عشاء مجلس  ۲۸ مئی ۳ ۲۰۲ء     :حج اور عمرہ کے آداب    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:35) حسبِ معمول تعلیم ہوئی۔۔۔

02:55) بے حیائی کے کام سے خود بھی بچنا چاہیے اور اپنی اولاد کو بھی بچانا ہے۔۔

05:24) حج سے متعلق نصیحت۔۔

06:00) جو یہاں کام کررہے تھے عادت ہوگئی تو وہاں حج عمرہ پر بھی جاکر یہی کام کرتے ہیں کیا جو یہاں سگریٹ پیتا ہے وہاں جاکر چھوڑ دے گا۔۔

09:46) ایک بابا کے دوست کا ذکر جن کو گال کا کینسر ہوگیا تھا ایک صاحب کو نصیحت جن کی ڈاڑھی کا مسئلہ ہے ایک جگہ ڈاڑھی کے بال نہیں تو وہ پریشان ہوتے ہیں تو فرمایا مایوس نہ ہو بس ڈاڑھی کو بڑھاو کیونکہ یہ واجب ہے ۔۔

11:50) نوجوان کو دیکھ کر دل خوش ہوا کہ بات مانی ڈاڑھی نہیں کاٹی ۔۔کہ یہ نہیں سوچا کہ میری اس طرح ڈاڑھی صحیح نہیں لگے گی لوگ کیا کہیں گے نہیں سوچا اللہ تعالی کتنا خوش ہونگے۔۔۔

13:47) حج عمرہ کرنے گئے اور غصہ کرنا

14:46) حج پر جو جارہے ہیں شکر کریں اور جو نہیں جاسکے تو صبر کریں دونوں میں اللہ تعالی ملیں گے۔۔

16:49) گھر سے حج کرنے نکل رہے ہیں تو گناہِ کبیرہ،ائیر پورٹ پر گناہِ کبیرہ کررہے ہیں،جہاز میں ٹی وی لگا ہے تو ٹی وی دیکھ رہے ہیں ۔۔

17:23) یہ جو دماغ ہے نا کہ خانہ کعبہ جاکر نیک بن جائیں گے یہ فضول ہے اللہ رحمت اور توفیق سے ہی اللہ کا فضل ہوگا ۔۔ معافی کی چار شرطیں ہیں چاہے جہاں بھی گناہ کریں چاہے خانہ کعبہ میں کریں لیکن ایک گناہ مسجد سے باہر کیا وار ایک گناہ مسجد میں تو مسجد میں ڈبل گناہ ہوگا۔۔

18:33) اللہ والا بننے کی فکر نہیں ۔۔

20:09) اللہ تعالی نے نیک ماحول دیا لیکن قدر نہیں کررہے اصلاح نہیں کرارہے۔۔

20:39) جاتے جاتے پہلے توبہ کریں اور توبہ کی چار شرطوں کے ساتھ توبہ کریں۔۔

22:28) توبہ شرائط: سب سے پہلے گناہ سے الگ ہو۔۔ ندامت طاری ہونا ۔۔ پکا ارادہ کے آئندہ گناہ نہیں کروں گا۔۔ جس کا حق مارا ہو اُس کا حق واپس کرنا۔۔

23:02) ادب کے لیے ایک شعر اے خدا ادب کی توفیق عطا فرما کیونکہ بے ادب آپ کے فضل سے محرم کردیا جاتا ہے۔

24:56) ایک صاحب کو اللہ نے اتنا مال دیا لیکن ایک بار بھی حج نہیں کیا جبکہ ہر سال حج کرسکتا ہے اور عمر بھی ساٹھ سال ہے ۔۔

25:45) وہاں اگر رشتے دار زیادہ ہے تو دعوتیں قبول مت کریں کیونکہ ایک گھنٹہ جانے کا اور آنے کا پھر حرم سے تو محروم ہوجائیں گے تھوڑی دین بھی کیوں محروم ہوں۔۔ 26:31) حاجی وہ ہے جو بدل کر آئے۔۔

28:21) نفل عبادت کم اور ادب زیادہ تو سمجھ لیں وہاں جاکر تو نفل عبادت زیادہ ہی کرے گا لیکن اگر نفل عبادت کم ہوگئی اور ادب زیادہ۔۔

30:12) حج کی یاد گار اللہ تعالی کی محبت اور آپ ﷺ کی محبت اور اطاعت ہے یہ کون سی یاد گار ہے کہ وہاں جاتے ہی نامحرم کو دیکھ رہے ہیں گپ شب کررہےہ یں۔۔

30:44) پہلا ادب:آپ ﷺ نے فرمایا کہ تین وجہ سے عربوں سے محبت کرو۔۔

31:18) وہاں کے دربان کا بھی بہت ادب کرنا ہے اُن پر غصہ نہیں کرنا ہے اُن کی بات کو مانیں بحث مت کریں۔

32:16) جو حج پر جائے تو بیوی کو باڈی گارڈ بنائے اور کہے کہ میری نظر پر نظر رکھنا کہ میں کوئی بدمعاشی نہ کرپاوں۔۔

33:47) ایک صاحب نے صرف اتنا کہہ دیا کہ مدینے شریف کا دہی کھٹا ہے آپ ﷺ کی زیارت ہوئی میرے شہر کی برائی کرتا ہے ایک وقت آیا کہ ایسے حالات آٗے کہ خالی کرنا پڑ گیا جبکہ بہت معافیاں مانگی لیکن دوبارہ نہیں آسکا۔۔

34:36) وہاں حج و عمرہ میں گونگھا بہرہ اور اندھا بن جائیں کسی کے عیب نہیں دیکھنے نہ کسی کی برائی سننی ہے نہ کسی نامحرم کو دیکھنا ہے

36:45) ایک صاحب نے کسی اللہ والے سے کہا میں نفلی حج کرنے جارہا ہوں الخہ اے قوم! بہ حج رفتہ کجائید کجائید معشوق ہمیں جا است بیائید بیائید اے وہ قوم جو نفلی حج وعمروں کے لیے جارہے ہو اتنا زمانہ کسی اﷲ والے کے پاس لگا لو تاکہ پھر اگر ایک ہی حج کروگے تو اس کا نور اتنا قوی ہوگا کہ جب اﷲ والا حج کرتا ہے تو اس کو ایک ہی حج میں کروڑوں حج نظر آتے ہیں

38:50) اک نواب انڈے لیتا تھا ایک دن انڈہ خراب نکل آیا اُس نے اندہ لینا چھوڑ دیا تو اس کو آپ ﷺ کی زیارت ہوئی کہ یہ میرے شہر کی غریب عورتیں ہیں دور سے آتی ہیں انڈے لے لیا کرو تو وہ اٹھا اور اتنا رویا اور روز درجن درجن انڈے لیتا تھا اور تقسیم کرتا تھا۔۔

40:57) حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ

41:58) حجر اسود کو چومنا ثواب،حطیم سے چپکنا ثواب لیکن وہاں کسی کو اذیت دینا حرام۔۔

44:45) جو مویاں بنا رہا ہے وہ کیا وہاں اخلاص کے ساتھ عبادت کرے کیا موویاں بناتے ہوئے اخلاص کے ساتھ طواف کرے گا الخہ۔۔

46:34) لبیک کہہ رہے لاشریک لک اور ائیر ہوسٹس سے باتیں ہورہی ہیں دیک رہے ہیں ائیر ہوسٹس کو تو شریک کرلیا۔۔

48:27) وقت نکا ل کر کعبہ بھی جائیں اور پھر اللہ والوں کے پاس بھی جائیں تو کعبہ بھی نظر آئے گا اور کعبے والا بھی ملے گا۔۔۔

49:54) پہلے حج پر آنے کے بعد دعوتوں کا سلسلہ ہوتا تھا اور اب حج پر جانے سے پہلے دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور فائیو اسٹار ہوٹل میں اور بے حیائی۔۔

51:37) طواف کرتے وقت نظر نیچی ہو اور وہاں بھی موویاں بنارہے ہیں اور اتنی زور زور سے کتابیں دیکھ کر دعائیں پڑھ رہے ہیں بس جو دل میں آئے وہ دعائیں مانگے اس سے پھر کیا اخلاص رہے گا کہ دیکھ دیکھ کر۔۔

52:48) تجربات میں سے ایک بات ۔۔یہ شعر پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ بار بار زیارت کی توفیق ہوگی لیکن یہ بس تجربات میں سے ہیں۔۔

56:03) کعبہ شریف کی حاضری بہت مبارک ہے۔۔

01:00:09) پہلی نظر کعبہ پر پڑتے ہی دعا کرے ۔۔ اے اللہ میرے گناہوں کو مغفور فرما اور مستور فرما اور مسرور فرما

01:07:15) اولاد کو نصیحت کہ بدتمیزیاں کرکے والدین کی آہ مت لیں ۔۔

01:07:50) کہاں میری قسمت طواف تیرے گھر کا ۔۔

01:10:10) یہاں سے جناب مصطفی صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا مصطفی نے عالم کو فرحت و خوشی بخشی الخہ اشعار...ﷺ

01:11:20) ہے وطن میں مگر دل مدینے میں ہیں اے مدینہ تجھ پر فدا ۔۔

01:17:20) اشعار مکمل ہوئے۔۔

01:18:20) جب سبز گنبد نظر آئے تو یہ شعر پڑھیں۔ ڈھونڈتی ہے گنبدِ خضرا کو تو دیکھ وہ ہے اے نگاہِ بے قرار یار اے جانِ مضطر ہوشیار آگیا شاہِ مدینہ کا دیار۔

01:19:20) وہاں کا ذرہ ذرہ نشان نبی ہے وہاں ہر چیز کو محبت سے دیکھنا ہے۔۔

01:23:20) حج و عمرہ پیسوں سے نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالی بلاتے ہیں کتنے لوگ ایسے کہ کچھ نہیں لیکن حج کرلیا۔۔

01:24:20) مہنگائی،سستائی کو مت دیکھیں سخاوت سے رہیں۔۔

01:26:10) وہاں سے آکر شکایتیں مت کریں۔

01:27:10) عورتوں کے لیے نصیحت۔۔

01:35:30) حضرت امام مالک رحمہ اللہ کا عجیب قول ۔۔۔

01:38:10) مدینے شریف کے آداب بیان ہوئے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries