عشاء مجلس  ۳جون  ۳ ۲۰۲ء     :عجیب ملفوظات کا گلدستہ      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:02) تعلیم۔۔

08:28) شیخ العرب والعجم حضر ت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا شکر سے متعلق ملفوظات ہر نعمت پر شکر کی عادت دالیں اس پر ترقی نعمت کا وعدہ ہے اور معاصی سے بھی حفاظت رہے گی ۔۔

09:56) شکر کی چار صورتیں ہیں پہلا:۔احساس شکر نمبر دو:۔زبان سے شکر کہنا الھم لک الحمد ولک الشکر نمبر تین:۔نعمت کا استعمال صحیح ہو۔۔ نمبر چار:۔نعمت جس واسطے سے حاصل ہو اُس کا بھی شکر ادا کرنا

11:06) صلوۃ الحاجات کی دعا۔

12:12) چار شکر ادا کریں گے تو اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے بچائیں گے۔۔

12:49) بیوی کی محبت شدید ہو جائز ہے لیکن اللہ تعالی کی محبت اشد ہونی چاہیے۔۔

14:15) مکرو تحریمی سے بچنا اتنا ضروری ہے جتنا حرام سے بچنا ضروری ہے۔۔

17:50) ایک عجیب شعر یا الہی مجھ سے مجھ کو دور کر تاکہ دیکھو مجھ میں تجھ کو ایک نظر

19:42) اپنے شیخ کے ساتھ حسن ظن کے ساتھ جلدی جلدی اصلاح کرالیں۔۔

20:44) گناہوں سے بچنے کے لیے خوف حاصل کرنے والا مراقبہ۔۔

24:27) تین اہم نصیحتیں ایک:۔استغفار دوسرا:۔صبر تیسرا:۔خاموشی ہر وقت مزاح نہ کریں ہر وقت بک بک لگاکر رکھی ہے صبر نام کی چیز نہیں۔۔

26:03) قرآن میں اگر طبیعت اکتانے لگے تو اہم نصیحت۔۔

27:10) اس دعا کو معمول بنالیں ۔۔رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے ہمارے رب تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا تو سب عیبوں سے پاک ہے سو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔

27:30) جب نفس گناہ کا تقاضہ دالے تو نفس کو مخاطب کریں اور یہ کہیں۔۔۔

32:32) احباب کو اصلاح نہ کرانے پر تنبیہ۔۔

33:54) حضرت مفتی محمود اشرف صاحب رحمہ اللہ کی ایک دعا کا ذکر جو طلباء سے فرماتے تھے۔۔

34:16) جب کسی نیکی کا خیال آئے تو فورا کر گذارنا چاہیے ٹالنا خطر ناک ہے۔۔

35:31) پانچ دعائیں:۔ مغفرت،استقامت،عافیت،خاتمہ بالخیر اور برکت والا رزق

36:14) سنت کی حفاظت پر چار باتوں کی تکریم۔۔

39:43) رات کو سوتنے وقت کے کچھ معمولات۔۔

41:05) ایک دعا کی تعلیم اور فرمایا کہ کاش ہم سب اس کو لازمی پڑھ لیا کریں اس کو راز پڑھنے کی عادت بنالیں۔۔ اللھم الھمنی رشدی واعذنی من شر نفسی اے اللہ ہدایت کو مجھ پر الہام فرماتے رہئے یعنی ہدایت کی باتوں کو میرے دل میں ڈالتے رہئے اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچاتے رہئے

41:35) نمبر ایک:۔دل کا سکون نمبر دو:۔رزق کی کشادگی نمبر تین:۔حُسن خاتمہ

42:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک اہم قول

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries