مرکزی بیان ۲۹ جون    ۳ ۲۰۲ء     :باطنی شہادت یہ بڑا جہاد ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:19) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے بیان سے پہلے عید سے متعلق کچھ اشعار پڑھے۔۔۔

09:20) حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک شعر سب پر بھاری ہے حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم نے اس شعر کو بہت پسند کیا وہ یہ ہے کہ ان سے کچھ فاصلے مفید رہے میرے ایامِ غم بھی عید رہے

12:59) جس طرح قربانی میں فربہ جانور کو قربان کر نا چاہیے اسی طرح اپنے نفس کی قربانی میں بھی فربہ خواہش کو قربان کرنا چاہیے۔۔۔

16:03) باطنی شہادت یہ بڑاجہاد ہے۔۔۔گناہ نہ کر نے کامجاہدہ اُٹھانا یہ باطنی شہادت ہے۔۔۔

17:46) اخلاق کیسے رکھنے چاہیے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ایسے اخلاق ہو ں کے جب بیمار ہوں یا انتقال ہوتو بچہ بچہ روئے۔۔۔

20:05) دین کی بات سننے کے لیے ایک تڑپ اور کڑن ہونی چاہیے۔۔۔حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب اور حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم کی اپنے والد اور دادا رحمہ اللہ سے متعلق کچھ باتیں۔۔۔

24:14) جس دعوت میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہورہی ہووہاں سے بھاگ جاؤ۔۔۔حضرت مفتی رشید احمد صاحب اور حضرت والارحمہ اللہ کا ایک واقعہ۔۔۔

27:24) ہماری بے حیائیوں کا اثر ان جانوروں میں بھی آگیا ہے۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔

28:19) جب کوئی دعوت وغیرہ ہو اوراس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی نافرمانی بھی نہ ہوتو موقع محل دیکھ کر دین کی کوئی بات کرنی چاہیے۔۔۔

31:20) جعلی عامل کس طرح لوٹتے ہیں ایک صاحب ان جعلی عاملوں نے کیسے لوٹا؟۔۔۔

32:23) مظاہرحق جدید۔۔۔آپﷺ کی عبادت سے متعلق حدیث شریف اور اسکی تشریح۔۔۔

36:41) اپنے بیوی کا دل خوش کرنا بھی عبادت میں لکھا جائے گا ۔۔۔مومن کا دل خوش کرنا جنات اور انسانوں کی نفلی عبادت سےبھی بڑھ کر ہے۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔

38:56) مِرقات شریف سے ایک مضمون۔۔۔آنحضرت ﷺ کا قلتِ وظائف کرنا۔۔۔

41:13) مالی معاملات سے متعلق نصیحت کہ کوئی بھی بات ہو پہلے شیخ سے پوچھنا چاہیے ۔۔۔

41:46) مظاہر حق جدید۔۔۔قلتِ عبادت۔۔۔مرید کو شیخ سے متعلق ایک خا ص نصیحت۔۔۔

45:07) ایک بزرگ کا واقعہ جن کی تکبیر اولیٰ کبھی بھی فوت نہیں ہوتی تھی۔۔۔نصیحت کہ کسی کو بھی حقیرنہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔

46:35) کسی کے لیے بھی بدگمانی کرنا جائز نہیں چے جائے کہ علماء کے لیے بدگمانی کرنا۔۔۔

53:39) احباب کو نصیحت کہ اخلا ق کیسے ہو لوگوں سے کیسے اخلاق ہوں ہمارا چہرہ کیسا ہونا چاہیئے ہنسی کی بات پر ہسنا چاہیے دین کس طرح پھیلانا ہے اگر چہرے پر بارہ بجے ہونگے تو لوگ قریب بھی نہیں آئیں گے۔۔

01:04:59) جو ہم سے اچھا تو ہم اس سے اچھے اور جہاں مزاج کے خلاف بات ہوئی تو غصہ۔۔

01:05:24) کسی سے بدگمانی مت کرو اور کسی سے روح گردانی نہ کرو

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries