فجر   مجلس۱۲   جون  ۳ ۲۰۲ء     :حضرت تھانوی ؒ سے سرکاری وفد کی ملاقات    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

07:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے سرکاری وفد کی ملاقات۔۔۔

07:22) ہر ایک کا اس کے مرتبے کے مطابق اکرام کیا جاتا ہے آج اگر کسی بڑے عہدے والے کا اکرام کیا جائے تو اعتراض کیا جاتا ہے۔۔۔

09:56) کسی صاحب کی بات جو باہر ملک ہیں اور بیوی کو طلاق دینا چاہ رہے ہیں ان کو نصیحت ۔۔۔

16:25) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے سرکاری وفد کی ملاقات۔۔۔

19:06) کینینڈا کے کسی صاحب کی بات جو یہ کہے رہے تھے کہ میں ہر بات کو عقل سے پہچانتا ہوں۔۔۔

21:07) حضرت والانے فرمایاکہ’’جب ۱۹۵۸؁ء میں میں اپنے دونوں مشائخ حضرت شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ اور حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی دامت برکاتہم کے ہمراہ پہلی مرتبہ علی گڑھ آیاتونواب چھتاری کے یہاں بیان طے تھا،یہ نواب چھتاری بڑے مال دار،بڑے نوابوں میں سے تھے،انگریز گورنمنٹ اور حکومتوں میں عہدے اور منصب پر فائز رہتےتھے۔ ان کے یہاں قیام کے دوران جبکہ میں اپنے شیخ کے ساتھ خادمانہ طور پر حاضر تھاتو جب نواب صاحب کے وسیع و عریض بنگلے اور مکانات دیکھ کر دل میں خیال آیا کہ اکثرایسےعالیشان مکانات اور عیش و آرام کے نقشے ایک انسان کو خدا سے دور کردیتے ہیں حالانکہ انسان کا کمال یہ ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں ایسا نہ کھوجائے کہ وہ اپنےمنعم ِحقیقی کو بھول جائے۔میں اللہ سے دعا کررہا تھا کہ موقع و محل کی مناسبت سے ایک نظم موزوں کرادے،الحمدللہ اسی وقت یہ نظم بفضل ِخدا تعالیٰ موزوں ہوگئی جسے حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کے حکم سے میں نے مجمع میں سنایا رہوں روز و شب گرچہ باغِ ارم میں وہ دونوں جہاں دیں عمومِ کرم میں بہت خوش نما ہیں یہ بنگلے تمہارے یہ گملوں کے جھرمٹ یہ رنگیں نظارے ارے جی رہے ہو یہ کس کے سہارے کہ مرنے سے ہو جائیں گے سب کنارے

28:05) حضرت والا رحمہ اللہ کی حضرت والا دامت برکاتہم کے گھر ایک دعوت کا واقعہ۔۔۔

30:44) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی ایک دعوت اور حضرت کی نصیحت۔۔۔

32:21) دُنیا کے حساب سے ایک بڑے صاحب کے ہاں حضرت والا رحمہ اللہ کی دعوت اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی وجہ سے حضرت والا کا واپس آجانا۔۔۔واقعہ۔۔۔

34:36) حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے سرکاری وفد کی ملاقات۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries