فجر مجلس  ۲۹ مئی ۳ ۲۰۲ء     :تقویٰ فرض ہے آج جس کی ہمیں فکر نہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:10) اگر ساری دُنیا کی دولت مل جائے اور اللہ نہ ملےتو یہ شخص خسارے میں ہے۔۔۔

01:11) تقویٰ جو فرض ہے آج اس کی فکر نہیں ہے۔۔۔

02:01) عمل، عمل والوں سے ملے گا۔۔۔

03:49) تجھ کوجو چلنا طریق عشق میں دشوار ہے تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے ہر قدم پر تو جو رہرو کھارہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہے

06:31) حضرت نواب قیصر صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ ایک عالم سوال پر سوال کیے جارہے تھے اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ جواب دیتے جارہے تھے اور پھر حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اس مولانا سے فرمایاکہ مولانا وہاں یعنی اللہ تعالیٰ کے ہاں سوالا ت جوابات سے کام نہیں چلے گا وہاں تو بس محبت سے کام چلے گا۔۔۔

10:12) مٹنے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک مثال۔۔۔

12:43) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اگرمناسبت نہ ہوتو رہا سہا دین بھی چلا جاتا ہے۔۔۔چار قسم کی بیعت۔۔۔اسمی،اثمی،رسمی اور سنی۔۔۔

14:55) البلاغ رسالے سے مفتی اعظم رحمہ اللہ کا ایک واقعہ سنایا کہ جب کسی نے حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ سے پوچھا کہ آپ کو تھانہ بھون سے کیا ملا؟

18:20) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی طلباء کو کچھ نصیحتیں۔۔۔

28:28) حضرت حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک عالم نے بحث کی۔ اس نے کہا کہ تزکیۂ نفس کی فرضیت کو تو تسلیم کرتا ہوں لیکن مزکّٰی کی کیا ضرورت ہے۔ میں خود کتاب پڑھ کے اپنا تزکیہ کرلوں گا۔ حضرت نے فرمایا کہ مولوی صاحب تزکیہ فعل لازم ہے یا فعل متعدی۔ کہا فعل متعدی ہے فرمایا کہ کیا فعل متعدی بھی فعل لازم کی طرح اپنے فاعل پر تمام ہوجاتا ہے۔ اللہ اکبر! کیا علمی نکتہ بیان فرمایا۔ حضرت فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰنے تمام مسائلِ شریعت و طریقت کو مجھ پر بالکل واضح کردیا ہے۔ بڑے سے بڑا عالم لے آئو۔ پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے کہ ان شاء اللہ میں اس کو تسلی بخش جواب دوں گا۔ وہ صاحب بھی بڑے مولانا تھا۔ سکتے میں پڑگئے کہ واقعی فعل متعدی تو فاعل پر تمام نہیں ہوتا۔ جَائَ زَیْدٌ جائَ فعل لازم ہے، فاعل پر تمام ہوگیا لیکن تزکیہ تو فعل متعدی ہے۔ اس کے لیے ایک مزکّٰی ہونا چاہیے اور ایک مزکّٰی ہونا چاہیے۔

30:37) آج غیبت کو گناہ کیوں نہیں سمجھتے۔۔۔

32:20) تفسیر مظہری جلد نمبر 1:یزکیھم کی تفسیر۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries