فجر  مجلس۲۰    جون  ۳ ۲۰۲ء     :حضرت حکیم الامت تھانوی ؒ کی انکساری       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:56) مسجدِ اختر کے نمازی پڑوسی کے بچے کا ذکر کہ پہلے دن کا نماز اور گوڈ کا بچہ تھا اب ماشاء اللہ بڑا ہوگیا بچپن سے نمازی آج بتایا کہ ماشاء اللہ آج حفظ مکمل ہوگیا ۔۔ان کے والد صاحب اور دادا بھی پہلے دن کے یہاں مسجدِ اختر کے نمازی ہیں۔۔

04:30) اللہ تعالی نے آپ ﷺ کا بچپن دکھایا کوانی دکھائی کہ دیکھ لو میرے پیارے کا معاملہ ۔۔

05:13) دوزخ کو کون بجھا سکتا ہے؟ اللہ تعالی دوزخ سے پوچھیں گے ھل امتلئت کیا تیرا پیٹ بھرگیا؟وہ کہے گی ھل من مزید اللہ میاں کچھ اور مال ہے؟ جب دوزخی ختم ہوگئے تو کیا اللہ میاں نیک بندوں کو دوزخ میں ڈالیں گے؟ نہیں۔ بخاری شریف میں ہے فیضع قدمہ اللہ تعالی دوزخ پر اپنا قدم مبارک رکھ دیں گے فتقول جہنم قط قط وفی روایۃ قط قط قط تو دوزخ دو مرتبہ کہے گی۔

05:59) نارِشہوت چہ کشد؟ نورِ خدا..مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ نار شہوت کو کیا چیز بجھا سکتی ہے؟ اے دنیا والو! سن لو اﷲ کا نورا س شہوت کی آگ کو بجھا سکتا ہے مگر اﷲ کا نور کیسے ملے گا ؟ اﷲ کے ذکر سے ملے گا، اﷲ والوں سے ملے گا اور اسبابِ گناہ سے بچنے میں ملے گا۔ دوزخ میں سارے دوزخی ڈال کے اﷲ پوچھے گا کہ تیرا پیٹ بھر گیا؟ ھَلِ امْتَلَئْتِ وہ کہے گی ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ اے اﷲ کیا اور بھی کچھ مال ہے؟ اﷲتعالیٰ بے گناہوں کو دوزخ میں تھوڑی ڈالیں گے لہٰذا دوزخ پر اپنا قدم رکھیں گے یعنی اپنی ایک خاص تجلی نازل کریں گے تب دوزخ کہے گی قَطْ قَطْ قَطْ وَفِیْ رِوَایَۃٍ قَطْ قَطْ یعنی بس بس بس اے خدا میرا پیٹ بھر گیا۔

13:28) مجلس کے بارے میں ایک ادب کی تعلیم۔۔

15:04) ہر وقت باوضو رہنے کے بارے میں نصیحت۔۔ ہر وقت آنکھوں کے باوضو رہیں۔۔

18:50) فجر کے وقت میں قضاء پڑھنا یا نفلیں پڑھنا مفتی صاحب سے پتا کرلیں۔۔

21:00) حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی انکساری حکیم الامت فرماتے تھے کہ مجھے کبھی بڑائی نہیں آتی، الحمد للہ، ہر وقت یہ غم رہتا ہے کہ نہ جانے قیامت کے دن اشرف علی کا کیا حال ہوگا۔ دوستو! یہ وہ ہیں جنہوں نے ہزاروں کتابیں تصنیف فرمائی ہیں،جن کی ساری زندگی زہد و تقویٰ اور عبادت میں گذری ہے، بڑے بڑے علماء جن سے بیعت ہیں، وہ فرماتے تھے کہ مجھے ہر وقت یہ غم کھائے جاتا ہے کہ نہ جانے قیامت کے دن اشرف علی کا کیا حال ہوگا۔خیر!تو کتنی آسانی ہوگئی کہ صرف دو رکعات نفل پڑھ کر ہمارا شمار تہجد گذاروں میں ہوجائے، کتنا بڑا انعام ہے اور اگر کسی کی تین بجے رات کو آنکھ کھل گئی تو پھر چار چھ آٹھ رکعات جو معمول ہے،وہ بھی پڑھ لیں ۔

23:57) حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اشرف علی ہر وقت غمزدہ رہتا ہے کہ نہ جانے اشرف علی کا قیامت کے دن کیا حال ہوگا۔ یہ وہ علماء دین اور اولیاء اﷲ ہیں کہ ساری امت ان کو اولیاء اﷲ تسلیم کرتی ہے۔ بڑے بڑے علماء جن کے مرید تھے ان کا تو یہ حال ہے اور آج دو چار رکعت پڑھ کر، دو چار حج عمرہ کر کے دماغ قابو میں نہیں

29:01) استاد کے ادب کے بارے میں نصیحت کہ فارغ ہونے کے بعد استاد کی خیریت معلوم کی،کبھی ہدیہ دیا ۔۔

31:00) جب بھی آئیں شیخ کے پاس تو ہدیہ ہر دفعہ لانا منع ہے نصیحت۔۔

35:04) مالی معاملات کے بارے میں اہم نصیحت۔۔

37:07) اللہ تعالی اپنے حقوق معاف کردیں گے لیکن مالی معاملات کا جرم سنگین ہے جب تک معاف نہیں کرائیں گے یا جس کا حق آپ واپس نہیں کریں گے معاف نہیں ہوگا۔۔

44:17) چار اسم اعظم جو پڑھ کر دعا مانگے گا ان شاء اللہ ! اللہ تعالی دعا کو قبول فرمائیں یا منان،یاذوالجلال والاکرام،

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries