فجر مجلس۱۴   جون  ۳ ۲۰۲ء     :بعثتِ نبوت کا ایک اہم مقصد تزکیۂ نفس ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:23) طوفان سے متعلق کچھ خطرات ہیں سب کو دُعا کرنی چاہیے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ یہاں خطرہ ہے اور یہاں نہیں بلکہ دُعا میں لگ جانا چاہیے ہمارے بزرگوں کا یہی طریقہ رہا ہیکہ فوراً جانماز پیچھا دیتے تھے۔۔۔

03:25) حضرت والا رحمہ اللہ کی اہلیہ پیرانی صاحبہ رحمہ اللہ کا ذکر کہ کتنی اللہ والی تھیں۔۔۔

04:27) ہمیشہ دُعا کا معمول بنا لینا چاہیے۔۔۔

07:03) حضرت والا رحمہ اللہ سے جوڑنے کا مختصر واقعہ۔۔۔

11:07) قربانی عقل کی روشنی میں۔۔۔رات کو عشاء مجلس میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھے گئے ان کا ذکر کہ کیسے کیسے ملفوظات ہیں دل چاہتا ہیکہ ہر ایک طالب علم اپنے اپنے علاقوں میں جاکر ان کو پھیلائے لوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گی۔۔۔

12:01) یارب ترے عشاق سے ہو میری ملاقات قائم ہیں جن کے فیض سے یہ ارض وسماوات

15:37) حضرت والا رحمہ اللہ کے ترکی کے سفرکا تذکرہ۔۔۔

19:03) یارب ترے عشاق سے ہو میری ملاقات قائم ہیں جن کے فیض سے یہ ارض وسماوات یہ میرا ہی شعر ہے۔ میں خدا کے عاشقوں سے ملاقات کی بہت دُعا کرتا رہتا ہوں۔۔۔

21:38) اپنے ماضی کو کبھی نہیں بُھلانا چاہیے۔۔۔بادشاہ محمود کے وزیر ایاز کا واقعہ اور مولانا رومی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

27:02) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نے حضرت والارحمہ اللہ کی کس طرح خدمت کی اور کیسا اخلاص تھا کہ اپنی ڈانٹ بھی ریکارڈ کی۔۔۔

29:54) اور ایک دفعہ میں نے ایک شعر اور کہا تھا کہ ؎ دل چاہتا ہے ایسی جگہ میں رہوں جہاں جیتا ہوں کوئی درد بھرا دل لیے ہوئے جیسے حاجی امداد اللہ صاحب جیسے شمس تبریز جیسے مولانا رومی جیسے مولانا تھانوی یعنی بڑے بڑے اولیاء اللہ کے درمیان اختر جینا چاہتا ہے اور انہیں کے درمیان مرنا چاہتا ہے۔ اس تمنا کو احقر نے اس شعر میں بیان کیا ہے ؎ مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا

32:24) آج مجھ مولانا وکیل احمد شیروانی صاحب نے کہا ہے کہ دعا ذرا لمبی کردوں، آج آخری دن ہے۔ میں نے عرض کیا تھا کہ کوئی اور صاحب دعا کرادیں تو اچھا ہے لیکن ان کا اصرار ہے کہ میں ہی دعا کرائوں تو مختصراً عرض کرتا ہوں کہ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے شعبۂ تزکیۂ نفس کو زندہ کیا۔ بعثتِ نبوت کا ایک اہم مقصد تزکیۂ نفس ہے اور یہ شعبہ یعنی تزکیۂ نفس نص قطعی سے ثابت ہے اور مقاصد بعثت نبوت میں سے ہے۔

36:11) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries