جمعہ  بیان ۹ جون  ۳ ۲۰۲ء     :علماء کرام کا مقام و مرتبہ !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:52) بیان کے آغاز میں اشعار ہوئے۔۔

18:56) بیان کے دوران ذکر نہیں کرنا چاہیے نصیحت۔۔

20:43) ذکرِ لسانی اور ذکر قلبی۔۔

23:49) عالمِ منزل اور بالغِ منزل۔۔

28:31) ایک صاحب کو تنبیہ کہ بچوں کو شیخ کے سامنے ہی خانقاہ میں ڈانٹ رہے ہیں تنبہ فرمائی۔۔

30:21) رات دن والے ساتھی کو تو خیال کرنا چاہیے جب یہ ساتھ نہیں دے گیں تو شیخ کہاں جائے گا اتنا زقر سے لہجہ سخت کرکے ڈانٹنا بچوں کی بھی عزتِ نفس ہے دستت خوان پر بیٹھے ہیں اور ڈانٹ رہے ہیں کہ اوپر کیوں نہیں گئے۔۔

32:20) بچے پھول ہیں جب ہر ڈانٹے گا تو دین سے ہی دور نہ ہوجائے اس لیے یہاں آواز اونچی نہیں چاہیے طریقہ سیکھیں آپ ﷺ کی سیرت دیکھیں ۔۔

36:03) تربیت کیسے کرنی ہے اس کو سیکھنا ہے۔۔ 36:15) دعا پر بیان چل رہا ہے جمعے کو عبادت میں جی لگنے کا حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے وظیفے کا پوچھا۔

37:34) دعا میں کام میں لگا رہے

42:16) دعا کی ایک خاصیت ۔۔

44:47) دعا سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کی تفصیل جو کئی جمعے سے بیان ہورہی ہے۔۔

52:07) والدین کو آج کس طرح ستایا جاتا ہے یا کس طرح اُن کی خدمت سے بھاگا گاتا ہے کچھ عجیب واقعات کہ والد کا انتقال ہوگیا اور بیٹے لڑ رہےہیں ہسپتال کا بل کون دے گا۔۔

54:56) حضرت آدم علیہ السلام کی میراث کیا ہے ربنا ظلمنا أنفسنا وإن لم تغفر لنا وترحمنا لنكونن من الخاسرين۔ نسیان یا عصیان؟۔ حضرت آدم علیہ السلام کی میراث رونا تھی۔ ہبوط اُس نزول کو کہتے ہیں کہ جہاں سے سفر شروع ہوا وہی پر سفر اختتام ہو۔ آدمی آدم والا۔۔۔ولم نجد لہ عزما۔۔۔کوئی اپنی میراث نہیں چھوڑتا اور ہماری میراث حضرت آدم علیہ السلام ہیں جبکہ کوئی گناہ نہیں کیا تھا لیکن پھر بھی حضرت آدم علیہ السلام نے چالیس سال معافی مانگی اللہ تعالی سے روئے۔۔

58:13) حضرت آدم علیہ السلام کس طرح روئے ربنا ظلمنا أنفسنا وإن لم تغفر لنا وترحمنا لنكونن من الخاسرين۔

01:00:53) اللہ تعالیٰ کیسے رزق دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس وقت حکم دیا کہ اس چٹان پر لاٹھی مارو۔ جب تین چٹانیں اُڑگئیں تو دیکھا کہ اس کے اندر ایک کیڑا ہر پتّہ کھارہا ہے اور وہ کیڑا ایک وظیفہ بھی پڑھ رہا ہے۔ ذرا اس کا وظیفہ بھی سن لیجئے۔ وہ اللہ میاں کو یاد کررہا تھا۔ تیسرے پتھر کی چٹان کے نیچے چھپا ہوا کیا کہہ رہا تھا؟ سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ پاک ہے وہ اللہ جو مجھے دیکھ رہا ہے، پاک ہے وہ جو تین چٹانوں کے نیچے چھپے ہوئے ایک کیڑے کو دیکھ رہا ہے۔ وَیَسْمُعُ کَلَامِیْ اور جو میری بات کو سنتا ہے وَیَعَرِفُ مَکَانِیْ اور جو میرے رہنے کی جگہ کو بھی جانتا ہے۔ وَیَذْکُرُنِیْ وَلَایَنْسَانِیْ اور جو ہمیشہ مجھ کو یاد رکھتا ہے اور کبھی مجھ کو نہیں بھولتا کہ کسی وقت روزی نہ ملے۔

01:11:10) وارحمنا کے کیا معنی ہیں۔ جب معافی ہوگئی اور مغفرت ہوگئی اب سکھارہے ہیں کہ جب ہم نے تم کو معاف کردیا اور تمہاری خطائیں بخش دیں تو اب ہم سے رحمت کی درخواست کرو۔ اب سوال یہ ہے کہ رحمت کیا چیز ہے؟ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے رحمت کی چار تفسیریں کی ہیں، لہٰذا جب عفو ومغفرت کے بعد رحمت مانگے تو اس میں چار نیت کرلے۔

01:13:19) رحمت کی چار تفسیریں کیا ہیں؟ (۱) توفیق طباعت (۲)بے حساب مغفرت (۳)دخولِ جنت (۴)فراخیٔ معیشت

01:14:40) اَلرَّحْمٰنُ فَاسْاَلْ بِه خَبِيرا رحمن کی خبر پوچھنا ہے تو باخبر لوگوں سے پوچھیں اور آج علماء کو برا بھلا کہہ رہےہیں ایک پروجیکٹ کا اعلان دیکھا کی الکھا تھا نعوذ باللہ کہ یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے کہ خوشخبری آپ یہاں پر اذان کی بات نہیں سنیں گے اللہ تعالی نے چھ ماہ میں ہی اس پروجیکٹ کو برباد کیا کہ فیل ہوگیا اللہ تعالی سے اکڑ ۔۔

01:18:42) جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے تجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایا جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا ۔۔۔

01:20:46) پھر توبہ کی مسجد بنوائیں امام صاحب کو رکھا اللہ تعالی نے دوبارہ پروجیکٹ کو اٹھادیا بھائی گناہ گار ہم ہیں لیکن ایسا کام تو نہ کریں دینی شعار کا تو مذاق نہ اُڑائیں۔۔

01:23:21) علم دین کی فضیلت کے بارے میں کچھ حدیث پاک بیان ہوئیں۔۔

01:28:15) علماء مفتی صاحبان کا ادب کے بارے میں بہت اہم بیان ہوا کہ ان کی بے ادبی سے بہت بچیں ۔۔

01:34:08) باطل کا سب پہلا برین واش یہ ہوتا ہے کہ علماء سے دور کرنا مفتی صاحب اللہ والوں کے پاس جانے سے روکنا۔۔

01:36:25) حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم ناپ تول میں کمی کرتی تھی اور اکڑتی تھی ۔۔۔پھر عذاب میں مبتلا ہوئے!۔

01:38:11) ماں کو ستانے پر کیسا عذاب آیا واقعہ۔۔۔

01:39:10) حضرت والا رحمہ اللہ سے سوال کیا تھا کہ بچے بات مانتے نہیں ہیں کیا کریں دو رکعات پڑھ کر خوب روئیں اور اللہ والوں سے بچوں کو منوالو۔

01:41:05) حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ نے قلعے پر حملہ کیا ہوا ہے حضرت جعفر طیّار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہادری جانور کو دوست اور دشمن کی تمیز ہے لیکن آج ہمیں اس کا فرق نہیں علماء وطلباء کو اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔۔

01:42:20) یہ علمائے ِکرام انبیاء علیہم السلام کے وارثین ہیں۔۔ . اللہ والوں کو ستانے پر اللہ تعالی کا اعلان جنگ ہے۔۔ حدیثِ قدسی ہے کہ جومیرے ولی کو ستائے اللہ تعالی کا اُس سے اعلان جنگ ہے۔

01:43:39) علماء کرام کی توہین سے بچیں!۔۔ اللہ والوں کو ستانے پر اللہ تعالی کا اعلان جنگ ہے۔۔ حدیثِ قدسی ہے کہ جومیرے ولی کو ستائے اللہ تعالی کا اُس سے اعلان جنگ ہے۔۔ .. علماءِ دین کو برا بھلا کہنے والوں کا حکم علماء کرام کی گستاخی کا انجام !۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries