مرکزی بیان ۸   جون  ۳ ۲۰۲ء     :اللہ والوں کی محبت کا انعام  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:40) بیان کے آغاز میں تصویر کشی کا اعلان سمارٹ فون کے نقصانات۔

05:07) جہاں گاوں میں لائٹ تک نہیں وہاں بچوں بچوں کے پاس بڑے بڑے موبائل جب لائٹ نہیں تو چارج کہاں سے کرے گا تین تین سولر پلیٹ لگائی ہوئی ہیں وہاں پپیسے دے کر چارج کروارہے ہیں اور بس ہر وقت موبائل میں لگے ہیں۔۔

06:55) جناب سید ثروت صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔ مری چشم تر خون برسارہی ہے مری چشم تر خون برسارہی ہے جہاں بھی کہیں سنگِ در پارہی ہے مری آہ کی کچھ خبر لارہی ہے صبا آج باچشم تر آرہی ہے یہی آہِ دل دل کو گرما رہی ہے محبت کی تکمیل فرما رہی ہے

11:14) اشعار:۔ تجھے جذبِ خورشید شبنم مبارک سوئے یار بے بال و پَر جارہی ہے مبارک تجھے اے مری آہ مضطر کہ منزل کو نزدیک تر لارہی ہے نہ پوچھو شب غم کی تاریکیوں میں اب آہ سحر جلوہ فرما رہی ہے

15:21) اشعار:۔ ہٹو میری نظروں سے امواج رنگیں یہ کشی پیا کے نگر جارہی ہے بتا اے خرد اس کے جلوئوں کے آگے بہ ایں لاف و دعویٰ کدھر جارہی ہے ہے مسرور دل کی تباہی پہ اخترؔ کہ ہر سو تجلّی نظر آرہی ہے

22:02) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

23:19) شیخ جس پر اعتماد کرتا ہے خلافت دیتا ہے لیکن شیخ اللہ کے پاس چلا گیا لیکن اللہ تعالی تو موجود ہیں تو جو آباو اجداد چلے گئے ہمارے اعمال اُن تک پہنچتے ہیں تو ایسا کوئی کام نہ کریں جس نے اُن کو غم ہو۔۔

27:19) پہلے اپنے آپ کو آگ سے بچانا ہےيا أيها الذين آمنوا قوا أنفسكم وأهليكم نارا ۔۔۔

28:59) حضرت مولانا عبدالرحمن کوثر صاحب دامت برکاتہم مفتی عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے تشریف لائے عصر بعد بیان بھی فرمایا اور کیسا عجیب بیان تزکیہ پر عجیب دلائل بیان فرمائیں۔۔

33:43) دعاء نبوت اور مراد نبوت اللہ والوں کی محبت ہے

34:30) حدیث قدسی: وجبت محبتی للمتحابین فیہ

37:28) اعمال کی محبت صحبت صالحین سے ملے گی۔۔

41:43) حضرت حافظ عبدالقدیر صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ۔۔

43:56) برائی کو طاقت سے روکو اس کا کیا مطلب ہے؟ طاقت سے روکنا یہ حکومت کا کام ہے۔۔۔اور اس کا مطلب یہ ہیکہ آگے کے فتنے کو بھی روک سکیں اور یہ حکومت کا کا م ہے ہمارا نہیں۔۔ طاقت سے روکنا حکومت کا کام ہے اور زبان سے روکنا علماء کا کام ہے اور دل سے برا جاننا میرا اور آپ کا کام ہے۔ .

49:03) بنگلہ دیش میں ایسی گرمی کل ہوئی ہے حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا فون ہے کہ کئی لوگ انتقال کرگئے اور مدرسے میں بچے بھی بیہوش ہوئے ایک بچہ کی حالت بہت ناساز ہوئی تو اُس کو اے سی میں لے لائے ڈاکٹر کو بلایا تو الحمدللہ اللہ تعالی نے جان بچالی۔

سب سے دعا کر فرمایا کہ ہر جگہ کے لیے دعا کریں اللہ تعالی موسم کو معتدل فرمادیں۔۔

51:56) کرامات حق ہے لیکن ایک ہزار کرامات سے بڑھ کر دین پر استقامت سے رہنا ہے اور بہت سی کرامات اللہ والوں کی بیان بھی نہیں کی جاتی کیونکہ بہت سے لوگ اس کو سمجھیں گے نہیں۔۔

55:48) حضرت مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم ساوتھ افریقہ اُن کا تذکرہ کہ آج فون آیا کیسی کیسی باتیں فرمائیں۔۔

58:38) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک بہت ہی اہم ملفوظ جو لوگ حج پر نہیں جاسکے یا جو جاتے ہیں تو اُن کو حسرت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اوراس وقت مسلمان کے دل میں ایک خاص داعیا پیدا ہو تا ہے۔۔۔ایسے لوگوں کا حاجیوں کے ساتھ شریک ہونا واضع ہوگیا۔

01:02:51) پیسوں سے کوئی حج نہیں کرتا۔۔۔ایک بوڑھے بابا کا واقعہ جن کو چارپائی بھوننا آتی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو حج کرادیا۔۔۔ہیں وطن میں مگر دل مدینے میں ہے۔۔۔اے مدینہ! فدا تجھ پہ ہوں صد وطن

01:08:15) مال کے لیے ہجرت کرنا کیسا ہے اس سے متعلق فتویٰ لے لیں۔۔۔پہلے تقویٰ کی فکر تو کریں۔۔۔باہر ملک میں صرف درسِ قرآن دے کر دیکھائیں۔۔۔

01:11:30) شیخ الاسلام حضرت مفتی محمدتقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق اِرشاد۔۔۔

01:14:15) حضرت ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ کا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق اِرشاد۔۔۔

01:16:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق دیگر اکابرین کی رائے اور اِرشادات۔۔۔

01:18:00) حضرت مفتی جمیل احمد تھانوی رحمہ اللہ کا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق اِرشاد۔۔۔

01:20:40) بوڑھے بابا کا واقعہ مکمل کیا جس نے بغیر پیسوں کے حج کیا۔۔۔

01:21:40) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اِرشاد فرمایاکہ گو مجھ سے کوئی بیعت نہ بھی ہو لیکن عقیدت کے ساتھ میری کتابوں کو لیکر گوشے میں بیٹھ جائے انشاء اللہ واصل الی المقصود ہو جائے گا۔۔۔

01:23:00) شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے متعلق اِرشاد۔۔۔

01:25:42) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا مٹنا۔۔۔

01:27:30) شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی زبان اور بچوں پر شفقت سے متعلق نصیحت کا تذکرہ۔۔۔

01:29:15) شیخ الاسلام حضرت مفتی محمدتقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا کسی کو اذیت دینے سے متعلق نصیحت کہ اگر کوئی بیت الخلاء گیا اور ٹھیک سے صفائی نہیں کی تو اس نے دوسرے کو اذیت دی۔۔۔صفائی سے متعلق حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت کا تذکرہ۔۔۔

01:36:00) دُعا۔۔۔

دورانیہ 1:42:55

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries