فجر  مجلس  ۳جون  ۳ ۲۰۲ء     :اصلاح نفس کا آسان ترین نسخہ     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:33) دوسروں کو نصیحت کرنا اور اس پر پہلے خود عمل کرنا اس کی بات ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔

03:34) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی باتیں۔۔۔

09:08) اصلاح فرض ہے۔۔۔

11:11) مختلف مذاہب کی کتابیں پڑھنا۔۔۔

13:02) اصلاحِ نفس کا آ سان ترین نسخہ: ارشاد فرمایا کہ جو مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کر ے گا ان شاء اﷲ اس کے نفس کی مکمل اصلاح ہو جائے گی ۔ اصلاحِ نفس کا یہ آ سان ترین نسخہ ہے: (۱)……نواب قیصر صاحب جو حکیم الا مت تھانوی نور اﷲ مر قدہٗ کے مرید ہیں انہوں نے فرمایا کہ میں اس مجلس میں موجو د تھا جب خوا جہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃاﷲ علیہ نے حکیم الا مت سے سوال کیا کہ حضرت! اﷲ تعالیٰ کی محبت حاصل کر نے کا کیا طریقہ ہے ؟ تو حکیم الا مت حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے ار شا د فرمایا کہ جنہوں نے اپنے دل میں اﷲ کی محبت حاصل کر لی ہے ان کے جو توں میں پڑ جائو یعنی نفس کو مٹا د و اور نفس کو مٹانے کی نیت ہی سے ان کے پاس جائو، جو وہ بتلائیں وہ کر و، جس سے منع کریں اس سے رک جائو ۔

18:28) اسی کو مو لا نا رو می نے فرمایا؎ قال را بگذار مردِ حال شو پیشِ مردِ کاملے پامال شو یعنی قیل و قال کو چھوڑو، مردِ حال بنو اور کیسے بنوگے؟ کسی مردِ کامل یعنی اﷲ والے کے سامنے اپنے نفس کو پامال کردو۔ میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے مثنوی پڑھاتے ہوئے اس شعر کی شرح میں مجھ سے فرمایا تھا کہ مال مالیدن سے ہے، مالیدَن معنی مَلنا، اسی لیے مَلی ہوئی روٹی کو ملیدہ کہتے ہیں یعنی اپنے نفس کو ملیدہ بنوالو، پامال کردو۔ اسی کو حکیم الا مت نے فرمایا کہ اﷲ والوں کے جو توں میں پڑجائو۔

21:16) نفس کو مٹا دو۔۔۔جب دین پر عمل کریں گے تو دین حلوہ بن جائے گا۔۔۔

22:18) نماز میں خشوع وخضوع پیدا کرنے کے طریقے۔۔۔

23:32) بڑی مونچھ رکھنے پرنصیحت۔۔۔

29:38) مہندی ،مائیوں اور مختلف قسم کی رسومات۔۔۔یہ کس کی نقل ہے۔۔۔

31:36) حضرت والا رحمہ اللہ کا نصیحت کرنے کا انداز ۔۔۔

35:08) ایک بار خواجہ صاحب نے پو چھا کہ کیا ذکر اﷲ میں یہ تا ثیر نہیں ہے کہ وہ ہمیں اﷲ تک پہنچا دے، پھر اہل اﷲ کی صحبت کی شرط کیوں لگائی جاتی ہے۔ حضرت حکیم الا مت تھا نوی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرما یا کہ کا ٹ تو تلوار ہی کر تی ہے مگر شرط یہ ہے کہ سپاہی کے ہاتھ میں ہو۔ اسی طرح اﷲ تک ذکر ہی پہنچاتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ اہل اﷲ کے مشورہ سے ہو۔

39:03) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries