اتوار مجلس۱۸   جون  ۳ ۲۰۲ء     :اللہ والوں کی محبت یہ شخصیت پرستی نہیں ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

07:35) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

15:01) بیان کرنے والے اور سننے والے دونوں کے لیے نصیحت۔

17:07) برائی کو طاقت سے روکو اس کا کیا مطلب۔۔

21:34) عالم کس حال میں بننا ہے اور تبلیغ میں کس حالت میں جانا ہے یہ سب شیخ الاسلام صاحب نے لکھا ہے کہ اگر والدہ کو ضرورت ہے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں تو پھر عالم بننا ضروری نہیں والدین کی خدمت ضروری ہے۔۔

24:55) برائی کو روکنا ہے لیکن آخر کس طرح کچھ واقعات ۔۔

25:43) محی السنہ حضرت والا مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا تکبیر صحیح کرانے کا واقعہ ۔۔

32:19) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ ہے کہ کسی کام میں دخل نہ دو

35:34) تصویر کے بارے میں کچھ اہم نصیحتیں۔۔

39:58) کس وقت کیا کرنا ہے اس کو دیکھیں۔۔۔

44:15) ہر مسول سے اُ س کا سوال ہوگا۔۔

46:51) نماز کی پابندی پر نصیحت۔۔

47:08) شیخ کو خط لکھنے کا طریقہ۔۔

50:45) اللہ کے نیک بندوں کی محبت ۔۔

51:04) اللہ والوں سے محبت یہ شخصیت پرستی نہیں ہے۔۔

52:08) اللہ والوں کی محبت مانگنا دعائے نبوت اور مرادِ نبوت ہے۔

57:20) مرد عورت برابر کا نعرہ مت لگاو ۔۔مرد عورت برابر ہو ہی نہیں سکتی۔۔

01:01:54) قربانی پر حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات کل 17 بروز ہفتہ عشاء میں کچھ حصہ بیان ہوا دونوں کو ملانا ہے۔۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا خواب اور اسماعیل علیہ السلام کا مشورہ قربانی سے متعلق۔۔

01:06:55) کچھ مزاحیہ واقعات۔

01:10:05) حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اہلیہ اور بیٹے کو مکہ مکرمہ میں چھوڑنا۔۔

01:13:56) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر چھیاسی سال تھی اس عمر میں اللہ تعالی نے بچہ دیا آج بھی جس کو اولاد نہ ہوتی ہو یہی آیت زیادہ پڑھے رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ۔اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ان کوایک بچہ دیا جس کا نام اسماعیل علیہ السلام رکھا،

01:15:42) تب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تین رات مسلسل خواب میں دیکھاکہ میں اپنے بیٹے اسماعیل کو ذبح کررہا ہوں تو بلا کر حضرت اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا: یٰبُنَیَّ اِنِّیْٓ اَرٰی فِی الْمَنَامِ اَنِّیْٓ اَذْبَحُکَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰی بڑھاپے کی اولاد اور ایک ہی بیٹا فرمایا کہ اے میرے پیارے بیٹے!میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تجھے ذبح کررہا ہوں،تمہارا کیا مشورہ ہے؟ چونکہ نبیوں کا خواب بھی وحی ہوتا ہے لہٰذا اپنے بیٹے سے مشورہ لیا۔ مشورہ اس لئے نہیں لیا کہ اللہ کی وحی کے خلاف چلیں گے،اس لئے مشورہ لیا کہ ذرا بیٹے کو دیکھیں کہ اس کا ایمان کیسا ہے؟

01:16:44) اسماعیل علیہ السلام نے عرض کیا اے میرے ابّاجان! یٰٓاَ بَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُجو اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے اس پر عمل کرلیجیے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ تیرہ سال کے اس بچے کو کیا اللہ نے علم عطا فرمایا کہ پیغمبر کا خواب بھی وحی ہوتا ہے،ورنہ شبہ کرتے کہ یہ خواب کی باتیں ہیں،کوئی فرشتہ تو وحی نہیں لایا ہے یکن حضرت اسماعیل علیہ السلام کو چونکہ آئندہ نبوت ملنے والی تھی، اللہ تعالیٰ نے علم عطا فرمایا کہ تمہارے باپ پیغمبر ہیں،پیغمبر کا خواب وحی ٔالٰہی کا درجہ رکھتا ہے۔اور یہ بھی اسماعیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ سَتَجِدُنِیْٓ اِنْ شَاۗءَ اللہُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ اے میرے ابّاجان! آپ فوراً اس حکم پر،حکمِ الٰہی پر عمل کیجئے، آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔

01:18:14) جب اللہ تعالیٰ نے دیکھ لیا کہ میرے پیغمبر نے اپنا حق ِمحبت ادا کردیا تو چھری کو وہیں روک دیا۔اللہ تعالیٰ کا امتحان تھا،ذبح کرانا مقصد نہیں تھا،امتحان لینا چاہتے تھے،ابراہیمu امتحان میں پاس ہوگئے۔ جب کوئی پاس ہوجاتا ہے پھر محنت سے نجات دے دی جاتی ہے۔تو جب اللہ تعالیٰ نے چھری کو روک دیا تو آواز دی کہ اے ابراہیم! تو نے اپنا خواب سچا کردیا: وَنَادَيْنٰهُ اَنْ يّٰٓاِ بْرٰهِيْمُ؁قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْيَاج اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ

01:21:37) حضرت اسماعیل علیہ السلام نے فرمایا کہ ابّاجان! میرے چہرے کی طرف چھری نہ رکھئے،آپ کو کہیں پیار نہ آجائے۔ اس کے بعد مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے چھری اور گردن کے درمیان کوئی پیتل کی چیز رکھ دی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries