اتوار مجلس۱۴ مئی ۳ ۲۰۲ء     :تواضع اور انکساری مسلمان کی پہچان          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

17:12) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

22:59) بیان کا آغاز ہوا۔۔

23:11) اولیاء صدقین کی آخری سرحد کا مطلب۔۔۔

24:24) گناہ کو گناہ سمجھنا بھی کامیابی ہے

29:49) اللہ والا وہ ہے جس کا ہر شعبہ حسین ہو۔۔

31:12) آج کہتے ہیں چھوٹا منہ بڑی بات۔۔

34:19) کسی کے کندےپر ہاتھ رکھ کر ایک صاحب بیان سن رہے تھے اُن کو نصیحت۔۔

37:51) ایک صحابی نے زنا کی اجازت مانگی یہ تربیت کے انداز تھے تاکہ قیامت تک کے لیے لوگوں کے لیے نصیحت ہوجائے اور آپ ﷺ کی محبت دیکھیں کہ ناراض نہیں ہوئے ڈانٹا نہیں بلکہ بٹھایا واقعہ۔

38:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ تفسیر لکھ رہے ہیں کہ دیہاتی آیا کہ ٹوکرا لایا ہوں کہاں رکھوں واقعہ۔۔

39:59) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا تذکرہ! ’’تھا‘‘ اور ’’ہے‘‘ میں پکڑا گیا۔۔۔ حضرت حکیم الامت تھانوی سے ایک بڑے میاں چودھری صاحب کا بیعت ہونے کا یک دلچسپ واقعہ ۔۔

40:52) ایک بڑے میاں کا واقعہ جس نے حضرت مجدد کو کہا کہ ایک ایک بیوی نہیں قابو میں آتی تو ستر حوریں کیسے قابو کریں گے...واقعہ۔۔

41:51) گناہ کو گناہ سمجھنا بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔۔

46:27) قال را بگذارمردِ حال شو پیش مردِ کاملے پامال شو قال کوچھوڑواورصاحب حال بنواورکیسے بنوگے؟کسی مردِ خداصاحبِ نسبت کے سامنے اپنے نفس کومٹادو۔

48:37) دوا سنت ہے لیکن دوائی میں شفاء نہیں شفاء اللہ کے ہاتھ میں ہے اگر پینا ڈول میں شفا ء ہے تو پھر سر درد کی اتنی دوائی کیوں ہے بس دعا کرنی چاہیے کہ یااللہ اس دوائی میں شفاء ڈال دیں۔۔

52:49) حضرت شیخ کے بابا جان کا واقعہ کہ ایک شخص کی کیسی ڈانٹ لگائی جس نے بدتمیزی والے الفاظ استعمال کیے کہ آپ ﷺ کے زمانے میں چھری کانٹے ہوتے تو نعوذ باللہ آپ ﷺ بھی استعمال کرتے۔۔بابا نے ایسی ڈانٹ لگائی کہ بکواس بند کرو ایک تو نالائقی پھر آپ ﷺ کے لیے ایسی بات کہنا واقعہ۔۔۔

55:08) اپنے مزدور اور اسٹاف کو تنخواہ دے کر اکڑو مت یہ آپ کے محتاج ہیں اور آپ اُن کے محتاج ہیں آپ کوئی احسان نہیں کررہے وہ اپنی محنت کے پیسے لے رہا ہے۔۔

57:10) . تواضع کس چیز کا نام ہے ایک لطیفہ۔

57:58) تواضع کا اصل ..حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

59:22) تواضع کی حقیقت پر اہم بیان ہوا۔۔

01:09:57) جو تواضع اختیا ر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو بلند کردیں گے۔۔۔ من تواضع للہ رفعہ اللہ ۔۔

01:15:52) کس طرح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں دھوکہ دے رہے ہیں بس پیسہ چاہیے پھر کیسی کیسی بیماریاں ایسے لوگوں کو آتی ہیں ۔۔

01:16:33) تواضع پر دوبارہ یہاں سے مضمون بیان ہوا۔۔

01:24:31) آج کہتے ہیں کہ چین سکون اطمینان نہیں ہے..قرآن پاک کی آیتیں ہیں کہ اللہ کو راضی کرنے میں ہی چین سکون ملے گا۔۔۔

01:26:47) اللہ سے معافی مانگ کر اپنی اصلاح کرائیں اور اخلاق اچھے رکھیں۔۔

01:27:28) تواضع۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries