اتوار مجلس۱۱   جون  ۳ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر کریں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:33) بیان سے پہلے جناب سید ثروت صاحب دامت برکاتہم نے نعت شریف کے اشعار پڑھے۔۔۔

12:34) خطبہ۔۔۔ کوئی مزا مزا نہیں کوئی خوشی خوشی نہیں تیرے بغیر زندگی موت ہے زندگی نہیں

18:16) اللہ والے اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں اللہ تعالیٰ کی ذات کو تلاش کرتے ہیں اور معرفت حاصل کرتے ہیں۔۔۔

20:00) حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ بیان کرنے والا اور بیان سننے والے سب عمل کی نیت سے بیٹھیں اور توبہ واستغفار کرکہ بیٹھیں۔۔۔

21:09) اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنا بڑی نعمت ہے۔۔۔

22:18) لڑکوں سے احتیاط کس قدر کرنی چاہیے ۔۔۔ہمارے اکابرین نے کس قدر احتیاط کی۔۔۔اپنے آپ کو بہادر نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔

25:34) بیویوں پر حکم چلانے سے متعلق حضرت مفتی طیب صاحب دامت برکاتہم کی بات۔۔۔

26:53) جھوٹ بول کر سودا بیچنا۔۔۔حضرت شعیب علیہ السلا م کی قوم کم تولتی تھی تو پھر عذاب کیسا آیا۔۔۔ مال و اولاد تیری قبر میں جانے کو نہیں تجھ کو دوزخ کی مصیبت سے چھڑانے کو نہیں جز عمل گور میں کوئی بھی ترا یار نہیں کیا قیامت ہے کہ تو اس سے خبردار نہیں

29:33) اللہ تعالیٰ کی دوستی سب پر فرض ہے۔۔۔جہاں گناہ کا خیال بھی آئے تو ہم تڑپ جائیں۔۔۔

30:43) جھوٹ بولنے کاعلاج۔۔۔جس سے جھوٹ بولا ہے اس کو بتا دو کہ میں نے آپ سے جھوٹ بولا ہے۔۔۔

31:51) اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا مانگنی چاہیے کہ اے اللہ جیسے آپ نے مچھلی کو پانی سے تعلق دیا ہے اس سے بڑھ کر مجھ کو اپنا تعلق نصیب فرما۔۔۔

32:44) قرآن پاک کو ٹھیک پڑھنا سیکھیں۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ کہ بچوں کے ساتھ بیٹھ کر قرآنِ پاک پڑھا۔۔۔قرآن پا ک کا کوئی بھی حق ادا نہیں کرسکتا۔۔۔

37:41) صبح وشام کی ایک خاص دُعا۔۔۔اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذُّنِیْ مِنْ شَرٍّ نَفْسِی۔۔۔صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھنی ہے۔۔۔

39:02) وسوسے کس کو آتے ہیں۔۔۔

39:59) لڑکوں سے احتیاط۔۔۔شہوت کا پتا نہیں چلتا کہ کس وقت آئے گی۔۔۔علامہ ابنِ قیم جوزی رحمہ اللہ کے زمانے کا ایک واقعہ۔۔۔

42:39) سفید داڑھی والے کو اور زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔

44:14) غیبت اور عیب جوئی سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

46:44) حضرت مولانا مسیح اللہ جلال آبادی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دین کا کام کرنے سے پہلے سوچو کہ مخالفت ہوگی۔۔۔ایک مولانا صاحب کی بات جن کو مسجد کے کمیٹی والوں نے ستایا۔۔۔

48:26) اللہ تعالیٰ کی معافی کا سمندر لامحدود ہے اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں اِرشاد فرمارہے ہیں کہ استغفروا ربکم انہ کان غفارا۔۔۔الایہ۔

51:01) اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگنے میں سستی نہ کریں۔۔۔

52:32) صدقہ بُری موت سے بچاتا ہے اللہ تعالیٰ کے غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے رزّق کو بڑھاتا ہے۔۔۔

54:00) شیطان اور نفس ہمیں اللہ تعالیٰ کی لامحدود معافی سے مایوس کرتے ہیں۔۔۔

54:41) توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ فیضانِ رحمت الہیہ عطافرماتے ہیں۔۔۔

55:21) اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ: ترجمہ:اے اﷲ! رُشد وہدایت کو مجھ پر الہام فرماتے رہیے اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچالیجیے۔ حدیث اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ ...الخ کی اِلہامی تشریح آج میں رُشد کی تعریف بیان کروں گا، ان شاء اﷲ علماء کو وجد آجائے گا۔ رُشد کے چار مفہوم ہیں جو اﷲتعالیٰ نے مجھے عطا فرمائے ہیں، بخاری شریف کی تمام شروحات مثلاً فتح الباری، عمدۃ القاری وغیرہ دیکھ لو پھر اختر کی شرح دیکھو تب معلوم ہوگا کہ اﷲ تعالیٰ نے اختر کی زبان سے کیا کام لیا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ اے خدا! ہم کو رَاشِدُوْنَ میں داخل فرمائیے یعنی صاحبِ رُشد بنائیے اور صاحبِ رُشد (یعنی راہِ راست پر) کون لوگ ہیں؟

57:55) اللہ کو چھوڑ کر عاملوں کے پیچھے جانا۔۔۔’’اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ۔‘‘ ’’اے خدا! مجھ پر وہ رحمت نازل کردے جس سے گناہ چھوڑنے کی توفیق ہوجاتی ہے۔‘‘ معلوم ہوا کہ رحمت وہ ہے جو ہم سے گناہ چھڑادے اور جو گناہ میں مبتلا ہے یہ ظالم خدائے تعالیٰ کی رحمتوں سے اپنی خباثتوں اور نالائقیوں کی وجہ ے اپنے کو محروم کررہا ہے۔

01:02:05) اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ اے خدا! ہم کو رَاشِدُوْنَ میں داخل فرمائیے یعنی صاحبِ رُشد بنائیے اور صاحبِ رُشد (یعنی راہِ راست پر) کون لوگ ہیں؟ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْاِيْمَانَ وَزَيَّنَہٗ فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَكَرَّہَ اِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْيَانَ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الرّٰشِدُوْنَ۝ (سورۃُ الحجرات: اٰیۃ ۷) اور یہی رَاشِدُوْنَ کی تعریف ہے۔

01:05:46) اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر کریں۔۔۔اللہ تعالیٰ کا دین کسی میڈیا کا محتاج نہیں۔۔۔آج ہمیں اپنے بزرگوں کا راستہ سمجھ نہیں آتا۔۔۔

01:14:28) حدیث شریف کا اِنکار کرنا۔۔۔اکڑ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔۔۔

01:18:30) اللہ تعالیٰ نے کونوامع الصادقین کو فرض فرمادیا۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے سچے پیدا کیے ہیں بس تلا ش کی ضرورت ہے اور اللہ والوں کو تلاش کرنے میں دھوکا ہوگا لیکن تلاش کرتے رہیں۔۔۔

01:20:35) مہنگائی مہنگائی۔۔۔کیا ہم نے اپنے خرچے کم کیےہیں؟۔۔۔

01:26:33) قربانی کی فضیلت پر یہاں سے نصیحت بیان ہوئی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries