مرکزی بیان  ۱۵   جون  ۳ ۲۰۲ء     :بیوی اور اولاد کے ساتھ بے رحمی کا معاملہ ہر گز مت کریں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:00) بیان سے پہلے جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ بتاؤں کیا کیا سبق دئیے ہیں تیری محبت کے غم نے مجھ کو ترا ہی ممنون ہے غم دل اور آہ و نالہ دل حزیں کا

05:01) حضرت والا رحمہ اللہ کو کس قدر مجاہدات اُٹھانے پڑے ان اشعار میں اس طرف اشارہ ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ کے راستے میں مجاہدات اختیار کرنے پڑتے ہیں۔۔۔

05:55) صدیق کی تین تعریفیں۔۔۔

07:57) بڑی مونچھ رکھنا یہ کس کی نقل ہے؟۔۔۔اگر مونچھ کا کنارہ چھپ گیا تو یہ مکروہ تحریمی ہے اور عملاً حرام کے قریب ہے۔۔۔

08:50) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔

09:33) صدیق کی تیسری تعریف۔۔۔جس کا باطن ظاہر سے متاثر نہ ہو۔۔۔صدیق ایسے ہی کوئی نہیں بن جاتا۔۔۔صدیق وہ ہے جو دونوں جہاں اللہ تعالیٰ پر فدا کر دے۔۔۔

13:53) حضرت والا رحمہ اللہ نے کس قدر اپنے شیخ حضرت عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کی خدمت کی اپنی جوانی اللہ تعالیٰ پر فدا کردی۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کو اس قدر ستایا گیا کہ یہاں تک کہ قاتلا نہ حملہ ہونے والا تھا وجہ؟۔۔۔حسد۔۔۔

16:14) صحبت ِاہل اللہ کو اللہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا۔۔۔يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔

18:45) ہر عبادت کی ایک شکل ہے غیبت کی کون سی شکل ہے؟۔۔۔غیبت زنا سے بھی زیادہ اشد ہے۔۔۔

19:38) قربانی کے معاملے میں اعتراض کرنا۔۔۔یہ کہنا کہ جانوروں پر رحم نہیں آتا۔۔۔تمہیں رحم آتا ہے تو سال بھر بھی مت کھاؤ۔۔۔

22:42) ایک شخص کا قربانی کے جانور کو ذبح کرنے سے متعلق سوال اورحضرت تھانوی رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔

23:31) خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے پہلے ہمیں گناہ چھوڑنے کی ہمت دی اس کے بعدفرمایاکہ گناہ نہ کرو۔۔۔ایک گناہ دوزخ میں لے جانے کے لیے کافی ہے۔۔۔

24:31) جو لوگ حج پر نہیں جاسکے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس حسرت پر اللہ تعالیٰ کا پیار ملے گا۔۔۔

26:35) ظاہر وباطن دونوں کو بنانے کی فکر کرنی ہے۔۔۔باطن پر آج دن تک بیان نہیں ہوسکا۔۔۔باطنی امراض کیا کیا ہیں۔۔۔کینہ،حسد،بغض،تکبر۔۔۔

29:13) جو دین پر پورا پورا چلتا ہے زیادہ تر وہ آزمایا جاتا ہے۔۔۔

30:51) اللہ تعالیٰ نے سچوں کو پیدا کیا ہے بس تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق کو پانے کے لیے کیسے کیسے دھوکے کھائے۔۔۔

33:06) حضرت والا رحمہ اللہ کیوں ستائے گئے ؟اس وجہ سے کہ دین پر عمل کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والی جگہ پر نہیں جاتے تھے۔۔۔

35:10) یہ کہناکہ سارے علماء غلط ہیں ۔۔۔حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔علماء کے کتنے فضائل ہیں ذرا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب تحفۃ العلماء تو پڑھ کر دیکھو۔۔۔

36:34) حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنی جان کے دشمنوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا اور کیادُعا کی۔۔۔

37:42) جناب سید ثروت صاحب نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔ جفائیں سہہ کر دعائیں دینا یہی تھا مجبور دل کا شیوہ زمانہ گذرا اسی طرح سے تمہارے در پر دل حزیں کا

39:44) جفائیں سہہ کر دعائیں دینا یہی تھا مجبور دل کا شیوہ زمانہ گذرا اسی طرح سے تمہارے در پر دل حزیں کا ایک نیک بچی کا ذکر کہ جو ماشاء اللہ نیکی کی طرف ہے اور سوفیصد عمل کرنے والی ہے رشتہ آیا اور اس وجہ سے ٹھکرا دیا کہ یہ شرعی پردہ کرتی ہے۔۔۔اس بچی کاجواب کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رشتوں کے لیے پیدا نہیں کیا ۔۔۔جو بھی عمل کرے گا ستایا جائے گا۔۔۔

41:23) بتاؤں کیا کیا سبق دئیے ہیں تیری محبت کے غم نے مجھ کو۔۔۔اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم کیا ہے؟۔۔۔

44:16) آخری سانس تک اصلاح کرانی ہے۔۔۔نفس وشیطان کے ساتھ آخری سانس تک مقابلہ کرناہے۔۔۔

46:16) اشعار مکمل کیے۔۔۔ جفائیں سہہ کر دعائیں دینا یہی تھا مجبور دل کا شیوہ زمانہ گذرا اسی طرح سے تمہارے در پر دل حزیں کا جو تیری جانب سے خود ہی آئے پیامِ الفت دل حزیں کو تو کیوں نہ زخمِ جگر سے بہہ کر لہو کر ے رخ تیری زمیں کا نہیں تھی مجھ کو خبر یہ اخترؔ کہ رنگ لائے گا خوں ہمارا جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

48:47) عید ین کی راتوں کے فضائل۔۔۔(۱)لیلة الترویحہ(آٹھ ذی الحجہ کی رات) (۲) لیلة العرفہ (نو ذی الحجہ کی رات) لیلة النحر (دس ذی الحجہ کی رات)اور عید الفطر کی رات اور شبِ برات یعنی پندرہ شعبان کی رات۔ پانچ راتیں دعا کی قبولیت کی ہیں: جمعہ کی رات،عیدین کی راتیں،غرہ رجب کی رات،اور نصف شعبان کی رات۔اور فقہاء نے جن راتوں میں جاگ کر عبادت کرنے کو مستحب وافضل قرار دیا ہے ان میں عیدین کی راتیں،رمضان کے اخیر کی دس راتیں،اور ذی الحجہ کے شروع کی دس راتیں داخل ہیں۔

01:02:36) کھلم کھلا گناہ ۔۔۔

01:03:35) انتہاء پسند پر ایک واقعہ۔۔

01:06:12) کفار کو دوست مت بناو اور آج کیا حال ہے۔۔

01:06:43) بیویوں کی شفارش کےبارے میں

01:09:28) گناہ چھوڑنے پر جو لطف اللہ تعالی دیتے ہیں اُس کا بتا نہیں سکتے

01:10:27) سائیں توکل شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کیا کہ اجی مولوی صاحب! جب میں اللہ کا نام لوں ہوں تو میرا منہ میٹھا ہوجاوے ہے۔ یہ سہارن پور کی بولی ہے۔ پھر قسم کھاکر فرمایا کہ خدا کی قسم! مولوی صاحب میرا منہ میٹھا ہوجاوے ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سائیں آپ قسم کیوں کھاتے ہیں میرا ایمان ہے کہ اللہ کا نام ہی اتنا پیارا ہے الخہ۔

01:10:42) اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے عاشقوں کا مینا اور جام ہے

01:11:50) . (( مَالَا عَیْنٌ رَأَتْ وَلَا اُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلٰی قَلْبِ بَشَرٍ)) کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں، نہ کسی قلب پر اس کا خیال گذرا لیکن جب اﷲ تعالیٰ کا دیدار ہو گا تو جنت یاد بھی نہ رہے گی کہ جنت کدھر ہے

01:12:30) جو بیوی کو مارے گالیاں دیں ایسا شخص کون ہوتا ہے حدیث پاک کے الفاظ سن لیں۔۔

01:16:38) دجال سے زیادہ تر لوگ کون جڑے گیں سن لیں الخہ۔۔۔

01:22:11) . {اِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ} جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور اس سے گناہ صادر ہونے لگتے ہیں لہٰذا اگر قلب کو پاکی نصیب ہو اور قالب کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت نصیب ہو تو کام بن گیا

01:31:22) بیویوں والے مضمون کو مکمل فرمایا۔۔

01:31:35) قربان جائیں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پر کہ اپنے بیٹے سے فرمایا کہ بیٹا میں تجھے پاتا تو تیری گردن اڑا دیتا..جب آپ ﷺ کو تکلیف پہنچانے کا ادارہ لے کر آئے تھے۔

01:33:28) اللہ ست اتنا ڈرو جتنا اللہ تعالی سے ڈرنے کا حق ہے اس کا مطلب یعنی جتنی استطاعت ہے الخہ۔۔

01:37:06) چار باتوں کی تعلیم کہ نئے لوگ آتے ہیں تو چار باتوں کا خیال کیسا رہنا چاہیے؟۔۔۔اخلاق کیسے ہوں۔۔۔حدیث شریف ۔۔۔لہجہ نرم،ہونٹوں پر تبسم،چہرے پر شگفتگی اور مخلوق خدا کےساتھ رحمت وشفقت ۔

01:38:41) کچھ اعلانات۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries