فجر مجلس  ۴ جون  ۳ ۲۰۲ء     :اپنے کو سب سے کمتر سمجھو       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:45) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے پہلے ہمیں گناہ چھوڑنے کی ہمت دی پھر فرمایاکہ گنا ہ نہ کرو۔۔۔

03:46) اللہ والی محبت عرش کا سایہ دلائے گی۔۔۔

07:54) اصلاحِ نفس کا آ سان ترین نسخہ: (۲)……میں نے اپنے شیخ حضرت پھولپوری رحمۃ ا ﷲ علیہ کو لکھا تھا کہ مجھے آپ کی محبت بے انتہا محسوس ہو تی ہے تو میرے شیخ نے لکھا کہ محبتِ شیخ تمام مقامات کی مفتاح ہے یعنی اﷲ کے را ستہ کے تمام مقاماتِ قُرب کی کنجی ہے۔ کنجی جتنی اچھی ہو تی ہے اتنی ہی جلدی تالہ کھلتا ہے اور کنجی جتنی خراب اور گھسے ہوئے دندانے والی ہوگی تالہ اُتنی ہی مشکل سے کھلے گا۔

09:47) غصے کا پاگل حقائق سے محروم رہے گا۔۔۔

11:22) اﷲ تعالیٰ کی محبت بقدرِ شیخ کی محبت کے عطا ہوتی ہے۔ جتنی زیادہ شیخ کی محبت ہو گی اتنی زیادہ اﷲ کی محبت عطا ہو گی۔اگر شیخ سے تعلق ڈھیلا ڈھالا ہوگا تو اس کے دل میں اﷲ کا تعلق بھی ڈھیلا ڈھا لا ہو گا۔ تاریخ میں ایک مثال بھی نہیں ملتی کہ شیخ سے کسی کا تعلق ڈھیلا ڈھالا رہا ہو اور اس کو اﷲ کی محبت کا عظیم خزانہ مل گیا ہو۔

15:15) (۳)……اپنے کو سب سے کمتر سمجھو اور سب کو اپنے سے بہتر سمجھو ۔ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ میں تمام مسلمانوں سے اپنے کو کمتر سمجھتا ہوں فی الحال اور کافروں اور جانوروں سے کمتر سمجھتا ہوں فی المآل یعنی انجام کے اعتبار سے ہر مسلمان کو فی الحال یعنی موجودہ حالت میں خواہ گناہ کی حالت میں ہو اپنے سے بہتر سمجھتا ہوں کیونکہ ممکن ہے کسی گنہگار مسلمان کا، کسی جاہل گنوار مسلمان کا کوئی عمل مقبول ہو گیا ہو اور قیامت کے دن اس کی معافی ہو جائے اور میرا کوئی عمل نا مقبول ہو گیا ہو اور سا را علم و عمل بے کا ر ہو جائے اور کافروں اور جا نو روں سے کمتر سمجھتا ہوں انجام کے اعتبا ر سے کیونکہ معلوم نہیں میرا خاتمہ کیسا لکھا ہے۔ اگر خا تمہ خراب ہو گیا تو جا نور بھی ہم سے بہتر ہیں کیونکہ ان سے حساب نہیں لیا جائے گا اور کا فر کا بھی خا تمہ ایمان پر ہوگیا تو زندگی بھر کا کفر معا ف ہوجائے گا اور جنت میں جائے گا لہٰذا اپنا حقیر ہو نا کوئی ظنی، وہمی اور خیالی بات نہیں حقیقت ہے اور عقل کی بات ہے اور خو د کو بہتر سمجھنا حماقت اور بے وقوفی ہے۔ لہٰذا صبح و شام یہ جملہ کہہ لیا کرو کہ یا اﷲ! میں تمام مسلمانوں سے کمتر ہوں فی الحال اور کافروں اور جانوروں سے کمتر ہوں فی المآل۔ اس کی برکت سے ان شاء اﷲ تعالیٰ تکبر سے حفاظت رہے گی اورتکبر سے حفاظت مردودیت سے حفاظت کی ضمانت ہے۔

20:51) قسم باخدا تہجد پڑھنا آسان ہے لیکن نظرکی حفاظت آسان نہیں ۔۔۔

22:54) (۴)…… جب نفس میں بد نظری کا تقاضا ہو یا کسی گناہ کو دل چاہے تو آئینہ میں اپنی صور ت دیکھو کہ اﷲ تعالیٰ نے تمہیں کیسی صور ت عطا فرمائی ہے، ا ﷲ والوں کی صور ت دی ہے پھر غور کرو کہ کیا یہ کرتوت اس صور ت کو زیب دیتے ہیں اور نفس سے کہو کہ او کمینے، خبیث! شرم نہیں آتی، تو صورتِ بایزید میں کارِ یزید کرنا چاہتا ہے۔ بایزید بسطامی کی صو رت میں کارِ شیطانی کر نا چاہتا ہے، تجھ پر ہزار بار تُف ہے اور آئینہ دیکھ کر یہ مسنون دعابھی پڑھو: (( اَللّٰھُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ )) (مرقاۃُ المفاتیح، کتابُ الاٰداب، باب الرفق والحیاء وحسن الخلق) اے اﷲ! آپ نے جیسے میری صور ت حسین بنائی میرے اخلا ق بھی حسین کر دیجئے۔ علامہ آ لوسی رحمۃ اﷲ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرما تے ہیں کہ مَنْ حَسَّنَ اللّٰہُ خَلْقَہٗ فَلَایُسْتَوِّھُہٗ بِالْمَعْصِیَۃِ حسن کا شکر یہ ہے کہ جس کو اﷲ تعالیٰ نے حسین پیدا کیا وہ اپنے حسن کو اﷲ کی نافرمانی میں استعمال نہ کرے۔

24:18) ذکر کاناغہ روح کافاقہ۔۔۔

31:56) علم وہ ہے جو مولا سے ملائے۔۔۔

33:31) ذکر۔۔۔

36:33) جٹکے بازی سے اللہ نہیں ملتے۔۔۔ یوں تو بگلے کی طرح تجھ کو مراقب دیکھا اور جو مچھلی کو دبوچا تو ترا راز کھلا

38:03) جو عمل نہیں کرتا یہ اللہ والا نہیں ہے شیطان والا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries