عشاء مجلس۱۷   جون  ۳ ۲۰۲ء     :وسوسوں  کا علاج   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:40) تعلیم۔۔

04:02) قربانی پر کئی دن سے بیان ہورہے ہیں جس میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے عجیب ملفوظ بیان ہوئے ۔۔

04:27) اب شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے ملفوظات ملکِ شام سے پھر حکم ہوا کہ اب ہجرت کیجئے،اپنی بیوی کو اور بچے اسماعیل علیہ السلام کو لے کر حجاز ِمقدس چلے جائیے

07:15) مایوسی پر ایک صاحب کا پرچہ آیا تو اُن کو کیا نصیحت فرمائی اُس کا تذکرہ۔۔

11:41) صراطِ مستقیم اور اتباع اکابر

12:27) مکہ شریف کے لق و دق پہاڑوں میں صفا مروہ کے درمیان ان کو چھوڑ کر شام واپس چلے جائیے۔ اللہ اکبر!چھوٹا دودھ پیتا بچہ اور اہلیہ کو ایسے جنگل،لق و دق میدان میں چھوڑ دیجئے جہاں اس زمانے میں بھیڑیئے بھی بہت تھے۔ مائی ہاجرہ رضی اللہ عنھا نے پوچھا اے ابراہیم! مجھے اور اس بچہ کو تنہاچھوڑ کر جارہے ہو، کیا خدا کے حکم سے جارہے ہو؟فرمایا ہاں! میں اللہ کے حکم سے جارہا ہوں

14:10) ڈیمو کریسی کس چیز کی ؟

15:09) بہت بڑا گناہ بدگمانی ہے

16:00) اور سب سے بڑا گناہ اللہ تعالی سے بدگمانی۔۔

17:28) بسم اللہ علی دینی و نفسی وولدی واھلی ومالی ترجمہ: اللہ کے نام کی برکت ہو میرے دین اور جان پر میری اولاد اوراہل و عیال اور مال پر

18:10) وسوسوں کا علاج۔۔

21:01) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کو وسوسے آتے تھے حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ نے علاج فرمایا۔۔

23:39) وسوسوں پر اہم نصیحت۔۔

24:58) تو دیکھو!اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک بیٹے کی بشارت دی ان کی اس دعا رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ کے صدقہ میں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالیٰ سے مانگ رہے تھے،مفسرین لکھتے ہیں کہ جب اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر چھیاسی سال تھی،چھیاسی سمجھ گئے یا 86 کہوں: آج بھی جس کو اولاد نہ ہوتی ہو یہی آیت زیادہ پڑھے رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ۔اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ان کوایک بچہ دیا جس کا نام اسماعیل علیہ السلام رکھا،جو بڑا ہی برداشت والا ہے۔ملکِ شام سے پھر حکم ہوا کہ اب ہجرت کیجئے،اپنی بیوی کو اور بچے اسماعیل علیہ السلام کو لے کر حجاز ِمقدس چلے جائیے:

30:02) چوکھٹ بدلنے پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ۔۔

33:00) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تین رات مسلسل خواب میں دیکھاکہ میں اپنے بیٹے اسماعیل کو ذبح کررہا ہوں تو بلا کر حضرت اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا فرمایا: یٰبُنَیَّ اِنِّیْٓ اَرٰی فِی الْمَنَامِ اَنِّیْٓ اَذْبَحُکَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰی بڑھاپے کی اولاد اور ایک ہی بیٹا،اس وقت تک حضرت اسحٰق علیہ السلام پیدا نہیں ہوئے تھے،اکلوتی اولاد ہو اور وہ تیرہ سال کی ہوجائے،کوئی اور اولاد بھی نہ ہو،اس سے فرمایا کہ اے میرے پیارے بیٹے!میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تجھے ذبح کررہا ہوں،تمہارا کیا مشورہ ہے؟چونکہ نبیوں کا خواب بھی وحی ہوتا ہے لہٰذا اپنے بیٹے سے مشورہ لیا۔

37:21) فرمایا کہ اے میرے پیارے بیٹے!میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تجھے ذبح کررہا ہوں،تمہارا کیا مشورہ ہے؟چونکہ نبیوں کا خواب بھی وحی ہوتا ہے لہٰذا اپنے بیٹے سے مشورہ لیا۔ مشورہ اس لئے نہیں لیا کہ اللہ کی وحی کے خلاف چلیں گے،اس لئے مشورہ لیا کہ ذرا بیٹے کو دیکھیں کہ اس کا ایمان کیسا ہے؟اسماعیل علیہ السلام نے عرض کیا اے میرے ابّاجان! یٰٓاَ بَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُجو اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے اس پر عمل کرلیجیے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ تیرہ سال کے اس بچے کو کیا اللہ نے علم عطا فرمایا کہ پیغمبر کا خواب بھی وحی ہوتا ہے،ورنہ شبہ کرتے کہ یہ خواب کی باتیں ہیں،کوئی فرشتہ تو وحی نہیں لایا ہے،لیکن حضرت اسماعیل علیہ السلام کو چونکہ آئندہ نبوت ملنے والی تھی، اللہ تعالیٰ نے علم عطا فرمایا کہ تمہارے باپ پیغمبر ہیں،پیغمبر کا خواب وحی ٔالٰہی کا درجہ رکھتا ہے۔اور یہ بھی اسماعیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ سَتَجِدُنِیْٓ اِنْ شَاۗءَ اللہُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ اے میرے ابّاجان! آپ فوراً اس حکم پر،حکمِ الٰہی پر عمل کیجئے، آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔مفسرین لکھتے ہیں:

37:32) ان کا یہ جواب نہایت تواضع کا ہے،اس میں انتہائی بندگی ہے۔ یہ نہیں فرمایا کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،یہ عرض کیا کہ آپ مجھے صابرین میں سے پائیں گے،یعنی دنیا میں دوسرے لوگوں نے بھی صبر کیا ہے،ان میں ایک ادنیٰ مَیں بھی شامل ہوجائوں گا۔علامہ آلوسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس جواب میں دعویٰ نہیں کیا،اکڑ نہیں دکھائی کہ میں بڑا صبر کرنے والا ہوں،نہیں،بلکہ عرض کیا کہ مجھ جیسے کتنے صبر کرنے والے اللہ کے پیارے گزرے ہیں،ان میں مَیں بھی شامل ہوجائوں گا۔

44:04) اصلی حیاء

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries