہر ایک کے لیے نہیں ہے۔۔۔

45:36) جو گناہ نہ چھوڑے اس کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ رزّاق کا رزق بھی پھر مت کھاؤ۔۔۔

46:56) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :مغلوب الغضب اور مغلوب الشہوت ۔۔۔اِرشاد فرمایاکہ دونوں شہوتوں سے بچو۔۔۔

49:53) کینے والے کی شبِ برات کی رات کو بھی بخشش نہیں ہوتی۔۔۔کینے والے کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔۔۔

50:40) تواضع اورانکساری۔۔۔اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو بلند کردیتے ہیں۔۔۔

51:25) تکبّر کیا ہے؟۔۔۔مکھی کے سر کے برابر بھی اگر تکبّر ہوا تو جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھ سکے گا۔۔۔

53:31) اللہ کا پیاراکون ہے؟۔۔۔ أذلة على المؤمنين أعزة على الكافرين يجاهدون في سبيل الله ولا يخافون لومة لائم ۔

56:33) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :اگر اللہ کا ولی بننا ہے توغضب اور شہوت کو کنٹرول کرنا پڑے گا۔۔۔

58:53) اِرشاد فرمایاکہ ہر لمحہ ِحیات کو اللہ تعالیٰ پر فدا کر کہ جان کی بازی لگا دو۔۔۔

01:01:14) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries